
باپ کے جانے کے بعد بیٹا کب اتنا بڑا ہو جاتا ہے کہ وہ گھر کو سنبھالنے لگتا ہے
پتہ ہی نہیں چلتا

اللہ اُن تمام دلوں کا حساب ضرور لے گا، جو تم نے اپنے الفاظ، رویّے یا بےرخی سے توڑے ہیں۔
یاد رکھنا، دل دکھانا آسان ہے،
مگر کسی کے درد کا جواب دینا آسان نہیں۔ ✨


شرما گئے ، لجا گئے، دامن چھڑا گئے
اے عشق! مرحبا! وہ یہاں تک تو آ گئے

جلدی نہ کر ، حَواس نہ کھو ، بے اَدب نہ بن
تَھم تَھم کے ، سانس لے کے ، سَہاروں کے ساتھ پی
انسانیت کا ظرف ، کُشادہ ھے بے حساب
سب رِند صَالحین ھیں ، سَاروں کے ساتھ پی۔
محدود نہ کر ، مُشربِ رِندی کو اے عدم
غیروں کے ساتھ پی ، کبھی یاروں کے ساتھ پی
❞عبدالحمّید عدم❝

دل کی اپنی ایک حرمت ہوتی ہے
اس کے پوشیدہ گوشوں تک اللہ کے سوا کسی کو رسائی نہیں دی جاتی۔۔۔!!🌷

اٙبھی تلک تو نہ کُندن ہُوئے نہ راکھ ہوئے
ہم اپنی آگ میں ہر روز جل کے دیکھتے ہیں
احمد فرازؔ✍️

شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں

ہر موسم کا بدلنا ہمیں صرف یہ سکھاتا ہے کہ کوئی بھی تکلیف یا خوشی ہمیشہ کے لیے نہیں ٹھہرتی🖤

کتنا محفوظ تھا گلاب کانٹوں کی گود میں
لوگوں کی محبت میں آیا تو پتہ پتہ بکھر گیا

" جو چیز مل جائے ، اپنی صرف وہی ہوتی ہے ۔ اپنا وہی ہوتا ہے جو مل جائے ۔
جو کھو جاتا ہے وہ کسی دوسرے کی قسمت میں ہوتا ہے ۔۔"🤍