@rabeal
May 2026 · 2mo ago

آج کی بات
ممکن نا ممکن میں مت الجھو،
دعاؤں کی طاقت سے تو صحراء میں بھی چشمہ جاری کروایا جا سکتا ہے۔

اگر مرد میں ﷲ کا خوف ہو تو عورت کو مرد سے کوئی خوف نہ ہوگا۔

میں آپ کو بتاؤں میرے تخیل میں عیش و عشرت والی زندگی کا تصور کیا ہے ؟ جہاں دھیمی آواز میں بات کرنے والے لوگ ہوں، ایک دوسرے کے ذہنی سکون کا سبب بننے والے لوگ ہوں، جہاں آپ کو اپنی ہی زندگی کے متعلق بولنے کا حق ہو جہاں ایک دوسرے کی بات کا احترام کیا جائے۔

کسی کو معاف کرکے اچھے بن جاؤ، مگر اُس پر دوبارہ اعتبار کرکے بیوقوف نہ بنو...!!

عشــق اور عشــق کـے _ آداب کا کیـا کــرنا ھـے
تـو نہیـں ھـے تـو کسی خـواب کا کیـا کـرنا ھـے
جـب تیـرا نـام میـرے نـام کـے سـاتھ آیـا نہیــں
حــرف کا لفــظ کا ___ اعــراب کا کیـا کـرنا ھـے


وہ کہتے ہیں تم نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے
میں نے دیکھا ہے مان کیسے ٹوٹتے ہیں
میں نے دیکھا ہے الزام کیسے لگائے جاتے ہیں
میں نے دیکھا ہے رشتوں کی منافقت
میں نے دیکھا ہے دوستوں کی منافقت
میں نے دیکھا ہے ٹوٹ کر کیسے سنبھلا جاتا ہے
میں نے دیکھا ہے کیسے ایک غلطی پر آپ کا خلوص
آپ کے منہ پر مار دیا جاتا ہے
میں نے دیکھا ہے ہر ایک کی چالاکیاں
میں نے دیکھا ہے کیسے خود غرضی کے پیچھے رشتے
توڑے جاتے ہیں
میں نے دیکھا ہے کیسے دوسروں کا حق کھایا جاتا ہے

"خدا عرشوں کے رنگ لگائے اس کے نصیب کو
جس خوش نصیب کا نصیب میں ہوں۔♡︎🫠❤️🫶🏻"

لوگوں سے وہ سوال مت کرو جو اللّٰہ نے کرنے ہیں
مثلاً نماز کیوں نہیں پڑھی پردہ کیوں نہیں کیا
ناخن کیوں نہیں کاٹے ۔ آپ لوگوں سے یہ
سوال کریں مثلاً آپ نے کھانا کیوں نہیں کھایا آپ
پریشان کیوں ہے آپ کو کوئ پرابلم تو نہیں ہے
نا ۔ آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے اور بتائے ہم آپ کی
کیا مدد کر سکتے ہیں ✍️💅🦋🍂💯

ہم آخری سانس تک یار تیرے
دل پہ سارے اختیار تیرے
تم آؤ تو نیند نہیں آتی
اور نیند آئے تو سارے خواب تیرے


" عزت سے نہ مرجائیں کیوں نام محمد پر "
" ہم نے کسی دن یوں بھی دنیا سے تو جانا ہے "

اچھے شوہر ایسی ڈریسنگ کرتے ہیں تاکہ کبھی وہ پہن لیں کبھی ان کی بیگمات 🤣

تبدیلی مشکل ہوتی ہے، لیکن یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔
ترقی ہمیشہ اُس جگہ سے شروع ہوتی ہے جہاں آرام ختم ہو جاتا ہے۔ زندگی کا ہر امتحان، ہر خوف جس پر آپ قابو پاتے ہیں، اور ہر سبق جو آپ سیکھتے ہیں، آپ کو پہلے سے زیادہ مضبوط، سمجھدار اور بہتر انسان بناتا ہے۔ تبدیلی سے مت ڈریں، کیونکہ آج یہ تکلیف دہ محسوس ہو سکتی ہے، لیکن کل یہی تبدیلی آپ کی کامیابی اور بہتر مستقبل کی بنیاد ثابت ہوگی۔ ہمت کے ساتھ تبدیلی کو قبول کریں، کیونکہ ہر نئی شروعات اپنے ساتھ ایک روشن مستقبل کی امید لے کر آتی ہے۔

آج کا ڈاکٹر چاہتا ہے کہ آپ بیمار رہیں ۔۔اور ایک
وکیل چاہتا ہے آپ بس مصیبت میں مبتلا
رہیں ۔۔اور ایک سیاستدان چاہتا ہے
آپ سدا کے ان پڑھ رہیں ۔۔
لیکن اللّٰہ بھلا کرے ہمارے یہاں کے چوروں کا
جو یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا شمار مالدار
اور امیر لوگوں میں ہو ✍️

🌙ویسے تو چاند بھی خوبصورت ھے
مگر اس داڑھی والے چالاک آدمی کا میعار ہی الگ ہے 😂

گندم جب پک کر سنہری ہو جائے تو پھر پانی بھی اسے دوبارہ ہرا نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کے نصیب کی دھوپ اپنا کام کر چکی ہوتی ہے۔
انسان بھی جب زمانے کی دھوپ، ٹھوکروں، رویّوں اور تلخ لہجوں کی تپش سے گزر جاتا ہے تو وہ اندر سے پختہ ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد نہ اس کی خاموشیاں آسانی سے بدلتی ہیں، نہ اس کا نقطۂ نظر۔ کچھ تجربے انسان کو اس قدر پختہ کر دیتے ہیں کہ پھر دنیا کی کوئی دلیل، کوئی رویہ اور کوئی شخص اسے پہلے جیسا نہیں بنا سکتا۔


ان آنکھوں نے بھی کی تھی کسی رانجھے کی تمنا
یہ سلجھی ہوئی لڑکی کبھی ہیر ہوا کرتی تھی

جب تک کوئی شخص آ کر
اِسے " معنی " نہ عطا کرے ،
محبت محض ایک لفظ ہی رہتا ہے!