← Back to categories

Category

Literature

رخت سفرtmseel_ch (148186451) 🔥 🦔

مرے خلوص کی گہرائی سے نہیں ملتے
یہ جھوٹے لوگ ہیں سچائی سے نہیں ملتے

وہ سب سے ملتے ہوئے ہم سے ملنے آتا ہے
ہم اس طرح کسی ہرجائی سے نہیں ملتے

پُرانے زخم ہیں کافی ، شمار کرنے کو
سو، اب کِسی بھی شناسائی سے نہیں ملتے

ہیں ساتھ ساتھ مگر فرق ہے مزاجوں کا
مرے قدم مری پرچھائی سے نہیں ملتے

محبتوں کا سبق دے رہے ہیں دُنیا کو
جو عید اپنے سگے بھائی سے نہیں ملتے

راحت اندوری

Happy☕happymian (145366278) 🦫

😂

😂
1. tmseel_ch🔥 Like ne like kiya! +5000 Score 🔥 Trending Creator!
ℋ𝒶𝓂𝓃𝒶hamna_malik786 (50936666) 🐿️

"اپنے الفاظ کا خیال رکھو تمہیں نہیں معلوم وہ کسی کے ذہن میں کتنی بار گونجیں گے۔۔۔

1. zain_ali Like ne like kiya! +5 Score
2. simran🔥 Like ne like kiya! +5000 Score 🔥 Trending Creator!
رخت سفرtmseel_ch (148186451) 🔥 🦔

کیا دلِ مجروح پہ سختی اور جاری رکھنی ہے
ناخوشی سے آشنا کیا عُمر ساری رکھنی ہے

​سحر سے لے کر غروبِ شمس تک رہنا ہے چُور
کیا مسلسل آپ نے یہ شب بیداری رکھنی ہے

​اُن کا کرنا اَپنے سَر لے کر ٹھہرنا جُرم وَار
کیا کریں، وعدہ کِیا تھا، پَاسداری رکھنی ہے

​اِس دفعہ یہ سوچ ہی ہم نے لیا ہے جو بھی ہو
آزمانے اور ستانے میں باری رکھنی ہے

​وہ کیفیت جس سے جائے نہ خیالِ دلرُبا
اپنے اُوپر وہ ہی بس ہر وقت طاری رکھنی ہے

​وقت ہے آصفؔ! جو چاہو کر ہی لو اَب فیصلہ
سنوارنی ہے آخرت یا دُنیاداری رکھنی ہے

☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

محمد آصفؔ سلیم

ℋ𝒶𝓂𝓃𝒶hamna_malik786 (50936666) 🐿️

زنــدگــی مــیــں کــم از کــم📖🌱
ایــک دفــع `قــرآن مــجــیــد`✨🕋
تــر جــمــے کــے ســاتــھ🕌📝
`ضــرور پــڑھــیــں!`✅📜
تــاکــہ آپ پــر وہ ســارے💡🧠
`جــھــوٹ` عــیــاں ہــوں❌🗣️
جــو دیــن کــے نــام پــر🎭🕌
`بــولــے جــاتــے ہــیــں`🚫📢

1. gumnaaam Like ne like kiya! +5 Score
nadan...nadannn (85186212) 🔥 🐨

محبتوں میں مسخر تو خیر کیا کرتے
یہی تھا شرف، سلیقے سے ہارتے دل کو

دریدہ جاں پہ کوئی اب نہیں تھا خندہ رو
وگرنہ شوق سے ہم بھی سنوارتے دل کو

محبتوں  میں مسخر   تو   خیر   کیا  کرتے 
یہی تھا شرف، سلیقے  سے  ہارتے دل کو 

دریدہ جاں پہ کوئی اب نہیں تھا خندہ رو…
1. hitler Taliyaan ne zordaar taliyaan bajayi! +5 Score

"جس کی لاٹھی اس کی بھینس" اردو کا ایک بہت مشہور اور پرانا ضرب المثل (Proverb) ہے۔ آئیے اس کے معنی اور پس منظر کے بارے میں جانتے ہیں:
​معنی و مفہوم
​اس کا بنیادی مطلب ہے کہ "زور اور طاقت والے کی ہی جیت ہوتی ہے" یا "جس کے پاس طاقت یا اقتدار ہو، حق بھی اسی کا مانا جاتا ہے"۔
​اس سے مراد یہ ہے کہ کمزور انسان چاہے جتنا بھی سچا یا حق پر ہو، لیکن اگر وہ بے بس ہے تو طاقتور شخص ظلم یا زبردستی سے اپنا حق چھین لیتا ہے اور معاشرے میں طاقتور کی ہی بات چلتی ہے۔
​پس منظر اور تاریخ
​پرانے زمانے میں مال مویشی (جیسے بھینسیں، گائے وغیرہ) دیہات میں لوگوں کی سب سے بڑی دولت اور طاقت سمجھے جاتے تھے۔ جس شخص کے پاس لاٹھی یا ڈنڈا ہوتا تھا (جو طاقت کی علامت ہے)، وہ زبردستی دوسرے کمزور شخص کی بھینس ہانک کر لے جاتا تھا اور کمزور لاچار ہو کر دیکھتے رہ جاتا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک عام کہاوت بن گئی۔
​استعمال کی مثالیں
​"آج کے دور میں قانون کمزور کے لیے ہے اور طاقتور کے معاملے میں بس وہی اصول چلتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔"
​"شیر نے جنگل میں اعلان کر دیا کہ شکار پر پہلا حق میرا ہے، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنگل میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے۔"
​متبادل الفاظ یا مترادفات
​زور جس کا ہے ستیہ (سچ) اسی کا ہے۔
​طاقتور کی ہنڈیا ہمیشہ ابلی رہتی ہے۔
​جس کی تیغ اس کا ملک۔

سنا ہے اس شہر میں خزاں اتری ہے سال کے بعد
پتوں نےپھر زرد قبا اوڑھی ہے کمال کے بعد۔۔۔

برگ زرد کیوں بکھر جاتے ہیں جمال کے بعد؟
کیوں رستے جدا ہوتے ہیں وصال کے بعد؟

سوچا تھا ملیں گے تو گھنٹوں گفتگو ہوگی۔۔
پوچھا نہیں کچھ بھی اس نے میرے حال کے بعد۔۔۔

جواب کیوں نہ دے سکا وہ میرے سوال کے بعد؟
کیوں کوئی مثال نہ ملی اسے میری مثال کے بعد

1. tmseel_ch🔥 Taliyaan ne zordaar taliyaan bajayi! +5000 Score 🔥 Trending Creator!
2. happymian Love ne apki post ko piyar kia! +5 Score
3. brain_emp Like ne like kiya! +5 Score
This post has expired.
رخت سفرtmseel_ch (148186451) 🔥 🦔

تم سے میرا کلام مشکل ھے ،
بس یہی ایک کام مشکل ہے

کیسے مانوں کسی کی ھستی کو ۔
اپنا کھودوں مقام مشکل ھے .

یہ ملے اور وہ بھی مل جائے ،،
خواھشوں کا تمام مشکل ھے ،

پیرومرشد ھوا ھے نفس مرا،،
شخص کا احترام مشکل ھے

اپنے بندوں کے یار دفتر میں ،،
وہ لکھے میرا نام مشکل ھے

اپنی میں کو اگر نہیں مارا،،
حوض کوثر کا جام مُشکل ھے،

شاعر ۔ افتخار افی

رخت سفرtmseel_ch (148186451) 🔥 🦔

بہت ہی دور ٹھہری میں بہت ہی دور تم بھی ہو
ادھر مجبور میں بھی ہوں ادھر مجبور تم بھی ہو

تمہارے دوستوں میں تذکرہ رہتا ہے گر میرا
مری سکھیوں میں جانم ان دنوں مشہور تم بھی ہو

مسلسل درد کے سائے ہیں دونوں کے تعاقب میں
اِدھر بیزار ہوں میں بھی ادھر رنجور تم بھی ہو

ہمیں مٹنے کا کوئی غم نہیں بس یہ شکایت ہے
ہمارے دشمنوں کی ہی طرح مسرور تم بھی ہو

خموشی ہے لبوں پر اور زلفیں بکھری بکھری ہیں
یوں لگتا ہے کسی کی زلف میں محصور تم بھی ہو

تمہارے دم سے روشن ہے مری راتوں کی تنہائی
تصور میں رخِ مہتاب سے پر نور تم بھی ہو

وہی نظریں بچا کر چل رہے ہیں اے سحر مجھ سے
کبھی کہتےتھے جو مجھ سےکہ مثلِ حور تم بھی ہو

بہت  ہی دور  ٹھہری  میں بہت  ہی دور تم بھی ہو
ادھر مجبور میں بھی ہوں ادھر  مجبور  تم بھی ہو

تمہارے   دوستوں   میں …
Loading more posts…