Category
Health


کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں کی یہ سستی ترین سبزی دراصل کینسر اور موٹاپے کے خلاف ایک جادوئی ہتھیار ہے؟
جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں شلجم (Turnip) کی، جسے اکثر لوگ عام سی سبزی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اس سردی میں، یہ آپ کی صحت کے لیے کسی معجزے سے کم نہیں! اگر آپ اس کے کمالات جان لیں، تو آج ہی اسے اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ اپنے کمالات کی وجہ سے اسے غریبوں کا سیب کہتے ہیں۔ سردیوں کی یہ سوغات مہنگے پھل سیب سے کئی گُنا ذیادہ فائدے مند ہوتی ہے۔
شلجم اور سیب کے غذائی موازنے کے لئے تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ سیب کے مقابلے میں شلجم میں آئرن تین گُنا ہوتا ہے۔ ایک پاؤ شلجم آپ کو دن بھر کےلئے درکار وٹامن بی سِکس کا بیس فی صد تک دیتا ہے جبکہ سیب میں اسکی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی۔
سو گرام شلجم میں بیس مِلی گرام وٹامن سی کی موجودگی کے مقابلے میں سیب میں یہ صرف پانچ مِلی گرام تک ہے۔ کیلشیئم کی بات کریں تو بھی شلجم تیس ملی گرام کیساتھ سیب کے 6 مِلی گرام سے بہت آگے ہے ۔ کوئی بھی وٹامن اُٹھا لو تو شلجم سیب کے مقابلے میں کئی گُنا ذیادہ مفید ہے۔ اب سمجھ آیا ہمارے بابے سردیوں میں شلجم کچے ہی کیوں کھاجاتے تھے اور آخر تک توانا رہتے تھے جبکہ آج کی برائلر نسل یہ سبزی گھر آنے ہی نہیں دیتی۔
شلجم کو کچا کھانے اور پکا کر کھانے کے الگ الگ اور حیرت انگیز فائدے ہیں، جو درج ذیل ہیں:
کچا شلجم کھانے کے جادوئی فائدے (بطور سلاد)
وزن میں تیزی سے کمی:
کچے شلجم میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور فائبر بہت زیادہ، جو پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے اور چربی پگھلاتا ہے۔
چمکدار جلد اور اینٹی ایجنگ:
کچے شلجم میں وٹامن سی (Vitamin C) کا خزانہ ہوتا ہے، جو چہرے کی جھریوں کو روکتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔
بلڈ پریشر اور دل کی حفاظت:
اس میں موجود پوٹاشیم خون کی نالیوں کو سکون دیتا ہے، جس سے بلڈ پریشر فوری کنٹرول میں آتا ہے۔
قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ:
سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے کچا شلجم کھانا ایک قدرتی شیلڈ کا کام کرتا ہے۔
پکا ہوا شلجم کھانے کے حیرت انگیز فائدے (بطور سالن یا سوپ)
کینسر کے خلاف مضبوط ڈھال:
شلجم کو پکانے سے اس میں موجود خاص اینٹی آکسیڈنٹس (Glucosinolates) زیادہ فعال ہو جاتے ہیں، جو جسم میں کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتے ہیں۔
مضبوط ہڈیاں:
پکے ہوئے شلجم میں کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کو ختم کرتی ہے۔
کمزور نظر کا علاج:
پکے ہوئے شلجم میں وٹامن اے (Vitamin A) پایا جاتا ہے، جو آنکھوں کی روشنی تیز کرنے کے لیے بہترین ہے۔
معدے اور آنتوں کی صفائی:
پکا ہوا شلجم ہضم ہونے میں بہت آسان ہوتا ہے اور یہ پرانی سے پرانی قبض کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے۔
شلجم کے پتے کبھی مت پھینکیں! ان میں خود شلجم سے بھی زیادہ وٹامن اور آئرن ہوتا ہے، انہیں بھی سالن میں شامل کریں۔
تو پھر دیر کس بات کی؟ اس سردی میں مہنگی ادویات چھوڑیں اور قدرت کے اس سستے ترین معجزے سے فائدہ اٹھائیں
🔥

🌺🌺🌺

انگور کا رس صرف میٹھا مشروب نہیں، اس میں ایک دلچسپ قدرتی سائنسی عمل بھی شروع ہو سکتا ہے۔ 🍇
اگر تازہ رس کو مناسب حالات میں زیادہ دیر رکھا جائے تو اس میں موجود قدرتی خمیر، رس کی شکر کو استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے۔
اس عمل کو فرمنٹیشن کہتے ہیں۔ اس دوران شکر تبدیل ہو کر الکحل اور کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کر سکتی ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ یہی بنیادی عمل بہت سی غذاؤں اور مشروبات کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یعنی وقت گزرنے کے ساتھ رس کی بو، ذائقہ اور خصوصیات بھی بدل سکتی ہیں۔
کیا آپ نے کبھی انگور کے رس میں ایسی تبدیلی محسوس کی ہے؟ 🤔


کوشش کروں گی میں بھی عمل کرنے کی
آپ بھی کوشش کر سکتے 😂
کیونکہ آنکھیں ھے تو جہان ہے روشنی ھے


یاد رکھیں دل کا دورہ خاموشی سے نہیں آتا.
جسم ایک ہفتہ پہلے آپ کو سیگنل دیتا ہے . یہ علامات آپ کو پتہ ہونا جایئے . فوری ڈسپرین کی گولی زبان کے نیچے رکھیں اور ڈاکٹر کو چیک کروایئں .


