@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

ہماری ماؤں نے زندگی کا ایک لمبا وقت---
ان لوگوں کے ساتھ مہربانی میں گزار دیا جو کبھی ان کے ساتھ مہربان نہیں ہوئے 🥀🖤

کبھی کبھی خوش فہمیاں بھی بہت کام آتی ہیں
خوش رہنے کے لیے، زندہ رہنے کے لیے🖤

جلد جاگنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے چاہے نیند سے ہو یا لا پرواہی سے یا اہمیت کے احساس سے🍂


دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ھے
یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ھے
گور کس دل جلے کی ھے یہ فلک
شعلہ اک صبح یاں سے اٹھتا ھے
خانۂ دل سے زینہار نہ جا
کوئی ایسے مکاں سے اٹھتا ھے
نالہ سر کھینچتا ھے جب میرا
شور اک آسماں سے اٹھتا ھے
لڑتی ھے اس کی چشم شوخ جہاں
ایک آشوب واں سے اٹھتا ھے
سدھ لے گھر کی بھی شعلۂ آواز
دود کچھ آشیاں سے اٹھتا ھے
بیٹھنے کون دے ھے پھر اس کو
جو ترے آستاں سے اٹھتا ھے
یوں اٹھے آہ اس گلی سے ھم
جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ھے
عشق اک میرؔ بھاری پتھر ھے
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ھے

آرزو زیست کا حاصل ہے صفر
تجھ کو خود سے نکال کر
آدھا بچ رہی ہوں میں !♥🌸

قرآن کہتا ہے جو عورت تمہیں پسند ہو اس سے جلدی نکاح کر لو ___❤️
محبت کی سب سے بڑی دلیل یہی ہے اپنے محبت کو نکاح سے حلال کرو ___ 💯❤️



اس کا چہرہ جو نکل جائے میری سوچوں سے
ایک تلخی سی خیالات میں رہ جاتی ھے۔

تم اس قابل ہو کہ تمہارا ہاتھ تھام کر دنیا کے ہر راستے پر بے فکر چلا جا سکے🌸


رات کا جنگل، ہوا کا شور اور تنہائی کا ڈر،
ایک تیرے یاد کا چراغ، اور کٹ گیا سفر🍂

مجھ پہ بھی چشم کرم اے مرے آقا کرنا
حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضہ کرنا
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم
#LoveProphetMuhammadﷺ

🌿اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌿
🌷صبح بخیر زندگی🌷
دعائیں مقدر سے جیت جانے کا ہنر رکھتی ہیں ہر کسی کے لیے دعا کیا کریں کیا پتہ کسی کی قسمت آپ کی دعاکا انتظار کر رہی ہو۔
اے میرے مالک ہم سب کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھنا، ظاہری باطنی روحانی جسمانی تکالیف سے محفوظ رکھنا۔ اور اپنے علاوہ کسی اور کا محتاج نہ کرنا۔
💕آمین یا رب العالمین💕

سُنو رَنگِ وَفا ؎ مَرجَعِ خَیالِ مَن
"اَے رَمزِ مَحَبَّت" ♡❤●•◦
تم ہمیشہ میری پسندیدہ عورت ہی رہو گی
پوری دنیا کا کوئی انسان
تمہارا متبادل نہیں ہو سکتا۔
نہ وقت تمہیں بدل سکتا ہے
نہ فاصلے تمہیں کم کر سکتے ہیے
کیونکہ کچھ لوگ انتخاب نہیں ہوتے
وہ بس دل میں ہمیشہ کے لیے بس جاتے ہیں
تصور ِجاناں🖤 🔥🥀

حسنِ گفتگو اور حسنِ اخلاق...
یہی انسان کا اصل زیور ہیں❤
چہرے کی خوبصورتی تو وقت کے ساتھ ڈھل جاتی ہے...
لیکن جو خوبصورتی الفاظ کے چناؤ اور گفتگو کے آداب میں ہوتی ہے، وہ انسان کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیتی ہے🌸
تمثیل چوھدری

رہتا نہیں باقی کچھ، کشتی ہو کہ ساحل ہو
دیکھو کبھی آ کر تم موجوں کا بپھر جانا

دیکھوں گی اپنےآپ سے فرصت نکال کے
رکھے ہوئے ہیں یاد کے گہنے سنبھال کے
آ جاؤ _________ ایک بار کریں ایسی گفتگو
رکھ دیں جہانِ حرف کو حیرت میں ڈأل کے
یہ عشق ہے کہ درمیاں جوئے کی میز ہے
دل کا بھی فیصلہ کروں _ سِکّہ اچھال کے
بیٹھی ہوں میں بھی جھاڑ کےمٹی وجود کی
آیا ہوا ہے وہ بھی _ زمانے کو ٹال کے
یہ زندگی کتاب ہے اور ___ جلد ساز نے
مرضی سے باندھ ڈألے ہیں صفحے زوال کے
اک شاہ کو _ کنیز کی سازش نگل گئی
تیور الگ پڑے رہے جاہ وجلال کے

پیاس اگر شدت بھی پکڑلے تو بھی زہر ملا پانی نہیں پیا جا سکتا، زندگی گزارنے کے لئے برداشت کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کو بھی اپنا لو یا اپنی ذات کا حصہ بنا لو، زہر خوبصورت سی پیکنگ میں بھی دیا جائے تو زہر ہی ہے۔۔۔۔🕯🍂

" دوسروں کو چمکنے میں مدد دینا, آپ کی اپنی روشنی کو مدھم نہیں کرتا"🌷

کج روی مصلحت حسن ہے ورنہ تمثیل
ان میں جو بات ہے وہ بات ہر انساں میں نہیں

خود غرضی کے پنجرے میں
قید تھی چڑیا سالوں سے
میری خوشی کی خاطر جس نے
اپنی عمر کے کتنے سال
اک پنجرے میں کاٹ دیئے
خود غرضی کو زہر دیا کل
میں نے خوشی کا گلا دبایا
رات کو پنجرہ کھول دیا تھا
وہ تھی ایک سنہری چڑیا
اس کے لاکھ سوالی تھے
صبح ہوئی تو دیکھا میں نے
میں اور پنجرہ خالی تھے