@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

مری چشمِ تَر میں نہ رہ سکے مری آبجُو سے اتر گئے
کئی لوگ تھے جنہیں آخری دفَعہ رو لیا سو وه مر گئے
کسی آنجہانی کی یاد ہوں جو پڑی ہے بَكس میں تِہ بہ تِہ
میں لباسِ کُہنہ و خام ہوں مجھے رکھنے والے گزر گئے
جو اُچھالتے نہ تھے خامیاں وه جو لوگ تھے مرا آئینہ
مرے مُخلِصین کو کیا ہوا مرے رُو شناس کدھر گئے
ہوئی شب تو خُنکی بھی بڑھ گئی سو ترے خطوط جلا لیے
ابھی راکھ پوری بنی نہ تھی کہ ہوا میں ذرّے بکھر گئے
تمثیل چوھدری

نماز ٹائم ☺️

جلدی جاگنا ہمیشہ فائدہ دیتا ہے چاہے وہ "نیند" سے ہو "غفلت" سے یا اپنی "اہمیت" کے احساس سے۔۔🌷🪻

عشق کے بازار میں حسن کا میلہ رہ گیا !
بھیڑ ہے لاکھوں کی مگر دل اکیلا رہ گیا !
دیکھاوا کرنے والے لے گئے محبت کا خطاب !
شدت سے چاہنے والا ہر انسان اکیلا رہ گیا !!

لوگ پہلے غصہ دلاتے ھے
پھر اگر کچھ کہوں تو
مظلوم بن جاتے ھے
جیسے خود تو کچھ کرتے ہیں نہیں
ساری غلطی ہمارے سر


تمھارا لہجہ تمھارے منہ پ مار سکتی ہو لیکن
میں گندے پانی میں پاؤں مارو تو اپنے کپڑے خراب ہوں گے ~🤍

وعلیکم السلام

سائنس کہتی ہے کہ ہفتے میں ایک دن اپنی بیویوں کو باہر گھمانے لے جانے سے نہ صرف رشتہ مضبوط ہوتا ہے بلکہ نفسیاتی فوائد بھی ملتے ہیں۔ ہمارے پاکستان میں اکثر لوگ اپنے بیوی بچوں کو وسائل اور پیسے کی کمی کو جواز بنا کر بڑی بڑی دیر گھمانے نہیں لے جاتے یا باہر سے کچھ نہیں کھلاتے۔ آج جی ٹی روڈ، لاہوری دروازے کے باہر کھڑی ایک چاند گاڑی پر بیٹھی فیملی پر نظر پڑی۔ غالباً چاند گاڑی انکی اپنی ہی تھی۔ میاں اور بیوی قریبی دوکان سے سموسے لے کر کھا رہے تھے، بڑے بچے کو چاند گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا رکھا تھا اور وہ بھی کافی خوش دکھ رہا تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ خوش رہنے یا رکھنے کیلئے بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس نیت ہونی چاہئے۔۔۔

کسی کے عیب کو تو بے نقاب نہ کر !
خدا حساب کرے گا تو حساب نہ کر !...
اور مجھ کو بری نظر سے نہ دیکھ اے دیکھنے والے !
میں تو لاکھ برا صحیح تو اپنی نظر خراب نہ کر !...
اور مجھ میں تو ہزاروں عیب ہیں مجھے معاف کیجئے !
آپ ذرا اپنا آئینہ بھی تو صاف کیجئے !...


اور ایک کے بدلے ایک ہی😂

جو میری پوسٹ لائک کرے گا
میں بھی اسی کی کروں گی 😂


روضۂ رسول ﷺ کا دلنشین منظر 🥰
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ سب کو اور مجھے بار بار روضۂ رسول ﷺ کی حاضری نصیب فرمائے، سلام پیش کرنے کی سعادت عطا فرمائے، اور ہمارے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے ہمیشہ آباد رکھے۔آمین یا رب العالمین۔ 🤲💚

ایک غلطی پر لوگ ہم سے بات کرنا چھوڑ دیتے ہیں، لیکن ہمارے بے شمار گناہوں کے باوجود ہمارا رب ہم سے کبھی منہ نہیں موڑتا، نہ ہی ہمارا رزق بند کرتا ہے، بلکہ وہ ہر بار ہمیں سنبھالنے کے لیے تیار رہتا ہے، ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم لوٹ آئیں، اور توبہ کریں۔ بے شک، وہی سب سے زیادہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ ❤️ 💯