@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

سب کا بہت بہت شکریہ
شبِ خیر 😂

آوارہ بھائی مجھ سے کمپٹیشن کرے

دماغی صحت کا پہلا اصول یہ ہے کہ آپ یہ تمیز کرنا سیکھ لیں کہ کون آپ کی وضاحت کا مستحق ہے، کون صرف ایک مختصر جواب کا، اور کون اس بات کا کہ اسے بالکل نظر انداز کر دیا جائے۔
آپ کا ذہنی سکون اسی دن سے بہتر ہونا شروع ہو جائے گا جب آپ یہ بات سمجھ جائیں گے کہ:
ہر بات پر فوراً ردِعمل دینا ضروری نہیں ہوتا۔
دوسروں کی ہر منفی رائے پر پریشان ہونا فضول ہے۔
اور زندگی کے ہر چھوٹے واقعے کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دینا اپنے ساتھ زیادتی ہے۔
کم ظرف لوگوں سے بحث کرنا محض وقت اور توانائی کی حماقت ہے، گفتگو ہمیشہ ان سے کرنی چاہیے جو سمجھنے کا ظرف رکھتے ہوں۔
یاد رکھیں، ہر انسان آپ کی وضاحت کا مستحق نہیں ہوتا کیونکہ کچھ لوگ آپ کو سمجھنے کے لیے نہیں، بلکہ صرف آپ کو غلط ثابت کرنے کے لیے سنتے ہیں۔ اس لیے جہاں آپ کی قدر نہ ہو، وہاں بحث کر کے اپنی مائنڈ پاور ضائع کرنے کے بجائے خاموشی سے پیچھے ہٹ جانا ہی سب سے بہترین حکمتِ عملی ہے۔
خاموشی کوئی کمزوری یا ہار نہیں ہے، بلکہ یہ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ آپ نے اپنے ذہنی سکون کو دوسروں کی منفی سوچ سے زیادہ اہم اور قیمتی سمجھا ہے۔

قمر انصاری کو کون دے گا،🤣

ہیپی بدلہ لو اس سے🤣

میں سمجھتی ہوں تحمل مزاج ہونا ایک تمغہ ہے۔جسے ہر عورت کو پہننا چاہیے،لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ ہر عورت میں ایسی ڈائن ضرور موجود ہو جو تکلیف اور ایذاء دیے جانے پر ہر اس بشر کی ہڈیاں چبا جائے،جس نے اسے کوئی فالتو چیز اور بیوقوف اور کھلونا سمجھا۔

کسی ایسے انسان کے سامنے پورے وقار کے ساتھ کھڑے ہوجانا جس نے آپ کو ٹوٹتا ہوا دیکھنے کی خواہش اور کوشش کی تھی، اس سے بڑی جیت شاید ہی کوئی اور ہو۔
اپنی زندگی کا بہترین جواب دلیلوں سے نہیں اپنی حالت بدل کر دیں۔اپنی توانائی لوگوں کو یہ سمجھانے میں ضائع نہ کریں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
وہی توانائی اپنی ذات کو سنوارنے، سیکھنے، کمانے، محبت کرنے، صحت مند ہونے اور اپنے خواب پورے کرنے پر لگائیں۔
اور یاد رکھیں آپ کا آباد ہوجانا، بہت سے لوگوں کے لیے سب سے مشکل منظر ہوتا ہے

پری مبارک ہو میں نے دیکھا نہیں، اور تم نے بتایا نہیں 🥺😂

موت کیا مارے گی ہمیں..
ہمیں تو مار کے کھا گئی زندگی.

مدینے کی شام میں ایک عجب خاموش صدا ہوتی ہے...
یہاں ہجوم بھی ذکر بن جاتا ہے،
انتظار بھی عبادت بن جاتا ہے،
اور خاموش بیٹھا ہوا دل بھی درود کی خوشبو سے مہک اٹھتا ہے۔
ایسا لگتا ہے جیسے ہر سانس عرض کر رہی ہو:
"السلام علیک یا رسول اللہ ﷺ"
مدینہ صرف ایک شہر نہیں،
یہ وہ در ہے جہاں دل اپنے بوجھ اتار دیتے ہیں،
آنکھیں دعا بن جاتی ہیں، اور روح کو اپنے رب کے محبوب ﷺ کی نسبت سے سکون نصیب ہوتا ہے۔
دعاء ھے اللہ اس پوسٹ سے گزرنے والی ہر نظر کو جلد مدینہ کے نظارے دیکھائے ۔۔۔۔۔ امین


ہر جھگڑا آپکی کوشش کا مستحق نہیں ہوتا۔ اپنا نکتہ نظر ثابت کرنے کے بجائے سکون کے انتخاب کو ترجیح دیجیے.

جدائی اگر نصیب بن جائے تو راز امانت ہی رہنے دو یہی آخری وفاداری ہے🥀🖤 تمثیل چوھدری

کچھ نہیں نیٹ کو رو رہی پری😭😂

حوصلہ سیکھنا ہے تو پریشر ککر سے سیکھو۔۔۔۔جو آگ پر بیٹھ کر بھی سیٹیاں مار رہا ہوتا ہے۔۔🙂🚶😂

ہٹاؤ آسمان کے پردے فرشتوں
ہم بدنصیبوں کو بھی خدا سے ہم کلام ہونا ہے 🙂💔


آخری قسط میں سارا کچھ ٹھیک تھا لیکن یہ شمسہ بیگم نے عون سے معافی ہی نہیں مانگی۔ جو کچھ کیا اس نے عون کے ساتھ اس کی لائف خراب کرنے کیلئے، اسے تھوڑا سا تو ریگریٹ ہونا چاہیے تھا۔ جائیداد بیٹی کے نام ہونے پر خوش ہو رہی تھی۔ لیکن آخر میں کوئی خاص سبق نہیں ملا اسے۔
ڈراما سیریل ضبط آخری قسط