@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

خمنہ نہیں نظر آتی اب🤔

اپنے بزرگوں کے ساتھ کچھ وقت ضرور گزاریں، کیونکہ ہر چیز گوگل پر نہیں ملتی۔ ان کی زندگی کے تجربات، دانائی اور مخلصانہ نصیحتیں وہ سبق سکھاتی ہیں جو کوئی سرچ انجن نہیں دے سکتا۔ ان کی باتیں غور سے سنیں، ان کی رہنمائی کی قدر کریں، اور ان کے ساتھ گزارا ہر لمحہ سنبھال کر رکھیں، کیونکہ ایک دن یہی لمحے آپ کی سب سے قیمتی یادیں بن جائیں گے۔
تمثیل چوھدری

تیری چاہت ،آواز اور آمد کے منتظر
سبھی پھول ، پرندے،میری چائے اور"میں"☕

سب کچھ ٹھیک ہو جانے کے بعد بھی،
اندر ایک خالی پن رہ جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔کیوں؟

آپکی آدھی خوبصورتی آپکے الفاظ میں اور باقی آپکے ادب میں ہے ـ"🌻"
تمثیل چوھدری

مدینہ💚 مدینہ 💚مدینہ 💚مدینہ 💚
مدینہ 💚 مدینہ 💚 مدینہ 💚منورہ 💚
💚پیارا مدینہ 💚 مدینہ 💚
حسرت پوری ہوئی ،تڑپ پھر ہو گئی
مدینہ 💚 مدینہ 💚 مدینہ 💚 مدینہ 💚
ہمارے نبی کا شہر مدینہ💚 مدینہ 💚 مدینہ 💚
پیارا مدینہ 💚مدینہ 💚 مدینہ 💚

کبھی تو پھول کھلیں گے ضمیر آدم میں
اگر یہ سچ ہے کے مٹی ہے آدمی کا خمیر♟️🎻

✨ اللہ تعالیٰ کے خوبصورت نام "الْمَاجِدُ" کے فضائل و برکات ✨
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! 🌸
"الْمَاجِدُ" (نہایت بزرگ اور شرف والا)۔ ❤️
📖 قرآن پاک کی روشنی میں "الْمَاجِدُ" کی جھلک
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی اس صفت (مجد) کا ذکر مختلف مقامات پر آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات بھی "مجید" ہے اور اس کا کلام بھی📖 "مجید" (بزرگی والا) ہے۔
🌟فرشتوں کی دعا🤲 جب فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اہلیہ کو خوشخبری دی تو کہا:
قَالُوا أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ۖ رَحْمَتُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ ۚ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
"انہوں نے کہا: کیا تو اللہ کے کام سے تعجب کرتی ہے؟ اے اس گھر والو! تم پر اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، بیشک وہ تعریف کیا گیا، بڑی بزرگی والا ہے۔"
📑 (سورہ ھود، 73)
💫عرش کا مالک:💫
اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے فرمایا
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ🌟
"وہ عرش کا مالک ہے، بڑی بزرگی والا ہے۔"
📑 (سورہ البروج، 15)
💬 احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں فضائل🌟
ہم روزانہ اپنی نمازوں میں الماجد اور المجید کی صفت کا اقرار کرتے ہیں۔
✨ درودِ ابراہیمی میں ذکر✨
ہم ہر نماز کے تشہد میں پڑھتے ہیں: "اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ... إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ"۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ کی بزرگی اور شرف کا اقرار ہماری عبادت کا لازمی حصہ ہے۔
📑 (صحیح بخاری: 3370، صحیح مسلم: 406)
حدیثِ قدسی میں عظمت کا بیان👑
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے!!!
"جب بندہ کہتا ہے🤲 الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ،
تو اللہ فرماتا ہ!!!
میرے بندے نے میری تعریف کی۔ اور جب وہ کہتا ہے
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ،
تو اللہ فرماتا ہے
مَجَّدَنِي عَبْدِي
(میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی)۔"
📑 صحیح مسلم: 395)
یا اللہ! تو "الْمَاجِدُ" ہے، ہمیں دنیا اور آخرت کا شرف اور عزت عطا فرما، ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے اور ہمیں دونوں جہانوں میں رسوائی سے بچا۔ آمین! 🤲 دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ 🌹

ہمارا واسطہ ایک ایسے رب سے ہے جو توبہ کرنے پر آپ کے ماضی کی کرید نہیں کرتا !🌷🤍

نہیں ہیپی مجھے شو مارنے کی ضرورت نہیں 😂

ایسے نہیں ہیپی ٹاپ کی بحث میں ، میں کیا بولوں 🤣🤔

ایک ناطہ ہے روح کا تم سے
تم جہاں ہو ، وہیں رہو دائم
پارسا ہو ، نہ اِذن لو ہم سے
دل کہے جو ، وہی کرو دائم

میرا یقین ہے کہ رشتوں کو بدلنے کی بجائے
رشتوں کو سنوارنے کی کوشش کرنی چاہیے
کیونکہ مضبوط رشتے بدلنے سے نہیں بلکہ
سمجھ صبر اور کوشش سے بنتے ہیں
تمثیل چوھدری

ادھر بھی بہت زیادہ گرمی ہیپی

ہم ٹھیک ہیپی آپ کیسے 😂

رخسانہ تمثیل بھی ٹھیک آپ کیسی 🤭