@tmseel_ch
May 2026 · 2mo ago

وہ جس کی ٹھنڈی خوشبودار ہوا روح کو معطر کرے
💚وہ ھے میرے نبی کا شہر مدینہ 💚
💚مدینہ 💚 مدینہ 💚 مدینہ 💚 مدینہ 💚
سبحان اللہ
میرا ذاتی شعر
تمثیل چوھدری

آزمائش یہی نہیں کہ جو چاہا وہ نہ ملے، بعض اوقات آزمائش یہ بھی ہوتی ہے کہ جو چاہا وہ مل جائے...!!

ماں: ارے تو نے سنا۔۔۔؟نسرین بھاگ گئی۔۔۔
بینا: اچھا۔۔۔
ماں: دیکھ ذرا بے غیرت کو۔۔۔یہ عمر تھی بھاگنے والی۔۔۔؟جب حیا ختم ہو جائے نا عورتوں کی آنکھوں سے تو پھر یہی سب کچھ ہوتا ہے۔۔۔
قیامت کی نشانیاں ہیں یہ ساری۔۔۔
بینا: ساری حیا عورتوں کی آنکھوں سے نہیں ختم ہو رہی ماں جی۔۔۔مرد کی آنکھ بھی بے حیا ہوتی جا رہی ہے۔۔۔
ماں: مردوں کو تو سو گناہ معاف ہوتے ہیں۔۔۔
بینا: چلیں۔۔۔عورتیں بھی کرا ہی لیں گی معاف
آپ کی عزت

دل میں رکھی باتیں، دل کو پتھر بنا دیتی ہیں...!!

اب بھی دل کو کسی نامعلوم انتظار کی طلب ہے ~
تمثیل چوھدری

زمین پر ماں نہ ہوتی تو محبت بانجھ ہو جاتی.!!!❤️

میاں صاحب بڑی محبت سے پوچھنے لگے چائے پیو گی میں نے بڑی خوشگوار حیرت سے انہیں دیکھا کہ واہ اج سورج کس طرف سے نکلا ہے کہ یہ چائے بنانے لگے ہیں اور مجھے بھی پوچھ رہے
حالانکہ میرا دل بالکل نہیں چاہ رہا تھا پینے کو گرمی شدید تھی لیکن ایسے موقع روز روز تھوڑی اتے ہیں میں نے فورا کہا جی ضرور پیؤں گی
تو اطمینان سے فرمانے لگے ٹھیک ہے پھر دو کپ بنا لو🤦🙆🙄

چلو اب صاف کر لو جو بھی اس دل میں کدورت ہے
کہ اب تو اور بھی سب کو محبت کی ضرورت ہے

اللہ تو بس تمہاری کوشش کو دیکھتا اور پھر اس کی قدر بھی کرتا ہے تو کوشش کرتے رہو ان شاءاللہ کامیابی تمہارا مقدر ہوگی✨♥️

نہ مال چاہیے، نہ جاہ چاہیے
بس گدائے نبی ﷺ کا نام چاہیے
مدینے کی گلیوں کی خاک مل جائے
تو جنت کی ھوا کا مزا آ جائے
*اللهم ارزقنا حبك وحب نبيك ﷺ وزيارة مدينته* 🤲

آئی ہو گی کسی کو ہجر میں موت
مجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی

جس کے پاس جو ہوتا ہے وہی وہ تقسیم کرتا ہے اس لیے لوگوں کے رویوں کا کبھی شکوہ نہیں کرنا چاہیے۔ ضروری نہیں کہ ہر ایک کی جھولی، پیار، خلوص، محبت اپنائیت اور بے غرضی جیسے موتیوں سے بھری ہو۔ اس لیے جہاں سے جو کچھ ملے، یہ سمجھ لے کہ دینے والے کے پاس اپنے ظرف کے مطابق اس سے بہتر کچھ نہیں تھا۔

ہو اہتمامِ محـــفلِ آدابِ نظــر آج
رو برو ہیں لیجئیے کچھ ہم سے نذر آج
ابرو سے بیاں کیجئیے کوئی فی البدیہہ غزل
ہنسی میں رقـم کیجئیــے ســادہ سی نثـر آج
تمثیل چوھدری

آپ ﷺ کا نام لبوں پر آئے
تو دل جھک جاتا ہے،
آنکھیں نم ہو جاتی ہیں،
اور روح پر سکینت اترنے لگتی ہے
آپ ﷺ وہ چراغ ہیں

وعلیکم السلام

إمام حسن البصري رحمه اللہ تعالٰی فرماتے ہیں :
دل کی خرابی چھ چیزوں کی وجہ سے ہوتی ہے
١. وہ توبہ کی امید پر گناہ کرتے ہیں۔
٢. وہ علم حاصل کرتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔
٣. اور اگر وہ عمل کرتے بھی ہیں، تو ان میں اخلاص نہیں ہوتا۔
٤. وہ اللہ کا دیا ہوا رزق کھاتے ہیں لیکن شکر ادا نہیں کرتے۔
٥. وہ اپنے بندوں میں اللہ کی نعمتوں کی تقسیم پر راضی نہیں ہوتے۔
٦. وہ اپنے مردوں کو دفناتے ہیں لیکن عبرت حاصل نہیں کرتے۔( ایقاظ اولی الہمم العالیه)

جلوہ ہو تو جلوہ ہو پردہ ہو تو پردہ ہو
توہین تجلی ہے چلمن سے نہ جھانکا کر

پھر ساون رت کی پون چلی تم یاد آئے
پھر پتوں کی پازیب بجی تم یاد آئے
پھر کونجیں بولیں گھاس کے ہرے سمندر میں
رت آئی پیلے پھولوں کی تم یاد آئے
پھر کاگا بولا گھر کے سونے آنگن میں
پھر امرت رس کی بوند پڑی تم یاد آئے
پہلے تو میں چیخ کے رویا اور پھر ہنسنے لگا
بادل گرجا بجلی چمکی تم یاد آئے
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہا
جب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے

اللہ سوہنے دے حوالے 😂

کر لو سٹار 🤔😂

نہیں ہیپی آپ میرے سے آگے نکل جاؤ 😂

کج نی کیا ہونا تھا پری🤔😂

ہیپی میں مارو،😂