@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

میں خود میں مکمل ہوں،
کسی کی تعریف کی محتاج نہیں۔ ✨

یہ بات مجھے حیرت میں ڈال دیتی ہے
کہ انسان مٹی سے بنا ہے،
پھر ایسا کیسے ممکن ہے کہ رونے کی ایک طویل رات کے بعد
اس پر بہار نہ آئے (وہ کھِل نہ اٹھے)؟🥀💜
تمثیل چوھدری

ہمارے جیسا دل کہاں ، پری کسی کا😂

"ہر وہ احساس جسے آپ اپنے اندر مخفی رکھتے ہیں وہ آپکی صحت کا کچھ حصہ کھا جاتا ہے۔

میری آنکھوں کو میسر ہو مدینے کی فضا
حشر تک دید کی مجھ کو بھی دعا دی جائے
سیدنا کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم
💚ﷺﷺﷺﷺﷺﷺ💚

کچھ مسئلہ ضرور ھے مجھے بھی شو ہوتے دو دو مگر ہوتے نہیں دو

میں ٹھیک پری تم کیسی

میں ٹھیک آپ کیسی سونیا ، پری نیچے اتر آئی 🤭

وعلیکم السلام پری


ہم اذیتوں کے سائے میں اتنے مطمئن ہیں کہ راحت ملی تو خوف سے مرجائیں گے...!!

کبھی کبھی ہم بولتے بولتے رک جاتے ہیں کیونکہ اچانک یہ محسوس ہوتا ہے کہ سامنے والا صرف موجود ہے، ساتھ نہیں ہے...!!

گرنا، ٹوٹنا اور ہار جانا تو محض سفر کے چند موڑ ہیں اصل معجزہ تو اس کے بعد دوبارہ خود کو سمیٹنے اور پھر سے جی اٹھنے میں ہے...!!

میرا دوستانہ رک رک کے چل ہی رہا ہے 🤔😂

اوکے رخسانہ کوئی بات نہیں 😂

نیٹ کی وجہ سے تالیاں دبا دبا کے ہاتھ تھک گئے 🥺😂

مدینے کا ہر ذرّہ جنت سے پیارا, دلِ بے قرار کا بس ہے سہارا
نصیبوں میں لکھ دے حضوری خدایا
یہی ہے دعا🤲، اور یہی ہے کنارا. ھے
💚صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 💚

رضائے رب پر راضی رہ...
یہ حرفِ آرزو کیسا؟
عبدالحنان کی زندگی نے مجھے ایک بات بہت گہرائی سے سکھائی ہے...
ہم منصوبے بناتے ہیں،
خواب سجاتے ہیں،
اپنے بچوں کے لیے ہزاروں خواہشیں دل میں رکھتے ہیں۔
مگر پھر ایک دن اللہ کا فیصلہ ہماری خواہشوں سے مختلف ہوتا ہے۔
پہلے میں بھی بار بار سوچتی تھی...
"میرے بچے کے ساتھ ہی کیوں؟"
"کب ٹھیک ہوگا؟"
"کب ہماری زندگی آسان ہوگی؟"
مگر وقت نے مجھے سکھا دیا کہ...
سوال "کیوں" کا جواب ہمیشہ نہیں ملتا،
لیکن "اللہ پر بھروسہ" ہر سوال سے بڑا جواب بن جاتا ہے۔
آج بھی عبدالحنان کی ہر تکلیف میرے دل کو چیر دیتی ہے۔
ہر اسپتال کا چکر،
ہر تھراپی،
ہر دوا،
ہر بے چین رات،
ہر آنسو...
ایک ماں کے لیے آسان نہیں ہوتا۔
دل تو آج بھی یہی چاہتا ہے کہ میرا بیٹا دوڑے،
بولے،
ہنسے،
اپنے قدموں پر چل کر مجھے آواز دے۔
مگر میں نے یہ بھی سیکھ لیا ہے کہ...
خدا خالق ہے،
خدا مالک ہے،
اور حکم بھی اُسی کا ہے۔
اگر اس نے عبدالحنان کو میری زندگی میں ایک خاص امانت بنا کر بھیجا ہے،
تو یقیناً اس کی حکمت بھی خاص ہے۔
میں دعا کرنا نہیں چھوڑوں گی،
علاج کرانا نہیں چھوڑوں گی،
امید کا دامن نہیں چھوڑوں گی۔
لیکن ساتھ ہی...
میں اپنے رب کے ہر فیصلے پر راضی رہنے کی کوشش بھی کرتی رہوں گی۔
کیونکہ میں جانتی ہوں،
اللہ اپنے بندوں کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں کرتا۔
اے اللہ!
میرے عبدالحنان کو کامل شفا عطا فرما۔
اس کے ہر درد کو آسانی میں بدل دے۔
اس کی ہر مشکل کو اپنے کرم سے ختم فرما۔
اور مجھے ہر حال میں اپنی رضا پر راضی رہنے والا دل عطا فرما۔
رضائے رب پر راضی رہ...
کیونکہ کبھی کبھی ہماری زندگی کا سب سے مشکل امتحان ہی،
اللہ کے سب سے بڑے انعام کا راستہ بن جاتا ہے۔
#BraveAbdulHannan

مفاد کا قیدی تعلق کی خوشبوؤں سے محروم رہتا ہے...!!

💫توکل اور دعا💫
🌟حضرت ابراہیم علیہ السلام🌟
✨ایک عظیم باپ کی دعا✨
جب اللہ کا حکم آیا، تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بغیر کسی جھجک کے اپنے لختِ جگر اور اہلیہ کو ایک ویران، بے آب و گیاہ وادی میں چھوڑ دیا۔
جہاں نہ سایہ تھا نہ پانی، بس اللہ کی ذات پر کامل یقین تھا! 🌴💧
رخصت ہوتے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بارگاہِ الٰہی میں یہ دعا مانگی🤲
رَّبَّنَآ اِنِّيْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ بِوَادٍ غَيْرِ ذِيْ زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ...
"اے ہمارے رب! میں نے اپنی اولاد میں سے بعض کو تیرے محترم گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں لا بسایا ہے جہاں کوئی کھیتی نہیں..."
(سورۃ ابراہیم: 37)
سبق:
جب انسان اللہ کے لیے کچھ چھوڑتا ہے، تو اللہ اسے کبھی ضائع نہیں کرتا۔

ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ
کب؟ لمحے ہمیں قید کر لیتے ہیں!
کوئی چائے کی پیالی ایسی ہوتی ہے
جس کا ذائقہ زبان کبھی بھول نہیں پاتی۔
کوئی سرگوشی ،کوئی مسکراہٹ ، کوئی مہک
کوئی قہقہہ ، کوئی آنسو ، کوئی سناٹا۔۔۔
تمام عمر کے لئے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے۔
پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل امر ہے۔