@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago


🌹صبح بخیر زندگی


تمہاری شادی پر میں ایسے ہی خوش ہوں گی.
اور ساتھ ہی دل میں دعا بھی ہوگی کہ “اللہ کرے تمہیں ایسا ہی جیون ساتھی ملے جیسے تم مجھے برداشت کرتے تھے” 😂۔ زیب

درد اور سکون کے درمیان ہمیشہ چائے ہوتی ہے۔..☕


اوئے میری پوسٹ کیوں نہیں لائک
کرتے🤭

انتظار پاؤں کی بجائے , دِل کے بَل کھڑے رہنے کا نام ہے.


گاؤں کا خوبصورت منظر

یا ربّ! تجھ پر چھوڑ دیا سب دل کی الجھنیں آنکھوں کے آنسو اور ذہن کی تھکن سب تیرے حوالے
تو ہی کافی ہے تو ہی کارساز ہے
بس تُو سنبھال لے، جیسے تُو مجھے ہر مرتبہ سنبھالتا ہے!🥀🌸

ہر کسی کی نعمتیں بھی الگ ہیں اور ہر کسی کی آزمائش بھی ہر کسی کی کہانی الگ ہےتو سبق بھی الگ ہیں اس لیے کبھی کسی اور کو دیکھ کر یہ مت سوچیں کہ آپ محروم ہیں آپ پر بھی آپ کے رب کی بہت عطا ہے۔


آمین ثم آمین 🤲

امید زندگی

7t7 Kya kaha?

صبح بخیر زندگی 🌹

💚 "صَلَّى اللّٰهُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَسَلَّمَ"💚

*ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب تمھیں دلی خوشی صرف لوگوں سے کنارہ کش ہونے میں ہی ملے گی...!

کتابوں سے دلیلیں دوں یا سامنے دل رکھ دوں
وہ مجھ سے پوچھ بیٹھے ہیں محبت کس کو کہتے ہیں

نظر کا صدقہ اتار دوں گی۔۔
میں اُس پہ سب کچھ ہی وار دوں گی ۔۔۔۔

سویٹ ڈش


دال چاول

کسی کے ساتھ اچھا سلوک کر کے یہ توقع رکھنا کہ وہ بھی آپ کے ساتھ اچھا کرے بالکل ایسا ہی ہے کہ کہ آپ یہ سوچیں کہ میں شیر کو نہیں کھا رہا تو شیر بھی مجھے نہیں کھاۓ گا یا میں نے سانپ کو نہیں مارا تو اس کو چاہیے کہ وہ بھی مجھے نہ کاٹے۔۔
یہ بڑی بیوقوفانہ بات ہے کیونکہ آپ کتنا ہی اچھا کر لیں کچھ لوگوں کی عادت ہی ایسی ہوتی ہے، یا پھر انھونے یہی سب سیکھا ہوتا ہے، یا پھر انھیں اعلیٰ ظرفی یا اندر سے بڑا ہونے کا فن سیکھنے کے موقع یا حالات ہی میسر نہیں آتے اس لیے وہ بڑے نہیں ہو پاتے۔
ہم سب اپنی فطرت، ماحول، تعلیم و تربیت، تجربات اور مشاہدات سے بننے والی پروڈکٹ ہوتے ہیں اور اسی لئے مختلف ہوتے ہیں۔
مشاہدہ ہے کہ ایسے لوگوں کی سوچ خاصی اوپری اوپری سی ہوتی ہے ان کے روئیوں میں فرق صرف آپ کی ظاہری پوزیشن، مال و متاع، گھر ، امارات اور اسٹیٹس دیکھ کر آتا ہے اور ایسا آتا ہے کہ آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ عام حالات میں جو آپ کی عزت، کامیابیوں اور ترقی پہ کبھی جھوٹے منہ خوش نہ ہوۓ وہ اچھے وقت میں آپ کی بیکار قسم کی باتوں کو بھی عالمانہ اہمیت دیتے محسوس ہوں گے اور فقط مسکرانے والی باتوں پہ بھی خوش مزاجی سے خوب قہقہہ لگا کر کے ہنس رہے ہوں گے(اور آپ اندر سے ہنس رہے ہوں گے کہ بس بھی کر دو اب!)
اچھی وقت گزاری، گھومنے پھرنے اور ساتھ کھانے پینے والے لوگ بہت ہوتے ہیں، یہ ملتے بچھڑتے رہتے ہیں، انھیں سفر میں اچھے ساتھیوں کی طرح رکھیں، بہترین وقت گزاریں ان پہ اپنی توقعات کا بوجھ نہ ڈالیں۔
دنیا میں آپ کے ساتھ اوریجنل یا جنئیون لوگ بہت کم ہوتے ہیں، جن کی آنکھیں ظاہری چکاچوند دیکھ کر نہیں چندھیاتیں، جن کے نزدیک آپ کے قیمتی لباس اور چمکتی دمکتی چیزوں سے زیادہ آپ کی ذات اور بات کی اہمیت ہوتی ہے، جو آپ کو سمجھتے ہوں، جو آپ کی بات سنتے ہوں، ہر موسم و حالات میں ایک سے رہیں، جن سے بات کر کے دل ہلکا ہو جاۓ اور یہ خوف بھی نہ ہو کہ بات میں خیانت ہوگی، جو آپ کی غلطی آپ کو بتا سکیں، جو صحیح یا اچھا مشورہ دے سکیں،ان کے ساتھ مان، توقع، شکوہ، شکایت کا رشتہ سنوارا جا سکتا ہے، یہ والدین بھی ہو سکتے ہیں، بہن بھائی بھی، شریکِ حیات، کوئی محبت بھرا رشتہ دار، مہربان دوست، اور قدرت مہربان ہو تو کوئی پیارا سسرالی رشتہ بھی، ایسے اگر ایک دو لوگ بھی میسر ہیں تو انھیں کسی قیمتی متاع کی طرح سنمبھال کے رکھنا چاہیے باقی زندگی میں ہر چیز کی ایک قیمت ہے، ہر ایک کو دوسرے سے کچھ نہ کچھ چاہیے اس کے بغیر دنیا کا کاروبار نہیں چلتا اس لئے انسانوں کو انسان ہونے کا مارجن دیں۔
تمام تر خطاؤں کے باوجود محبت رکھنے والی اور عطا کرنے والی، غلطیاں بھلا دینے والی ذات تو بس ایک ہی ہے اس لئے کسی انسان سے ایسی توقع رکھنا عبث ہے۔
آدمی آدمی سے ملتا ہے
دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے
وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے
مل کے بھی جو کبھی نہیں ملتا
ٹوٹ کر دل اسی سے ملتا ہے
کاروبار جہاں سنورتے ہیں
ہوش جب بے خودی سے ملتا ہے
روح کو بھی مزا محبت کا
دل کی ہم سائیگی سے ملتا ہے