@mirhamza
May 2026 · 2mo ago

Assalamualaikum everyone

سامنے سے جب گزر جاتے ہیں آپ
ہم پہ اک جادو سا کر جاتے ہیں آپ
برہمی سے تو نکھر جاتے ہیں آپ
اور بھی دل میں اتر جاتے ہیں آپ
ہم پہ جو گزرے وہ گنتی میں نہیں
بے نیازی سے گزر جاتے ہیں آپ
دیکھیے سنیے ذرا رک جائیے
چھوڑ کر ہم کو کدھر جاتے ہیں آپ
درد دل کا کچھ تو درماں کیجیے
درد ہے دل میں مگر جاتے ہیں آپ
دل نوازی آپ کی فطرت نہیں
کس لیے دل توڑ کر جاتے ہیں آپ
کس قدر ویران ہے دنیائے دل
آہ اس سے بے خبر جاتے ہیں آپ
ہم بھی ہیں چشم کرم کے منتظر
کیوں نگاہیں پھیر کر جاتے ہیں آپ
چلتے چلتے کس پر آ جاتا ہے رحم
جاتے جاتے کیوں ٹھہر جاتے ہیں آپ
لوگ جو کہتے ہیں وہ کہتے رہیں
کیوں کسی کی بات پر جاتے ہیں آپ
عشق تو ہے رونق بزم حیات
عشق سے کیوں اتنا ڈر جاتے ہیں آپ
یہ مقدر کا کرم ہے اے بہارؔ
چاہ سے پیاسے اگر جاتے ہیں آپ
امیر چند بہار

Post krne ka Dil nhi hai pari

Sheebu kahA hain my cute behna

How are you mantasha ND sheebu api

Assalamualaikum everyone

Assalamualaikum everyone