@urdu34
Jun 2026 · 1mo ago

لاکھ ہم شعر کہیں، لاکھ عبارت لکھیں
بات وہ ہے جو ترے دل میں جگہ پاتی ہے

نہ نو من تیل ہوگا
نہ رادھا 💃 ناچے گی
یہ کیوں کہا جاتا ہے اور یہ کس نے کہا تھا۔
؟

خدا کرے کہ وہ محبت جو تیرے نام سے ھے
ہزار سال گزرنے پر بھی :::::::::::::::::؛؛؛جواں رھے

کسی اور کی نہیں، اپنی نظر میں قیمتی بنیے۔🌸🖤🖤
لوگوں کا کیا ہے... آج آپ خاص ہیں، کل کوئی اور ہوگا ...❤️🌸


کچھ بھی نہ سہی ضبط کـی تضحیک تـو ہے نا
پوچھے جو کوئی ہم سے کہ سب ٹھیک تو ہے نا
کیسے میں کروں صبر کہ تیرا یہ دلاسہ
خوددار طبیعت کے لئے بھیک تو ہے نا

مانا کہ تیرے دل میں کوئی اور مکین ہے
تو پھر بھی میرا دل، عقیدہ، اور یقین ہے
یہ آئینے تجھے تیری خبر نہ دے سکیں گے
آ دیکھ میری آنکھ سے تو کتنا حسین ہے

JI TAMSEEL SAI TO KAHA HAI🤣

🥹جہاں آپکو لگّے آپکی جگہ نہیں ہے 😥💔🥀
وہاں لوگوں کو دائیں بائیں دھکے وکے مار کے اپنی جگہ خود بنا لیں 😜🤭😀
اس میں اتنا ایموشنل ہونے والی کیا بات ہے
🤣🤣🤣🤣

مرد ٹھرکی نہیں ہوتے
اصل میں اسے ہر آئیڈی میں اپنی معشوقہ نجر آتی ہے🙂😑

فیوچر کی ٹینشن مت لیا کرو کیا پتہ پہلے ہی نمٹ جاؤ .🙂

حالات کی بھٹی ہر بار کُندن نہیں بناتی مُستقل تیز آنچ راکھ بھی بنا دیتی ہے !🤍

ناکام عشق ہوں سو مرا دیکھنا بھی دیکھ 🥀
کم دیکھتا ہوں اور غضب دیکھتا ہوں میں
شاہین عباس

جہاں کا نمک کھایا ہو وہاں
نمک حرامیاں نہیں کیا کرتے🖤🔥

ہمیـں وراثت میں ، اپنا لہجہ ملا ہوا ہے
کلام کر لے ، جسے بھی کوئی مغالطہ ہے
ہمیں نہ سمجھا ، فلاں برا ہے فلاں برا ہے
ہمارے ہاں درگزر کا رستہ ہے اور کھلا ہے

اپنے بینک بیلنس کے مطابق آپ کس جگہ گھومنا پھرنا افورڈ کرسکتے ہیں ؟

🌒💫🍷:"کہیں تو لکھتا ہو گا وہ اپنے دل کی چھپی باتیں،
کہیں تو بے شمار لفظوں میں میرا نام بھی ہو گا..." 🫠❤️

"محبت چھوڑ دی میں نے.......!!"
محبت کے زمانوں پہ
میں لکھتی اب بھی ہوں لیکن
میں دلآویز لمحوں کی، پزیرائی نہیں کرتی
مجھے اب رقص کرتی تتلیاں، راغب نہیں کرتیں
وہ چاھت چھوڑ دی میں نے
محبت چھوڑ دی میں نے
صحیفوں میں لکھے وہ لفظ تو الہام کی صورت
مقفل سے دلوں کو زنگ سے، آزاد کرتے ہیں
کتابوں میں رکھے کچھ پھول، جو مرجھائے جذبوں کو
سدا نوخیز رکھتے ہیں.... مجھے! اب وہ..... نہیں بھاتے.......
وہ عادت چھوڑ دی میں نے
محبت چھوڑ دی میں نے.....
کوئی جب روٹھ جائے تو، بڑی تکلیف ہوتی تھی
کبھی دل توڑ کے کوئی، میں خود بھی ٹوٹ جاتی تھی
کسی بھی آنکھ میں آنسو، کہاں میں دیکھ پاتی تھی
مگر ! ظالم زمانے نے......... مجھے یکسر بدل ڈالا
شرافت چھوڑ دی میں نے
نزاکت چھوڑ دی میں نے
کسی کے بھول جانے سے، مجھے اب کچھ نہیں ہوتا
کسی کے روٹھ جانے سے بھی، مجھ کو دکھ نہیں ہوتا
محبت ہی بقائے زندگی ، لازم نہیں ہوتی
میں اپنی عادتوں پر اب کبھی، نادم نہیں ہوتی
ندامت چھوڑ دی میں نے
مفاہمت چھوڑ دی میں نے
میں اپنے خواب لکھ لکھ کر، سبھی کے خواب بنتی تھی
کہیں پہ گھر بناتی تھی، کہیں سے پھول چنتی تھی
میرے کشکول میں، جو خواہشوں کے چند سکے تھے
میں سب میں بانٹ لیتی تھی تو خوشیاں چھانٹ لیتی تھی
وہ راحت چھوڑ دی میں نے
سخاوت چھوڑ دی میں نے
محبت کے زمانوں پہ
میں لکھتی اب بھی ہوں لیکن
وہ عادت چھوڑ دی میں نے.......
محبت چھوڑ دی میں نے.......!!!!!

اپنے آپ کو اُن تمام غلطیوں پر معاف کر دو جو تم نے صرف محبت پانے کی خواہش میں کی تھیں !🤍

Ameen