@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago



اللہ حافظ 🥺

تو یہ بھی ڈرامہ بند کرے نا


کچھ نہیں ان کا اپنا ذاتی مسئلہ چل رہا ہے
سائیڈ پہ ہو کے نمٹا لیں😂
میرا مشورہ یہی🤔
تماشا نہ بنائیں خود کا


جسے چاہا در پہ بلا لیا جسے چاہا اپنا بنا لیا🙏🏻❤️
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے🙏🏻❤️
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

اگر دل بے چین ہے تو درودِ پاک پڑھنا شروع کر دیجیے
کئی غم ایسے ہیں جنہیں الفاظ نہیں،
صرف درودِ پاک اور دعا ہی سکون دے سکتے ہیں
اللّٰہم صلِّ علیٰ سیدنا محمد ﷺ ❤️
یا اللہ ہمیں اپنے محبوب ﷺ پر ہمیشہ کثرت سے درود پڑھنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین

اسیر دشت بلا کا نہ ماجرا کہنا
تمام پوچھنےوالوں کو بس دعا کہنا
یہ کہنا رات گزرتی ہے اب بھی آنکھوں میں
تمہاری یاد کا قائم ہے سلسلہ کہنا
یہ کہنا چاند اترتا ہے بام پر اب بھی
مگر نہیں وہ شب ماہ کا مزہ کہنا
یہ کہنا ہم نے طوفانوں میں ڈال دی کشتی
قصور اپنا ہے دریا کو کیا کہنا
یہ کہنا ہار نہ مانی کبھی اندھیروں سے
بجھے چراغ تو دل کو جلا لیا کہنا
یہ کہنا تم سے بچھڑ کر بکھر گیا تشنہ
کہ جیسے ہاتھ سے گر جائے آئینہ کہنا


میں نے ہمیشہ اُن گھروں کو سکون سے بھرا دیکھا ہے،
جہاں عورت کی مسکراہٹ دبائی نہیں جاتی،
جہاں اُس کے دل اور ذہن کا خیال رکھا جاتا ہے،
جہاں اُس کی قدر کی جاتی ہے،
اور جہاں اُس پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔
ایسے ہی گھروں میں محبت بھی زندہ رہتی ہے اور برکت بھی۔۔!!🌸♥️

عالم مجھے ایسے نہیں بننا کہ میرا وجود کسی کی آنکھ میں نمی لائے میری باتیں کسی کیلئے اذیّت بنیں۔
مجھے یہ بھی نہیں چاہ کہ ہمہ وقت لوگوں کی زبانوں پہ واہ واہ کی طرح سجی رہوں۔
نہ "آہ" بننا ہے نہ "واہ" بننا ہے
کیونکہ کسی "آہ" سے
میری دنیا و آخرت برباد ہو سکتی ہے
اور کسی کی"واہ" کا نشہ مجھے تکبّر میں ڈبو سکتا ہے۔
✍🏼💯🥀

مدینہ عشق کی وہ منزل ہے، جہاں قدم نہیں، قسمت پہنچتی ہے۔
اور جب نگاہ درِ محبوب ﷺ پر ٹھہر جائے، تو دل کی ہر بے قراری سجدہ بن جاتی ہے۔🌹
ہم نے دنیا میں بہت دروازے دیکھے، مگر سکون صرف اسی در پر ملا...🌷
جہاں سلام بھی عبادت ہے، خاموشی بھی دعا ہے، اور آنسو بھی قبولیت کی زبان ہیں۔🌹
یہاں آکر معلوم ہوا کہ عشق دلیل نہیں مانگتا۔
بس ایک نظر درِ رسول ﷺ پر پڑتی ہے، اور دل ہمیشہ کے لیے مدینے کا ہو جاتا ہے۔🌹❤️
مدینہ وہ شہر ہے جہاں روح خود کہتی ہے:
"اے دل! اب کہیں اور نہ جا، تیرا وطن یہی ہے، تیرا قرار یہی ہے۔"
درِ مصطفیٰ ﷺ پر کھڑے ہو کر انسان کچھ مانگتا نہیں...
بس دل یہ دعا کرتا ہے کہ اے اللہ! اس در سے میرا تعلق کبھی نہ ٹوٹے۔ 🤲🌷🌹❤️
آمین 🤲

زندگی نے مجھے ایک سبق بہت دیر سے سکھایا، ہر لڑائی لڑنے کے قابل نہیں ہوتی ہر بحث آپ کی عزت نہیں بڑھاتی اور ہر شخص آپ کی توجہ کے قابل نہیں ہوتا، زندگی سے سیکھیے کہ کب خاموشی اختیار کر ناسب سے طاقتور فیصلہ ہوتا ہے کچھ چیزوں کے فیصلے وقت پر چھوڑ دیں اپنی توانائیاں غلط لوگوں پر خرچ مت کریں۔"
___تمثیل چوھدری

انسان کی فطرت ہے کہ اُسے اپنے خسارے پر ہمیشہ تاخیر سے یقین آتا ہے !🤍

شب خیر🥺

پری نیٹ سیاپا پایا اے

کاش ایسے ہاتھ چلے 😂