@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

"عِشْقُ النَّبِيِّ ﷺ، حَيَاةُ الرُّوحِ"
(نبی کریم ﷺ کی محبت، روح کی زندگی ہے)♥
💚 صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 💚

جو کنویں سے یوسف کو مصر کے تخت پہ بیٹھا سکتا ہے وہ رب تمہارے غموں کو بھی خوشیوں میں بدل سکتا ہے ۔
بھروسہ رکھو۔۔ !! ♥🌸

_" قسمت تو اللہ نے لکھی ہے، پھر وہ غلط ہو ہی نہیں سکتی۔ ہمیں صرف رب پر یقین رکھنا ہے اور قسمت کو کبھی برا نہیں کہنا۔ دیکھنا، تمہارا یہی یقین بہت جلد خوشخبری لائے گا، اور اللہ تمہاری ہر دعا قبول کرے گا۔ *ان شاء اللہ* ❤️_

مسلسل کئی دنوں کی بارش کے بعد آج سورج کی کرنیں پھر زمین پر بکھر گئیں۔ 💥🌻
بارش کے بعد ہونے والی یہ نکھری نکھری دھوپ دل کو ایک عجیب سا سکون دے رہی ہے۔
قدرت کا ہر منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جیسے بارش کے بعد روشن دھوپ آتی ہے، ویسے ہی ہر آزمائش کے بعد اللہ تعالیٰ آسانی اور رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔
"بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے، بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ ﴿سورۃ الشرح: 5-6﴾
صبح بخیر 🥀
تمثیل چوھدری

لوگوں کو کھونے سے مت ڈرا کریں، بس لوگوں کو خوش کرتے کرتے اپنا وجود کھو جانے سے خوف کھائیں...!!

🤍🕊️تعلیم ایسی ہو جو رب سے قریب کر دے"*
ڈگری کاغذ کا ٹکڑا نہیں، کردار کا آئینہ ہونی چاہیے۔
علم وہی ہے جو انسان کو سجدے کی طرف جھکا دے۔
حیاء عورت کا زیور ہے۔
ڈگری کے ساتھ اگر ایمان اور شرم و حیا بھی بڑھے تو وہی اصل کامیابی ہے
نہ کہ ایسی تعلیم جو ایمان سے دور کر دے"* 🫠
دنیا کا علم بغیر آخرت کے شعور کے...
بس اندھا دھند بھاگنا ہے۔ منزل نہیں ملتی۔
ڈگری + دین = مکمل عورت
ڈگری - دین = الجھی ہوئی عورت
تعلیم کا مقصد نوکری نہیں
تربیت ہونی چاہیے ✍🏻
ڈگری دیوار پر لگے گی
حیاء قبر تک جائے گی 🤲
یا اللہ ہمیں ایسا علم دے
جو ہمارے ایمان میں اضافہ کرے آمین
علم روشنی ہے، پر اگر وہ روشنی اللہ سے دور لے جائے تو وہ اندھیرا ہے۔
اللہ ہم سب بیٹیوں کو با حیا، با علم اور با کردار بنائے۔ آمین 🤲🌸

صبح بخیر مصباح ناز

دنیا پہلے ہی پھیکے رنگوں سے بھری پڑی ہے اپنے دلوں کے رنگ مدھم ہونے سے بچائیں 💚🦩🌷🍃

زخم کہاں کہاں سے ملے، چھوڑ دو اس بات کو
زندگی بس تو اتنا بتا، سفر کتنا باقی ہے۔
کبھی انسان اپنے زخموں کا حساب لگانے بیٹھ جائے تو شاید پوری زندگی بھی کم پڑ جائے۔
کچھ درد اپنوں کی بےرخی سے ملتے ہیں، کچھ وقت کی سختیوں سے، اور کچھ اپنی خاموشیوں کی قیمت بن جاتے ہیں۔
لیکن ہر زخم انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط، باہمت اور سمجھدار بنا دیتا ہے۔
زندگی کا سب سے خوبصورت سبق یہی ہے کہ ماضی کو سینے سے لگا کر نہیں،
بلکہ اس سے سبق لے کر آگے بڑھا جائے۔
جو گزر گیا، وہ تقدیر کا حصہ تھا، اور جو آنے والا ہے،
وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور حکمت کے سائے میں ہے۔ اس لیے دل کو مایوسی کے اندھیروں میں نہیں، امید کی روشنی میں زندہ رکھنا چاہیے۔
بعض اوقات انسان تھک کر یہی سوچتا ہے کہ آخر یہ سفر کب ختم ہوگا؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ زندگی کا ہر قدم ایک نئی آزمائش کے ساتھ ایک نئی آسانی بھی لے کر آتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو اس کی طاقت سے بڑھ کر آزمائش میں نہیں ڈالتا، اور صبر کرنے والوں کے لیے وہ ایسی راہیں کھول دیتا ہے جن کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔
لہٰذا زخموں کی گنتی چھوڑ کر اپنے رب کی رحمتوں کو یاد کریں۔ زندگی کا باقی سفر شکر، صبر، دعا اور اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے کے ساتھ طے کریں۔
یقین رکھیں، جس رب نے اب تک سنبھالا ہے، وہ آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑے گا، اور ایک دن ہر آنکھ کے آنسو خوشیوں میں بدل جائیں گے، انشاء اللّٰہ۔
.

حقیقی برتری اپنی خامیوں کو سدھارنا ہے، کسی کا بدلہ بننا نہیں...!!

اور ہر انسان آخرکار ایک_____ کہانی بن جاے گا
پس تم سننے والے کے لیے اچھی کہانی بننا_🤍🌷

یہاں دوستی، دل کشی، عاشقی ہے
یہاں ہے سبھی، پر سبھی عارضی ہے
بھروسہ کیا جائے کس آدمی پر
کھڑا آئینے میں جو ہے اجنبی ہے

پری تم نے لائک نہیں دیا اسلیے😂🤔

شب اللہ سوہنے دے حوالے 😂

سب ٹھیک سب کہاں کہاں ھیں 😂🤔

پوچھیں گے اب عزیز ، تری خیریت تو پھر
کس منہ سے ہم کہیں گے " کوئی رابطہ نہیں !

اِس دُنیا میں کوئی غم اِیسا نَہیں جو اِنسان بَرداشت نہ کر پَائے۔ ذرا پیچھے مُڑ کے دِیکھو__
وہ رَات جَب لگا تھا کہ اب ہَم نہیں جی سَکتے،
وہ لَمحہ جَب لگا تھا یہ دَرد کبھی خَتم نَہیں ہوگا۔!

واہ بھئ کیا مزے😂

سب سے خوبصورت ذکر وہ ہے جس میں ہمارے پیارے آقا ﷺ کا نام آئے، اور سب سے خوبصورت عمل درودِ پاک ہے🌸
💚 اللّٰہم صلِّ علیٰ سیدنا محمد ﷺ 💚

💞دل کو سنبھال لیجیے جناب💝
💞ہمارا ہونا ہر کسی کے بس کی بات نہیں❣🤷💯
تمثیل چوھدری

اُس نے چُومیں ہتھیلیاں جب سے
یہ لکیریں دھڑک رہیں تب سے
وہ میرا ہو رہا دھیرے دھیرے
میں ہوئی اُس کی ہوں جانے کب سے 🧡🧡🧡

ایک پل میں "گلاب جامن" اور دوسرے ہی پل "کریلا" لگنے والے انسان کو "پسندیدہ شخص" کہتے ہیں! 🙂

لگاتار برس رہیں ہیں یادیں۔۔۔
ساون کی جھڑی ہو جیسے۔۔۔۔
🥀🌨☔️

ایسا بننا سنورنا مُبارک تُمہیں،
کم سے کم بس اتنا کہنا ہمارا کرو۔
آئینے کی نظر نہ لگ جائے کہیں،
جانِ جاں... اپنا صدقہ اتارا کرو۔۔۔