@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

بخار: تکلیف یا رحمت؟ 💫
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:
"بخار کو برا نہ کہو، کیونکہ یہ گناہوں کو ایسے دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہے کا زنگ صاف کرتی ہے۔"
یہ حدیث حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ رسول اللہ ﷺ ایک صحابیہ ام السائب (یا ام المسیب) کے پاس تشریف لے گئے، وہ بخار کی شدت سے کانپ رہی تھیں۔ جب انہوں نے بخار کو برا بھلا کہا، تو آپ ﷺ نے انہیں منع فرمایا اور یہ خوبصورت تسلی دی کہ ظاہری طور پر تکلیف نظر آنے والی یہ بیماری دراصل انسان کے گناہوں کے لیے پاکیزگی کا ذریعہ بنتی ہے۔
(2575صحیح مسلم)
بیماری بظاہر ایک آزمائش ہے، لیکن حقیقت میں یہ مومن کے لیے گناہوں کی معافی اور اللہ کی رحمت کا ذریعہ بنتی ہے۔
ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
🌸 شکوہ کرنے کے بجائے صبر کا دامن تھامیں۔
🌸 ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کریں۔
🌸 شفا کے ساتھ ساتھ گناہوں کی مغفرت کی دعا کریں۔

تیرے نام کی آخری گفتگو
لکھتے لکھتے میں ایک بار پھر وہی زندگی جی آیا، جسے حقیقت میں جینے کی خواہش عمر بھر دل میں رہی۔ عجیب بات ہے کہ قلم نے وہ سب لکھ دیا جو وقت کبھی مجھے دے نہ سکا۔ میں نے اپنے لفظوں میں وہ ملاقاتیں کیں جو کبھی ہوئیں ہی نہیں، وہ سوال پوچھے جن کا موقع نہ ملا، اور وہ جواب بھی سن لیے جن کی اس برسوں سے تھی
شاید اس لیے کہتے ہیں کہ لکھنے والا صرف کہانیاں نہیں لکھتا، وہ اپنے اندر دفن رہ جانے والی زندگیاں بھی جیتا ہے۔ کچھ خواب حقیقت میں پورے نہیں ہوتے، مگر کاغذ پر وہ سانس لینے لگتے ہیں اور کبھی کبھی انسان اپنی ہی لکھی ہوئی کہانی پڑھ کر محسوس کرتا ہے کہ کاش زندگی بھی لفظوں جیسی مہربان ہوتی۔
تمثیل چوھدری

╰⊱ ﷽ ⊱╮
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ✨
🌹اللہﷻ اَلْمُبْدِئُ ✦ اَلْمُعِيْدُ🌹
اَلْمُبْدِئُ پہلی بار پیدا کرنے والا ✦
اَلْمُعِيْدُ دوبارہ پیدا کرنے والا✦
🌸کائنات کا آغاز بھی اسی کا ہے، اور انجام بھی اسی کا! 🌸
جب ہم اللہ تعالیٰ کے ان دو مبارک ناموں کو اکٹھا پڑھتے ہیں، تو ایمان کی ایک سحر انگیز حقیقت ہمارے سامنے آتی ہے۔ یہ دو نام مل کر پوری کائنات کی تخلیق، موت، اور دوبارہ جی اٹھنے کے پورے چکر (Cycle) کو بیان کرتے ہیں(سُبْحَانَ اللَّه)
📖قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ نے اپنی ان دونوں صفات کو ایک ساتھ جوڑ کر بیان فرمایا ہے تاکہ انسان غور و فکر کرے💫
اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
"اللہ ہی تخلیق کی ابتدا کرتا ہے (المُبْدِئُ)، پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرے گا (المُعِيدُ)، پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔"
سورہ الروم (آیت: 11)📖
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ
"آپ کہیے: کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو پہلی بار پیدا کرے پھر اسے دوبارہ لوٹائے؟ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔"
سورہ یونس (آیت: 34)📖
وَهُوَ الَّذِي يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ
"اور وہی ہے جو تخلیق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا، اور یہ (دوبارہ پیدا کرنا) اس کے لیے زیادہ آسان ہے۔"
سورہ الروم (آیت: 27)📖
💎 احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں فضائل🌟
✦ تخلیق کی ابتدا کا یقین (المُبْدِئُ):
جب یمن کے لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کائنات کے آغاز کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ تھا اور اس سے پہلے کوئی چیز نہ تھی (یعنی وہ المُبْدِئُ ہے)، اور اس کا عرش پانی پر تھا، پھر اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔"
📖 (صحیح بخاری: 3191)
✦ دوبارہ جی اٹھنے کی حقیقت (المُعِيدُ):
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"ابنِ آدم نے مجھے جھٹلایا... اس کا مجھے جھٹلانا یہ کہنا ہے کہ 'اللہ مجھے ہرگز دوبارہ زندہ نہیں کرے گا جیسے اس نے مجھے پہلے پیدا کیا تھا'، حالانکہ پہلی بار پیدا کرنا میرے لیے دوبارہ پیدا کرنے سے زیادہ آسان نہیں تھا (یعنی دونوں ہی میرے لیے یکساں آسان ہیں)۔"
📖 (صحیح بخاری: 4974)
آئیے آج مل کر دعا کریں🤲
"اے ہمارے رب! تو ہی آغاز کرنے والا ہے اور تو ہی ہمیں اپنی طرف لوٹانے والا ہے۔ ہماری زندگیوں کا آغاز بھی خیر پر کر اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرما۔ آمین!" 🤲
اگر پوسٹ اچھی لگی ہو تو لائیک ضرور کریں، جزاک اللّہ

غصے میں جو نکھرا ہے، اس حسن کا کیا کہنا
کچھ دیر ابھی ہم سے تم یوں ہی خفا ﺭہنا
اس حسن کے شعلے کی تصویر بنا لیں ہم
ان گرم نگاہوں کو سینے سے لگا لیں ہم
پل بھر اسی عالم میں اے جان ادا ﺭہنا
یہ دہکا ہوا چہرہ، یہ بکھری ہوئی زلفیں
یہ بڑھتی ہوئی دھڑکن، یہ چڑھتی ہوئی سانسیں
سامان قضا ہو تم، سامان قضا ﺭہنا
پہلے بھی حسیں تھیں تم لیکن یہ حقیقت ہے
وہ حسن مصیبت تھا، یہ حسن قیامت ہے
اوروں سے تو بڑھ کر ہو، خود سے بھی سوا ﺭہنا

صبح کی پہلی کرن یہ پیغام لائی ہے،
اللہ کی رحمت آج بھی تمہارے لیے چھائی ہے۔
مسکرائیے، دعا کیجیے، اور یقین رکھیے،
ہر نئی صبح اپنے ساتھ نئی امید لائی ہے۔
🌸 صبح بخیر 🌸🤲🤲🥀❤👆

مجھ پہ بھی چشم کرم اے مرے آقا کرنا✨✨
حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضہ کرنا✨✨
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم✨
#LoveProphetMuhammadﷺ

بندے غرض تو جھک کے ملدے ہن
متاں ادب آداب تے خوش راہویں♟️🎻

تمثیل چوھدری نام ھے میرا قمر انصاری

پتھر کی اہمیت تب پتہ چلتی ہے جب سُنسان سڑک پر آپ کو کتا گھیر لیتا ہے۔

صبح کی دعا
ہر نئی صبح رب کی عطا بن جائے،
ہر دعا میرے رب کی رضا بن جائے۔
قدم قدم پر ہو رحمتِ الٰہی کا نور،
میرا ہر دن ذکرِ خدا سے سجا بن جائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲🌿

ہم نے لفظوں سے زیادہ خاموشی سنبھال رکھی ہے،
اس لیے ہر شخص کو اپنی کہانی نہیں سناتے۔
وقت بدلتا ہے تو انداز بھی بدل جاتے ہیں،
مگر اچھے کردار ہمیشہ دلوں میں رہ جاتے ہیں۔ 🤍🌸

سب دوستوں کے لیے 😂
ہمیشہ خوش رہیں ہمیشہ آپ سب کے لیے دعا گو ہوں

اسلام علیکم صبح بخیر زندگی 🌹

彡 ﷽ 彡
🌟"اَلْحَقُّ"سب سے بڑا سچ 🌟
وہ ذات جس کا وجود سچا ہے، اور اس کا ہر فیصلہ، وعدہ اور کلام بھی سراسر حق ہے۔ 📖✨
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے "الحق" ہونے کا ذکر کئی مقامات پر انتہائی طاقتور انداز میں کیا گیا ہے، جو انسان کے دل میں توحید کو پختہ کرتا ہے۔ 🕋❤️
👑 حقیقی بادشاہ 👑
فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
"پس اللہ بہت بلند ہے جو سچا بادشاہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے۔" 🩵
📖 سورہ المؤمنون، 116
⚖️ حق اور باطل کا فرق
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ
"یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں۔" ✨
📖 (سورہ الحج، 62)
🤲 تہجد کی خوبصورت دعا 🤲
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب رات کو تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: 💫
"...أَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَقَوْلُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ..."
"اے اللہ! تو ہی حق ہے، تیرا وعدہ سچا ہے، تیری ملاقات سچی ہے، تیرا ارشاد سچا ہے، جنت سچی ہے، دوزخ سچی ہے، تمام انبیاء سچے ہیں، محمد ﷺ سچے ہیں اور قیامت کا آنا سچ ہے۔"
صحیح بخاری، 1120
خوبصورت پیغام 💡
اس مبارک نام "الحق" کے تصور سے انسان کے اندر باطل (جھوٹ، ناانصافی) کے سامنے ڈٹ جانے اور ہمیشہ حق بات کہنے کا حوصلہ اور ایمان پیدا ہوتا ہے💫

تمثیل کی جوتی وی نہیں ڈرتی، بار بار کیا کرنا اب دیوانہ 🤣

روحان بغیر مقابلے کے ہار گیا ہے 😂

Win😂

جو کرنا ھے کروں جلدی ہم سونے لگے 😂