@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

اے میرے رب! مجھے سکھا کہ تو میری زندگی میں سب سے پہلے ہے۔
مجھے سکھا کہ میں تجھ سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کروں، تاکہ میری خواہشِ نفس مجھے تجھ سے دور نہ کر دے۔
مجھے سکھا کہ تو مجھے اپنی تمام مخلوق سے زیادہ محبوب ہے، تاکہ کوئی بھی مجھے تجھ سے غافل نہ کر سکے۔
مجھے سکھا کہ تو مجھے دنیا اور دنیا کی ہر چیز اور ہر شخص سے زیادہ عزیز ہے، تاکہ اگر سب لوگ مجھ سے منہ موڑ لیں تو مجھے کوئی نقصان نہ ہو، اور اگر سب میری طرف متوجہ ہو جائیں تو بھی میں دھوکے میں نہ آؤں۔
مجھے سکھا، کیونکہ بے شک میں نہیں جانتی۔🥹✨

"ہم وہ نہیں جو ہر کسی کو پسند آئیں،
ہم وہ ہیں جنہیں پسند کرنے والے دل سے کرتے ہیں۔
تمثیل چوھدری

زندہ رہنا ھے تو انسان مدینے میں رہے💚
💚

"خوابوں کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے- جان مارنی پڑتی ہے- لوگ مسئلوں کا آسان حل مانگتے ہیں، اور جب وہ نہ ملے تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں- اللہ تعالٰی کو وکٹم ہڈ بالکل نہیں پسند- ہمارے کچھ مسئلے ایسے ہوتے ہیں جن کو ٹھیک ہونے میں لمبا عرصہ لگنا ہوتا ہے، تو منفی لوگوں کی طرح اس عرصے کو مظلوم بن کے، اپنے دکھوں کی کہانیاں سنانے کے بجائے انسان کو آگے کے بارے میں اچھا سوچنا چاہئے- اسے اتنا مثبت بننا چاہئے کہ اس سے مثبت شعائیں پھوٹنے لگیں- وہ جہاں جائے، ان مثبت، خوشگوار روشنیوں کو بکھیرتا جائے-
تمثیل چوھدری

جب ہم چھوٹے تھے تو جب کبھی بارشیں نہیں ہوتیں تھیں یا گرمی بہت شدت اختیار کر لیتی تھی۔ ایسے میں محلے کے کچھ لوگ چھتوں پر چڑھ جاتے اور نیچے گزرنے والے راہگیروں پر پانی ڈال دیتے۔کیونکہ لوگوں کا اس بات یقین تھا کہ اگر چھت سے کسی پر پانی ڈالا جائے تو اسی دن بارش ہو جاتی ہے۔
یہ بھی کہا جاتا تھا کہ جس پر پانی گرے اور وہ غصہ کرے تو بارش اور جلدی آ جاتی ہے۔ آج یہ بات ذہن میں آئی تو میں سوچنے لگی اب شاید کوئی اس بات کا تصور بھی نہ کر سکے۔ وہ وقت ہی کچھ اور تھا، جب لوگوں میں برداشت بھی تھی اور اس طرح کی معصوم شرارتوں کو ہنس کر برداشت کر لیا جاتا تھا۔
کیا آپ نے بھی کبھی ایسا منظر دیکھا یا سنا ہے؟

او اُردو چپیڑ کیوں ان رکھی؟ سوری لگ گئی غلطی سے

دراصل محبت کی حقیقت "انسان سے عبد"
اور "عبد سے عبد اللہ" بننا ہے۔
جو بندہ محبت (خدا) سے محبت کرتا ہے،
تو محبت (خدا اور اس کی خدائی، خالق اور اُسکی مخلوق) اس سے محبت کرنے لگتی ہے۔♥

آپ کا گزر رائیگاں نہ جائے ، درودِ پاک کا تحفہ
بارگاہِ رسالت ﷺ میں پیش کرتے جائیں۔
💚 صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 💚

ایک عورت لاکھوں روپے بھی کما لے لیکن ۔
جو پیسے اس کا باپ۔بھائی ۔یا شوہر
شوہر کی کمائی جو وہ لاکر اس کے ہاتھ پر رکھتا ہے ان پیسوں کے کشش اور احساس بہت نرالہ ہوتا ہے
اللہ کریم سب کے بھائیوں والد اور شوہر کی کمائی میں برکت ڈالے آمین ثم آمین

تم خُدا کی تخلِیق ہو، بدصُورت نہیں ہوسکتے...!!

میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ آپ کو اُن تمام زخموں سے شفا عطا کرے جن کے بارے میں آپ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ جو درد آپ خاموشی سے اپنے دل میں لیے پھر رہے ہیں، وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہلکا ہوتا جائے۔ اللہ آپ کے ٹوٹے ہوئے دل کو سکون عطا کرے، آپ کے ہر چھپے ہوئے زخم کو طاقت میں بدل دے، اور آپ کی زندگی کو امید اور روشنی سے بھر دے۔ میری دعا ہے کہ ایک دن آپ دل سے مسکرائیں، بےفکری سے سوئیں، اور مڑ کر دیکھیں تو فخر سے کہیں کہ آپ نے اُن مشکل لمحوں کو بھی عبور کر لیا جنہیں کبھی ناممکن سمجھتے تھے۔
تمثیل چوھدری

در نبی پر پڑا رہوں گا، پڑے ہی رہنے سے کام ہو گا
کبھی تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہو گا!
💚 صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 💚

" جلدی جاگنا ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے۔۔ پھر چاہے وہ نیند سے ہو۔۔
، وہم سے ہو۔۔
یا اہم ہونے سے ہو۔"
❤️🩹

آپ کو بھی گڈ مارننگ دیا چوہدری

مسجد نبوی میں صف کی بائیں سائیڈ افضل ۔۔ کیوں؟
علماء فرماتے ہیں: کہ دوسری مسجدوں میں صف کا داہنا حصہ بائیں سے افضل ،مگر مسجد نبوی میں بایاں حصہ داہنے سے افضل؛ کیونکہ وہ روضۂ مطہرہ سے قریب ہے۔روضۂ مطہرہ دل ہے اور دل بائیں طرف ہے جس پر زندگی کا دارومدار ہے ۔صوفیائےکرام کے اقوال بے دلیل نہیں ہوتےکیونکہ جب نیکیاں لکھنے والے فرشتے کی وجہ سے داہنا حصہ بائیں سے افضل ہوا تو وہاں قرب مصطفوی کی وجہ سے بائیں سمت افضل ہوگی۔چنانچہ سرکار فرماتے ہیں کہ نماز میں داہنی جانب نہ تھوکو نہ جوتا رکھو کیونکہ ادھر رحمت کا فرشتہ ہے۔

گرمی بہت زیادہ پڑ رہی ہے اپنے گھروں کی چھتوں اور دیواروں پہ پانی کے برتن رکھیں اور پانی چینج کرتے رہیں تا کہ کسی پرندوں کو مشکل نہ ہو اللّٰہ کریم آپ کے اس نیک کام کے بدلے میں آپکی مشکلات حل کر دے گا ان شاءاللہ 💞
تمثیل چوھدری

ہزاروں لوگ ملیں گے راہوں میں تمہیں،
مگر ہماری کمی ہر موڑ پر محسوس ہوگی۔

"اپنے دل کی زمین کو درود صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیراب رکھیے ۔"🧡
💚 صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 💚

مجھ سے جھوٹ بولنا بیکار ہے میں ویسے بھی کسی پہ یقین نہیں کرتی ۔۔۔۔۔🌼

خیر گردشوں میں چل رہے ہیں تارے ابھی
پھر بھی مانگ نہیں رہے ہیں سہارے ابھی
یہ گُھٹنوں کے بَل رینگنے والے مجھ پر ہنس رہے ہیں
میری سوچ سے واقف نہیں ہیں بیچارے ابھی

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
🍀صباح الخیر🍀
🌸 پریشانی اور غم کا نبوی علاج 🌸
جب رسول اللہ ﷺ پر کوئی مشکل، پریشانی یا فکر آتی، تو آپ ﷺ یہ مبارک دعا پڑھا کرتے تھے🤲
اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّيْ لَا أُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا
"اللہ ہی میرا رب ہے، اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔"🌟
اپنے مقامی وقت کے مطابق نماز فجر ادا کر لیجئے۔

تمثیل چوھدری ٹاپ ون😂
شب خیر

عجیب ہوتے ہیں یہ تھکے ہوئے دل،
یہ کسی سے بہت کچھ نہیں مانگتے
نہ وفاؤں کے وعدے نہ محبت کے دعوے،
یہ تو بس اتنا چاہتے ہیں کہ کوئی اُن کی خاموشی کو بے رُخی نہ سمجھے ان کی مسکراہٹ کو خوشی نہ سمجھے اور اُن کے میں ٹھیک ہوں" پر یقین نہ کر لے.
کیونکہ بعض اوقات سب سے زیادہ درد میں وہ لوگ ہوتے ہیں جو سب سے کم شکایت کرتے ہیں🥀🌸

لو سب پوائنٹ پوائنٹ 🤣