@tmseel_ch
May 2026 · 2mo ago


خانی سہی کہا تم نے

وقت کے آگے کسی کی نہیں چلتی یہ نشہ اُتار دیتا ہے اہم کا بھی اور وہم کا بھی_____🥀❤️

کچھ ایسے شب ہجر میں دل میرا جلا ہے
روئی ہے شمع ہاتھ پتنگے نے ملا ہے
کاٹے نہ کٹے گی مجھے لگتا ہے کچھ ایسا
فرقت کی یہ شب ہے یا بری کوئی بلا ہے
دکھ درد وہ مفلس کے بھلا دیکھے گا کیسے
دولت کی چکا چوند میں دائم جو پلا ہے
ہر کوئی کوی چاہ کے بھی بنتا نہیں ہے
فطرت ہی میں بستی ہے جو یہ کاویہ کلا ہے
کیوں چھوڑ کے نج دیش وطن جائے پرائے
ناصرؔ کو وطن اپنا تو جنت سے بھلا ہے

ایک ایسی ملاقات۔۔۔۔
جو ہمارے نام کہیں تقدیر کے اوراق میں
کاتِبِ تقدیر نے لکھ رکھی ہے،
اُس کے وقوع پذیر ہونے تک مجھے
تُم سے مِلنے کا شِدت سے اِنتظار رہے گا۔۔!

کیا کہہ گئی کسی کی نظر کُچھ نہ پُوچھیے
کیا کچھ ہوا ہے دل پہ اثر کچھ نہ پُوچھیے
جُھکتی ہوئی نظر سے وہ اُٹھتا ہوا سا عشق
اُف وہ نظر ، وہ عشق مگر کُچھ نہ پُوچھیے

بولنے کا سب کو حق حاصل ہے سٹار میڈل

تمھیں کیا تکلیف اسفند؟

میرے بے ربط خیالات میں کیا رکھا ہے
میں تو پاگل ہوں میری بات میں کیا رکھا ہے
باندھ رکھا ہے تیری یاد نے ماضی سے مجھے
ورنہ گزرے ہوئے لمحات میں کیا رکھا ہے
میری تکمیل تیری ذات سے ہی ممکن ہے
تو الگ ہو تو میری ذات میں کیا رکھا ہے
یہ شب و روز تیرے دم سے ہی تابندہ ہے
ورنہ ان گردش حالات میں کیا رکھا ہے
عمر بھر ساتھ نبھاؤ تو کوئی بات بنے
چند لمحوں کی ملاقات میں کیا رکھا ہے..!

برسات کی ہے بوندیں
بوندوں میں ہے خوشبو
یہ لمحہ تو دل کا احساس چھو جاتا ہے 🌧🌦
