@awesome_man

5302813 points 1149 posts

Jul 2026 · 3w ago

1 Followers
0 Following
City: Other
Gender: Male
Age: 24 years
Star Sign: ♓ Pisces
Points: 5302813 points
Bio: Not set
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

میں موسیقار ہوتا تو سات سُر تمہارے نام کرتا، مصور ہوتا تو رنگ رنگ تمہیں سجاتا، شاعر ہوتا تو حرف حرف تمہیں لکھتا ♡

مگر میں انسان نکما ٹھہرا؛
فقط محبت کرنا آتی ہے، محبت ہی کرتا رہوں گا 💜

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

‏وہ انتظار کے بعد ایسے نوازتا ہے
جیسے آدم کو ہوا یعقوب کو یوسف🖤

1. tmseel_ch🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
2. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

کسی نے ایک بار جلال الدین رومیؒ سے پوچھا:
"زہر کیا ہے؟"

رومی نے جواب دیا:

"زہر وہ ہے جو ضرورت سے بڑھ جائے "

پھر فرمایا:

"طاقت بھی زہر بن جاتی ہے... اگر حد سے بڑھ جائے
دولت بھی... اگر وہ تم سے تمہاری انسانیت چھین لے
بھوک بھی... اگر جنون بن جائے
لالچ بھی... اگر قناعت کو مٹا دے
محبت بھی... اگر وہ تملک میں بدل جائے
غرور بھی... اگر وہ بصیرت کو چھپا دے
بلند حوصلگی بھی... اگر وہ حکمت سے آزاد ہو جائے
نفرت بھی... اگر وہ تمہیں اندھا کر دے
سستی بھی... اگر وہ تمہارے قدموں کو جکڑ لے
اور ہر وہ چیز... جو اپنی حد سے نکل جائے اور روح کے ضبط سے آزاد ہو جائے — وہ زہر ہے " 💕🥀

1. tmseel_ch🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
2. khamoshshehzada ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

‏ہم تیرے بعد جِس کے ہونگے
اُسے تَعجب ہوگا تیری بے وقوفی پر۔

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. tmseel_ch🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
3. khamoshshehzada ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

جو آپ سے تنگ ہو اُسے چھوڑ دیا کریں
اُس کو خود چھوڑ جانے کی زحمت نہ دیں
بوجھ بننے سے یاد بن جانا بہتر ہے۔
اپنی ناقدری کرنے والوں کو،
اپنا سایا بھی میسر نہ ہونے دیں
تعلقات میں معاہدے نہیں رکھے جاتے،
سو جو جہاں بچھڑنا چاہے فی امان اللّه۔

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. mrkhamosh ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

مَا ھُو٘ اَلفِراق؟
جُدائی کیا ہے؟؟؟

لَیسَ اَلس٘فَر
جُدائی نہ تو سفر سے ہے،
لا فِراقَ الحُب
اور نہ محبوب کے الگ ہونے سے
حَت٘ی اَلموت لَیسَ فِراقَا
یہاں تک کہ موت بھی جُدائی کا سبب نہیں!
سَنجتَِمع فِی الاخِرة
عنقریب ہم سب آخرت میں جمع ہونگے۔
اَلفِراق ھُوَ
جُدائی تو یہ کہ
اَن یَکُون اَحدنا فِی الجَنَة
ہم میں سے ایک جنت میں جائے
والاخِر فِی الن٘ار
اور دوسرا آگ میں۔

1. tmseel_ch🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
2. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. mrkhamosh ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
4. r0han ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +100 Score ⭐ Top 3 Bonus!
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

تعلق ٹوٹ جائے جب !
محبت روٹھ جائے جب

تو پھر رسم دعا کیسی
ملن کی التجا کیسی !

بھنور میں ڈوبتی کشتی پہ ساحل کی تمنا کیا
اکھڑتے سانس ہوں تو زندگی کی آرزو بھی کیا

جو منزل کھو چکی ہو ....!
اسکی پھر سے جستجو بھی کیوں

رضائے دوست پر اچھا سرِ تسلیم خم کرنا
سسکنے سے یہی بہتر ہے ناامید ہی مرنا !

مگر دل نے تمہیں کس واسطے سے یاد رکھا ہے
تمہیں کیوں شاعری میں آج تک آباد رکھا ہے !

ابھی تک میں نے کیوں خود کو بہت برباد رکھا ہے
ہوا کے دوش ہر کیوں نغمہء فریاد رکھا ہے !

جدائی دینے والے ... آشنائی کی قسم تم کو!
تمہارے بے وفائی ، کج ادائی کی قسم تم کو

مجھے اتنا بتا دینا....!
وفا کی ، چاہتوں کی

مشعلیں کیسے بجھاتے ہیں ؟
نشاں ، کیسے مٹاتے ہیں ؟

بھلانا ہو جنہیں، انکو !
بھلا کیسے بھلاتے ہیں؟

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. simran ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. sobiakhan ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
4. shahrukhpk ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

لپٹا ہے کسی راز کی صورت میرے دل کو
وہ شخص کہ جسے میرا ہونا بھی نہیں ہے

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

تصویریں ساری ہی خراب بنتی ہیں میری
کوئی محبتاً انہیں بھی لاجواب کہتا ہے...🥀

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

کسی اور کے نصیب میں آتا رہا تیرا پیار،
اور میں تیری یادوں کے ساتھ تڑپتا ہی رہ گیا۔ 🥺💔

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

ہمدرد وہی ہوتا ہے جو خود درد سے گزرا ہو،
تم کیا جانو ہمارا درد کیا ہے۔ 💔

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

تمہیں بھی راہِ تمنا میں کوئی دھول کرے
تمہارے دل پہ خدا عشق کا نزول کرے

مجھے تو سانس بھی ڈر ڈر کے لینا پڑتی ہے
زمانہ تاک میں رہتا ہے کوئی بھول کرے

جھکانا چاہتے ہیں آپ اپنے دشمن کو ؟
یہ کام تِیر کے کرنے سے پہلے پھول کرے

بڑا ہی ناز رہا ہوگا خال و خد پہ اسے
مگر وہ لوگ جنہیں آئینہ ملول کرے

مجھے تو اس پہ بہرحال پیار آتا ہے
کرے گلاب مری راہ یا ببول کرے

دیارِ عشق میں آنا نہ چاہتے تھے کبھی
اب آ گئے تو خدا حاضری قبول کرے

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

سب سے مشکل آزمائش پتا کیا ہے ۔۔۔۔۔۔!!
آپ کا من پسند شخص....
نہ تو آپ کے نصیب میں ھو
اور نہ ہی اپ کی قسمت میں
لیکن وہ آپ کے اندر بستا ھو
اور آپ چاہ کر بھی اس کے
سحر سے نہ نکل پا رہے ھوں

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

اُس شخص کے ساتھ کبھی مت رہو
جو تمہیں توڑ کر
تمہارے ہی زخموں پر چند میٹھے لفظ رکھ دے
اور اُسے محبت کہہ کر مطمئن ہو جائے۔

جو ہر بار تمہیں رُلاتا ہے،
پھر تھوڑی سی توجہ، آدھی ادھوری معذرت،
اور کچھ لمحوں کی نرمی سے
اپنے گناہ کو دھو دینا چاہتا ہے—
وہ محبت نہیں،
وہ صرف اپنی بے حسی کو خوبصورت نام دے رہا ہے۔

محبت وہ نہیں
جو بار بار تمہیں زخمی کرے
اور پھر کہے
“میں تو ایسا ہی ہوں”۔

محبت وہ ہے
جو یہ کہنے کی ہمت رکھے:
“میں بہتر بنوں گا،
کیونکہ میں تمہیں کھونا نہیں چاہتا۔”

اُس کے ساتھ رہو
جو تمہارے درد کو معمول نہ سمجھے،
جو تمہاری خاموشی کو نظرانداز نہ کرے،
جو تمہیں سہنے کی عادت ڈالنے کے بجائے
تمہیں محفوظ رکھنے کا انتخاب کرے۔

کیونکہ سچی محبت
زخموں پر پٹی نہیں باندھتی،
وہ زخم لگنے کی وجہ ہی ختم کر دیتی ہے۔

فرق سیکھ لو—
محبت کے نام پر نقصان سہنے
اور
محبت میں محفوظ ہونے کے درمیان۔

یہ فرق نہ سیکھا
تو عمر بھر
پٹی بدلتے رہ جاؤ گے
اور زخم کبھی نہیں بھرے گا۔

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

سنو ۔۔۔
مایوس مت ہونا ، نا امید مت ہونا

آپ کیا سمجھتے ہو آپ کے پاس باقی کچھ نہیں رہا

ایسا نہیں ہے ۔۔

آپ کے پاس ابھی بھی ایک طاقتور ہتھیار موجود ہے

اور وہ ہے دعا

دعا اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی ہمیں وہ نعمت ہے

جو ہماری قسمت بھی بدلنے کی طاقت رکھتی ہے

اس لئیے اپنے رب سے جڑے رہیں

اور دعا مانگتے رہیں

وہ اتنا نوازے گا کہ ہمیں خوش کر دے گا

ان شاء اللہ ❣️

السلام علیکم۔ ۔۔
🌼
جمعہ مبارک 🌸

🌴🌴⚡

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

سارے کھیل روحوں کے ہوتے ہیں
مٹی کے جسم میں کشش تب ہی جاگتی ہے
جب روح کا ٹکراؤ
اپنے من پسند ساتھی کی روح سے ہوتا ہے
ورنہ یہاں تو
حسین و جمیل چہرے بھی
دل کو نہیں بھاتے
مگر جن سے رب ہماری روح بانٹ دے
وہ سادہ سے لوگ بھی دل کے حکمراں ہوتے ہیں
💞💞💞

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

💔 “ عورت سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر اپنے شوہر سے دُور ہورہی ہے…”

کبھی سوچا ہے؟
آج کی عورت کے پاس سب کچھ ہے —
گھر، سہولت، محبت، اور ایک شوہر جو اسے خوش دیکھنا چاہتا ہے…
پھر بھی وہ خوش کیوں نہیں؟

کیونکہ اب اُس کے خواب اُس کی حقیقت سے نہیں،
سوشل میڈیا سے بنتے ہیں۔

جہاں ہر تصویر میں زندگی پرفیکٹ لگتی ہے،
جہاں ہر جوڑا ہنستا ہے،
جہاں دکھایا جاتا ہے کہ محبت صرف تحفوں، گھومنے اور بڑے اشاروں میں ہے۔

اور وہ بھول جاتی ہے کہ اصلی محبت لائکس سے نہیں، احساس سے بنتی ہے۔
اب وہ اپنے شوہر کا موازنہ اُن کہانیوں سے کرنے لگی ہے
جو اسکرین پر لکھی جاتی ہیں، حقیقت میں نہیں جیتی جاتیں۔

جب عورت شکر چھوڑ دے اور تقابل شروع کر دے،
تو رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔
شوہر اب محبت نہیں، امتحان بن جاتا ہے۔
ہر دن ایک نئی شکایت، ایک نیا مطالبہ —
اور آہستہ آہستہ محبت بوجھ میں بدل جاتی ہے۔

یاد رکھو —
سوشل میڈیا کا جوڑا کیمرے کے سامنے مسکرا رہا ہوتا ہے،
اصل زندگی میں شاید وہ بھی ٹوٹا ہوا ہو۔
مگر تمہارا شوہر، جو روز تمہارے لیے محنت کرتا ہے،
تمہاری مسکراہٹ کے لیے جیتا ہے —
وہی تمہاری دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔

زندگی تب حسین بنتی ہے جب عورت شکر گزار ہو،
نہ کہ ہر دن ایک نیا تقابل کرے۔
شوہر سے مقابلہ نہیں، محبت اور احترام کرو
پھر دیکھو زندگی کیسے بدلتی ہے۔

کیونکہ عورت جب بدلتی ہے،
تو گھر کی فضا، شوہر کا چہرہ، اور رشتے کی روح — سب بدل جاتے ہیں۔

#رشتے #سوشل_میڈیا #ازدواجی_زندگی #بیوی_کا_رویہ #شوہر_اور_بیوی #محبت_کا_حقیقی_معنی #ناشکری

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

لازم ہے اس حیات میں ایسا کوئی بشر
دل جس کو دیکھ دیکھ دھڑکتا رہے صدا

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

‏خوشبو جیسے لوگ ہیں ہم
بس بکھرے بکھرے رہتے ہیں
ہم پھولوں کے سوداگر ہیں
اور سودا سچا کرتے ہیں
جو گاہک پھولوں جیسا ہو
ہم بن داموں بک جاتے ہیں
ہم شہرِ وفا کے لوگوں کا
حال بھلا تم کیا جانو
ہم دل کی بات چھپاتے ہیں
اور آنسو تک پی جاتے ہیں

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. awara ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. pariii77🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
4. happymian ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

Buht buht shukriya ap logon ka jinhon ne Meri posts pe Taaliyaan ye udhar man apko wapis karunga buht jld jab tak mere pas uska option Kam kar jaye....🙏🙏

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

جب جدائی دماغ کو مار دیتی ہے
کبھی کبھی بچھڑنا دل کو نہیں توڑتا…
وہ سیدھا دماغ پر وار کرتا ہے۔
لوگ سمجھتے ہیں درد سینے میں ہوتا ہے،
مگر اصل تباہی تو وہاں ہوتی ہے
جہاں ہم سوچتے ہیں،
خواب بُنتے ہیں،
اور خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں—
ہاں، اسی دماغ میں۔ 🧠💔
جب کوئی اپنا چھوڑ کر جاتا ہے نا،
تو دماغ ایک لمحے میں خاموش نہیں ہوتا،
وہ آہستہ آہستہ جلتا ہے۔
یادیں ٹکراتی ہیں،
سوال چیختے ہیں،
اگر، مگر، کاش…
اور یہ سب مل کر اعصاب کو اس طرح نوچتے ہیں
کہ انسان خود سے ہی ڈرنے لگتا ہے۔ 😔
رات نیند نہیں آتی،
اور اگر آ بھی جائے
تو دماغ اسے قبول نہیں کرتا۔
سر کے اندر ایک مستقل شور،
جیسے کوئی ہتھوڑی مار مار کر
سوچوں کو کچل رہا ہو۔
سانس لیتے ہوئے بھی لگتا ہے
کہ کہیں دماغ پھٹ نہ جائے۔ 🕯️
یہ درد دل کا نہیں ہوتا،
یہ جسم کا بھی نہیں ہوتا—
یہ وہ اذیت ہے
جو امید کی جگہ پر جنم لیتی ہے۔
کوئی جاتا ہے
تو امید سسکتی ہے،
ٹوٹتی ہے،
اور دماغ کی شریانیں
اس بکھراؤ کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے
خاموشی سے جواب دے دیتی ہیں۔ 🖤
لوگ باہر سے دیکھ کر کہتے ہیں:
“زندہ ہو، سب ٹھیک ہے۔”
انہیں کیا معلوم
کہ کبھی کبھی انسان
محبت کے وزن تلے
اندر سے مر جاتا ہے،
اور بس ایک چلتی لاش بن کر رہ جاتا ہے۔ 🚶‍♀️
جدائی صرف دل نہیں توڑتی—
یہ دماغ میں ایسے گھاؤ چھوڑتی ہے
جو سوچ کو مفلوج کر دیتے ہیں،
احساس کو بے جان کر دیتے ہیں،
اور انسان کو ایسی خاموش موت دے دیتے ہیں
جو روز تھوڑا تھوڑا مارتی ہے۔ 🌑
لوگ کہتے ہیں:
“کسی کے جانے سے کون مر جاتا ہے؟”
اور میں سوچتی ہوں…
مرتے نہیں ہیں…
بس دماغ کی شریانیں
ٹوٹ ٹوٹ کر
انسان کو اندر ہی اندر
دفن کر دیتی ہیں۔ ⚰️🖤

📌 Caption
کچھ جدائیاں دل نہیں توڑتیں…
وہ دماغ میں ایسا زہر گھول دیتی ہیں
کہ انسان باہر سے زندہ
اور اندر سے ختم ہو جاتا ہے۔ 🖤

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

کوئی بچھڑے تو _ اسے ہجر منانے دیجیے
گریہ کرتا ہے کرے، گائے تو گانے دیجیے

ہجر کا بوجھ ہے، الفاظ سے اٹھنے کا نہیں
رونے والوں کو تسلی نہیں، شانے دیجیے

مرشدا ___ لوگ تو مٹتے ہی چلے جاتے ہیں
مجھ پہ جو عشق میں گزری ہے، بتانے دیجیے

ہاں یہاں سب کو خبردار کیا جا چکا ہے
اب کوئی دشت میں آتا ہے تو آنے دیجیے

یہ جو بچھڑے ہیں، نہ ملنے کے لیے بچھڑے ہیں
کوئی خوش فہم بلائے تو _______ بلانے دیجیے

ابھی انجان ہیں، نادان ہیں نوواردِ دشت
حضرتِ عشق سے کہنا ہے کہ جانے دیجیے

مالکِ عصرِ ازل آپ کے شایاں تو یہ ہے
چند لمحے کوئی مانگے تو _____ زمانے دیجیے

جانتے ہیں شبِ ہجراں کی طوالت اشفاق
لوگ اندازے لگاتے ہیں __ لگانے دیجیے

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

نبھانا ہی تو مشکل ہے چاہنا تو ہر کسی کو آتا ہے

🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

تُجھے کیا خبر میرے حال کی
مـیرے درد، مـیرے مـلال کی

یہ میرے خــیال کا سلسلہ،

کسـی یاد سے ہے مـلا ہوا

اُسے دیکھنا، اسے سوچنا

میری زِندگی کا ہے فیصلہ

یہ اُسی کی پلکوں کے سائے ہیں

مـیری روح مـیں جو اتـر گئے

یہ جُــنون مــنزلِ عــشـق ہے

جو چلے تو جاں سے گزر گئے۔۔۔۔

مُجھے اِس مـقام پہ چھوڑنا

ہے یہ بے وفائـی کی انتہا

یہ قفـس ہـو جیسے کھلـی فضـا

یہیں سکھ کا سانس میں لوں سدا

جِنہیں تِـیری دید کی پِیـاس تھی

وہ کٹورے نینوں سے بھر گئے

یہ جـنون مــنزلِ عـشـق ہے

جو چلے تو جاں سے گزر گئے۔۔۔!!
💔

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. pariii77🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
3. sobiakhan ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
4. khankhan ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 33 minutes ago

روحِ من قرار من عزیز من جان من
اے میری شہزادی اے اپسراؤں کی دیوی
تمہارے ڈمپل کو
وہ جادوئی جگہ سمجھا جاتا ہے
جہاں صدا بہار خوشی اور ہنسی کا رقص ہوا کرتا تھا
یہ چھوٹا سا گڑھا
صدیوں کی مسکان سے بنتا رہا
ہر لمحے کو یادگار بناتا ہے
تمہارے نازک سے گال پر
یہ دلکش ڈمپل ہے
اور اس کے قریب جو سیاہ تل چھپا ہے
وہ چھوٹا سا نشان
کسی کہانی یا یاد کی گہرائی سناتا ہے
کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ
تمہارے ڈمپل کے قرب و جوار میں
چھپی ہر چیز ایک عظیم داستان کا حصہ ہے
یہ سیاہ تل یہ چھوٹا سا نشان
کہاں ختم ہوتا ہے اور کہاں شروع ہوتا ہے
کوئی نہیں جانتا
لیکن یہ ہر نظر میں حسن کی ایک نئی پرت بُنتا ہے
تمہارے اس نازک گال پر
یہ ڈمپل اور اس کے قریب کا تل
ایک ایسی کہانی سناتا ہے
جو صدیوں سے بھی زیادہ پرانی اور حسین ہے
جہاں ہر لمحہ مسکان کی سرگوشی میں چھپا ہے❤️🌸

🥰💕❣️🥀❤️💘🌹