@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

کچھ خاموشی عاجزی (یا کمزوری) نہیں ہوتی، بلکہ وہ ایک لمبی گفتگو ہوتی ہے جسے اپنے جیسی کوئی آواز نہیں مل پاتی۔ 🖤

جنت میں لے کر جاۓ گی چاہت رسول ﷺ کی واللّٰه۔۔۔!!
کیوں کر نہ میرے دِل میں ہو اُلْفَت رسول ﷺ کی۔۔۔🙂♥️

╰⊱ ﷽ ⊱╮
🌹 اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام: "الحَمِید"🌹
مطلب: تمام تعریفوں کے لائق، سراہا ہوا، اور وہ ذات جو بذاتِ خود ہر حمد و ثنا کی مستحق ہے۔ کائنات کی ہر شے جانے یا انجانے میں اسی کی تعریف کر رہی ہے۔ 🌍💞
🌟 قرآنِ کریم کی روشنی میں:
قرآنِ پاک میں متعدد مقامات پر یہ نام اللہ تعالیٰ کی دیگر صفات (جیسے الغنی اور الحکیم) کے ساتھ ملا کر ذکر کیا گیا ہے، جو اس کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے💫
ارشاد باری تعالیٰ ہے✨
﴿یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَی اللّٰهِۚ وَاللّٰهُ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴾
"اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے نیاز ہے، سب تعریفوں کا مستحق (الحمید) ہے۔"
📖 (سورۃ فاطر، 15)
﴿تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ ۚ وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ﴾
"ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے، سب اس کی پاکی بیان کرتے ہیں، اور (کائنات کی) کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح نہ کر رہی ہو۔"
📖 (سورۃ الاسراء، 44)
📔 حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں:✨
رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اللہ کی حمد و ثنا کرنے اور اس نام کی برکات سمیٹنے کی خوبصورت تعلیمات دی ہیں:
ہم ہر نماز میں تشہد کے بعد اللہ تعالیٰ کے اس نام کو درودشریف میں دہراتے ہیں، جو اس کی عظمت کی سب سے بڑی دلیل ہے:
💬 "۔۔۔إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ"
"بیشک تو ہی تعریف کے لائق اور بڑی بزرگی والا ہے۔"
📚 (صحیح بخاری، 3370)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ معراج کی رات ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ اپنی امت کو میرا سلام کہنا اور بتانا کہ جنت کی مٹی بہت زرخیز ہے اور اس کے پودے یہ کلمات ہیں:
💬 "سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر"
📚 (جامع ترمذی، حدیث: 3462)
✨ یا اللہ! ہمیں اپنی زبانوں کو اپنی حمد و ثنا سے تر رکھنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں شکر گزار بندوں میں شامل کر۔ آمین! 🤲

ہر چیز کو اپنے دل پر نہ اٹھائیں… کچھ باتیں اللہ کے سپرد کرنا سیکھیں۔
ہر انسان کو بدلنا آپ کی ذمہ داری نہیں۔
ہر بحث جیتنا ضروری نہیں۔
ہر تعلق نبھانا ممکن نہیں۔
ہر تنقید کا جواب دینا لازم نہیں۔
اور ہر فکر اپنے کندھوں پر اٹھانا بھی ضروری نہیں۔
جو آپ کے اختیار میں ہے، اس کے لیے پوری کوشش کریں۔
اور جو آپ کے اختیار سے باہر ہے، اسے اللہ کے سپرد کر دیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
“وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ”
“اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اس کے لیے کافی ہے۔”
(سورۃ الطلاق 65:3)
دل کو سب سے زیادہ سکون اس وقت ملتا ہے جب انسان یہ جان لیتا ہے کہ ہر معاملے کا بہترین فیصلہ اس کا رب کرتا ہے۔
کبھی کبھی “چھوڑ دینا” کمزوری نہیں ہوتا، بلکہ کوشش کے بعد اللہ پر بھروسہ کرنے کا نام ہوتاہے ۔

ٹھیک ہے , مجھ میں بہت حوصلہ ہو گا , لیکن
میری باہوں میں نہ رو یار , کسی اور کا دکھ

"غربت کسی قدرتی آفت کا نام نہیں، یہ طاقتوروں کی پیدا کردہ سب سے بڑی ناانصافی ہے 💔

جانے وہ کب کہاں اٹھے آواز دے مجھے
پروردگار قوتِ پرواز دے مجھے
میں جانتا ہوں ہار کے لوٹا ہوں تیری سمت
لیکن تُو ایک آخری آغاز دے مجھے
جتنا تمھارے ہجر میں گریہ کناں ہوں میں
رونے کا کوئ عالمی اعزاز دے مجھے
تیرے لیے میں خون کی ندیاں بہاؤں گا
تُو دشمنوں کی قید سے آواز دے مجھے
میں کب یہاں سے بھاگا ہوں میدان چھوڑ کر
تُو میرے مرتبے کا سخن ساز دے مجھے
تم جس کو کہہ رہی ہو مرا سچا پیار ہے
کیا ہو جو وہ ہی آ کے ترے راز دے مجھے

محبت وہ واحد شے نہیں تھی جس نے مجھے
تکلیف دی میں کبھی دوستی میں روئی کبھی اعتبار کے
معاملے میں کبھی رشتوں کی ٹھوکروں سے
کبھی معاشرے کے ان چار لوگوں کی وجہ سے
محبت وہ واحد شے نہیں تھی جو مجھے رولاتی تھی

لیہ ۔ڈپٹی کمشنر آفس میں انسان نے اپنے سکون کی خاطر زندہ پودے کا گلا دبا دیا

ایک گھر بناؤں گی
دیواروں سے نہیں دعاؤں سے اسے سجاؤں گی
نہ ہو گا وہاں شور شکایتوں کا کبھی
سکون کی خوشبو سے ہر کونا مہکاؤں گی
نہ کوئی مقابلہ کسی سے نہ کوئی تھکاوٹ
اس چھت تلے ارمانوں کے دئیے جلاؤں گی
اک گھر بناؤں گی ۔۔۔۔۔۔
تمثیل چوھدری

اتنا دلکش ہے تُو اور کیسے یہ ممکن ہے کہ میں
تیرے ہمراہ رہوں تجھ سے محبت نہ کروں...!🥀💖

سوری گائیز میں اب تھک چکی،
اب میں دیکھوں گی 🥺😂

تُجھے سوچوں تو کُھلتے ہیں اُداسیوں کے قُفل
تُجھ کو دیکھوں تو مُسکرانے کو جی چاہتا ہے !

سُنو قرارِ من۔!!♥️
ہر سمت کتنے لوگ ہیں
ہر طرف کتنی آوازیں ہیں
اور ہر سُو کتنی باتیں ہیں
مگر میرے "ذہن و دل" میں کسی اور سطح پر کہیں!
چُپ چاپ برستا ہے تصوُّر آپ کا♥️

رانو سسٹر میں چاہتی
آپ زیادہ مشہور ہو جائے،😂

آں عزت خواہ مخواہ کی ذلت
سب ناراض ہو جاتے
ایک کا منہ ادھر ایک کا ادھر😂

ملنا تو کچھ بھی نہیں
سارے ریڈ کر لیتے اچھی پوسٹ 😂

اے رانو کیٹگری لگایا کرو
ساتھ پھر ٹریڈنگ میں جاتی

پری ہم سے تنگ ہو☺️🤔

واؤ نائس ☺️🤔

کاش اب بھی اڑ سکے ہواؤں میں 🥺🤭

یہ حدیں نہ توڑ دینا، میرے دائرے میں رہنا
مجھےاپنےدل میں رکھنا،میرےحافظے میں رہنا
میرا بوجھ خود اٹھانا، میرا کرب آپ سہنا
میرے زخم بانٹ لینا، میرے رَتجگے میں رہنا
میرے منظروں میں بسنا، میری گُفتگومیں ہونا
میرے لَمس میں سمانا، میرے ذائقے میں رہنا
کبھی منزلوں کی صورت میری دسترس س باہر
کبھی سنگِ میل بن کر، میرے راستے میں رہنا
میرے ہاتھ کی لکیریں ،ترا نام بن کے چمکیں
میری خواہشوں کی خوشبو، میرےزائچے میں رہنا