@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

جب ہمارے اندر حسد پیدا ہونے لگے
ہم غیبتوں میں مشغول رہنے لگیں
منافقت دلوں میں جنم لینے لگے
ایک دوسرے کو گرانے کی سازشیں کرنے لگیں
لہجوں میں سختی اور طنز بکھرنے لگے
فضول اور طویل گفتگو کی عادت پڑنے لگے
نماز قرآن سے جان چھڑانے لگیں
دنیا کی رنگینیوں میں کھونے لگیں
گانے بجانے بے حیائی میں سکون تلاشنے لگیں
اور
اس سے پہلے کہ دل پہ سیاہی کی مہر لگنے لگے
ایک تسبیح ہمیں روز "استغفراللہ" کی شروع کر دینی چاھئیے
اس تسبیح سے اللہ تعالی ہمیں دنیا کے ہر شر سے غافل کر دیتے ہیں اور بخشش کے دروازے ہمارے لئیے کھول دیتے ہیں
اللہ تعالی ہم سب کو دنیاوی حاجات سے غافل کر دے اور اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کر دے آمین 🤲

امید نہ چھوڑنا۔ یہ شیطان تمہیں ورغلا رہا ہے۔ تم سے تمہاری طاقت اور تمہارا یقین چھین کر تمہیں بالکل تنہا کر دینا چاہتا ہے۔ تم سجدے نہ چھوڑنا، تم تہجد میں آنسوں بہانا ترک مت کرنا۔ تم سب کچھ پا لوگے۔ مایوسی کے بادل خود سے ہٹا دو۔ بس اللہ کی رضا مان کر جھکتے جاؤ۔ جس میں وہ راضی ہو، وہ کام کرتے جاؤ۔ پھر جو تم چاہو گے اس پہ کن پاؤ گے 🌸🩵

میں قبر اندھیری میں گھبراوں گا جب تنہا
امداد کو میری تم آ جانا رسول اللہ
روشن میری تربت کو للہ ذرا کرنا
جب وقت نزع آئے دیدار عطا کرنا
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم
#LoveProphetMuhammadﷺ

پیارے اللہ! اے وسیع مغفرت والے، اے اپنی رحمت کے ساتھ دونوں ہاتھ پھیلانے والے!
ہمارے دلوں پر ایسا اطمینان نازل فرما کہ اس کے بعد کبھی بے سکونی اور محرومی نصیب نہ ہو۔ ہمارے دلوں کو اپنی رحمت، اپنے ذکر اور اپنے قرب سے آباد کر دے، اور اپنی ذات سے ہماری امید کو ایسا مضبوط سہارا بنا دے جو کبھی ٹوٹنے والا نہ ہو۔ بے شک تو سب سے بڑھ کر مہربان اور دعا قبول کرنے والا ہے۔۔۔🤍
آمین ثم آمین 🥀

نیچے شئیر پر کلنک کرے

فٹے منہ تیرا
خانی اس طرح سے آگے پہنچو گی😡

کریم ان کو روکے یہ کیا ڈرامہ ھے روز کا😡

نبی کریمﷺپر درود بھیجنا گناہوں کو اسطرح مٹا دیتا ہے جس طرح ٹھنڈا پانی آگ کو مٹا دیتا ہے اور آپﷺپر درود بھیجنا غلاموں کو آزاد کرنے سے بہتر ہے۔!
- ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ🧡

سوچتے تھے درد کو درد آشنا لے جائے گا
کیا خبر تھی چھین کر وہ حوصلہ لے جائے گا
مجھ کو تنہا چاہتا ہے اور تنہا اس قدر
ملنے آئے گا تو میرا آئینہ لے جائے گا
ساتھ کب دیں گے ہمارا سائے جیسے آدمی
روشنی کو جب درندہ رات کا لے جائے گا
کب تلک روکے رکھیں گے ہم روانی کرب کی
اک نہ اک دن لاش کو دریا بہا لے جائے گا
باندھتا رہ جائے گا اک بھگت مندر ڈوریاں
اور اس کی پریمکا کو دیوتا لے جائے گا
کیا خبر تھے شاہ زادے دیکھتے رہ جائیں
اور ہونے والی ملکہ گڈریا لے جائے گا
ہائے وہ دن شاعری کے سوچتے تھے ہم زنیق
اس گِلِ خوش تک ہمیں اک قافیہ لے جائے گا
تمثیل چوھدری


"محبوبِِ کبریا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھ کر
اپنی محبت کا اظہار کیجیے ۔ 🤎🌻"
💚 صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 💚

*جب نماز میں غلطی ہوتی ہے…تو اللّٰـــہ کریم نے سجدہ سہو کرنے کو کہا ہے، غور تو کریں…نماز میں یہ طریقے کار ہمیں کیا سکھا رہا ہے؟؟ جب بھی کوئی غلطی ہو تو اسے قبول کر لو اور سجدے میں چلے جاؤ…اور سچے دل سے توبہ کرو، وہ مٹا دے گا تمہارے گناہ اور انکو حسنات میں بدل دے گا…ان شاءاللّٰـــہ العظیم:)🥹♥️🌸*
*لہذا اگر عام زندگی میں گناہ ہو جائے غلطی ہو جائے تو اس کا راستہ توبہ ہے۔ تو اپنی غلطی پر اصرار نہ کرو، بلکہ عاجزی کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کرو۔ بے شک سچی توبہ کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے، اور اپنے فضل سے ان کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔ 🥹🤍🌸*

جو لوگ خود کو فرشتہ سمجھ کر زندگی گزار رہے ہیں ان سے مودبانہ گزارش ہے زرا اپنے پر سمیٹ لیں تاکہ ہم جیسے گنہگار بھی سکون سے چل پھر سکیں ~🤍

پانی اگ ہوا نوں بھیڑا نہ آکھو
رب دی ایس عطا نوں بھیڑا نہ آکھو
ایتھے نہیں تے اوتھے آپے بھوگے گا
کسے دے یار خدا نوں بھیڑا نہ آکھو
بے سُریاں دے پِچھے لگ کے بے سُریو
سارے گا ما پا نوں بھیڑا نہ آکھو
ایہہ سیدہ دا صدقہ ملیا دھیاں نوں
سِر دی کدے رِدا نوں بھیڑا نہ آکھو
اوہ مجذوب اے جو کہندا اے کہن دیو
چھڈو یار فدا نوں بھیڑا نہ آکھو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پرکیف غزل کا مزہ لیجیے ۔۔۔ ‼️
تازہ غزل دیکھیے ۔۔۔
وہ اک التفاتِ نظر، توبہ توبہ
ہوا دل پہ کیسا اثر، توبہ توبہ
وہ اندازِ چشمِ سحر، توبہ توبہ
وہ خم ہائے زلفِ دگر، توبہ توبہ
وہ رخسار پر روشنی کا تبسم
وہ گیسو ادھر سے ادھر، توبہ توبہ
لبِ نیم وا کی وہ رنگیں شرارت
وہ خاموش لطفِ نظر، توبہ توبہ
لبوں پر سکوت اور آنکھوں میں محشر
وہ اندازِ خوف و خطر، توبہ توبہ
اُدھر اک تبسم نے بجلی گرائی
ادھر چھلنی چھلنی جگر، توبہ توبہ
پڑی جب بدن پر نگاہِ تمنا
لگی آگ دل میں مگر، توبہ توبہ
جھکا کس ادا سے وہ سروِ قیامت
لچکنے لگی تھی کمر، توبہ توبہ
لبوں تک نہ آیا، مگر کہہ گیا سب
سکوتِ لبِ مختصر، توبہ توبہ
وہ خوشبو کہ پہنائے معنی ہوا کو
وہ گل، وہ صبا، وہ شجر، توبہ توبہ
کسی وہم نے اوڑھ لی تھی حقیقت
عجب صورتِ دیدہ ور، توبہ توبہ
نگاہوں نے جب ضبط کی حد کو توڑا
ہوا اشک بھی نیشتر، توبہ توبہ
نہ ساحل، نہ دریا، نہ موجوں کا عالم
فقط تشنگی بحر و بر، توبہ توبہ
نہ منزل، نہ رہبر، نہ نقشِ قدم تھا
مگر چل پڑی راہ گزر، توبہ توبہ
نظر سے نظر جب ملائی ہے تمثیل
ہوا عشق پھر ٹوٹ کر، توبہ توبہ