@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

تجھ سے رنگ سیکھے ہیں آج خزاں نے پھر سے
نیلی پردہ داری،نارنگی سا لہجہ🍂☺️

بھاگتے لمحوں میں ٹھہری ہوئی سی زندگی

دل کو اس اس نے اذیت بخشی
دل نے جس جس کو مسیحا جانا 🤍🥀🎀


🥀رزق کا سچا مالک اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خوبصورت دعا 🥀
جب دل میں یہ یقین پکا ہو جائے کہ رزق کا مالک صرف اللّٰہ ہے، تو زندگی سے ساری فکریں اور پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ وہ تو ایسا رازق ہے جو پتھرمیں چھپے کیڑے کو بھی بھوکا نہیں سلاتا🌟
قرآنِ پاک میں سورہ المائدہ (آیت: 114) میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ایک بہت پیاری دعا کا ذکر ہے،
جب انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ سے آسمان سے معجزاتی دسترخوان نازل ہونے کی التجا کی تھی🤲
قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيداً لِّأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
عیسیٰ بن مریم نے عرض کیا: اے اللّٰہ! اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوانِ (نعمت) نازل فرما کہ وہ ہمارے لیے، ہمارے اگلوں اور پچھلوں کے لیے خوشی کا دن بن جائے اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو،اور ہمیں رزق عطا فرما، اور تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔🤲

آپ کَبھی بھی اُن لوگوں سے صُلح نَہیں کر سَکتے - جو اِس بَات پَر اِیماندار نہ ہوں کہ اُنہوں نے آپ٘ کے سَاتھ غلط کیا۔!❤️🩹🌸
˚👒

آپ کَبھی بھی اُن لوگوں سے صُلح نَہیں کر سَکتے - جو اِس بَات پَر اِیماندار نہ ہوں کہ اُنہوں نے آپ٘ کے سَاتھ غلط کیا۔!❤️🩹🌸
˚👒


ہم اپنی قدر خود جانتے ہیں اس لیے ہر دروازے پر دستک نہیں دیتے 🔥

دست بستہ ہیں جہاں سارے زمانے والے
کتنے اعلیٰ ہیں محمّد کے گھرانے والے
۔
مجھکو دنیا کے سہاروں کی ضرورت کیا ہے
میرے آقا ہیں میری بات بنانے والے
۔
کٹ کے شبیر نے کربل میں کیا ہے ثابت
اس طرح وعدہ نبھاتے ہیں نبھانے والے
۔
ہم گناہگاروں کو محشر کا ہو کیوں ڈر فیضان
آپ ہیں دامن رحمت میں چھپانے والے۔۔۔۔!
۔
"صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "

یہ تمثیل چوھدری ہی ھے جو نیکیاں کرتی پھرتی ھے اور کسی کو توفیق نہیں ہوتی 😂

ناقدری کا بہترین جواب دوری ہے، کیونکہ کچھ لوگوں کو ہماری اہمیت اُس وقت سمجھ آتی ہے جب ہم اُن کی زندگی سے خاموشی سے نکل جاتے ہیں۔ بار بار اپنی جگہ ثابت کرنا اپنی محبت کا یقین دلانا اور اپنی قدر منوانا دل کو تھکا دیتا ہے۔ جب کسی کو آپ کے خلوص وقت اور احساسات کی قیمت نہ رہے تو خاموشی سے پیچھے ہٹ جانا ہی بہتر ہوتا ہے۔ یہ دوری سزا نہیں ہوتی، بلکہ اپنے ٹوٹتے ہوئے دل کو بچانے کی ایک کوشش ہوتی ہے۔ بعض اوقات انسان بولنا چھوڑ دیتا ہے، کیونکہ اُس کے زخم الفاظ سے نہیں بلکہ فاصلے سے بھرنے لگتے ہیں۔
ـ

اے زندگی! مجھے تو بتا۔۔۔۔۔۔؟
میں تجھے کہاں ملوں؟
جہاں کوئی غم نہ ہو
جہاں آنکھیں نم نہ ہوں
جہاں دل میں خواہشوں کی
چنگاری کی پیاس نہ ہو۔۔۔۔۔
جہاں زندگی آزاد ہو۔۔۔۔۔
جہاں سنگدل تنہائی نہ ہو۔۔۔۔۔
جہاں خوشیوں سے جدائی نہ ہو
اے زندگی! مجھے تو بتا۔۔۔۔۔۔؟
میں تجھے کہاں ملوں؟؟
جہاں راہیں ازل سے نصیب ہوں۔۔۔
جہاں بہاروں کی نوید ہو۔۔۔۔۔
جہاں اپنوں سے سب قریب ہوں۔۔۔۔۔
اے زندگی! مجھے تو بتا۔۔۔۔۔۔؟
میں تجھے کہاں ملوں؟؟

کچھ باتیں چھوڑ دینا ہی بہتر ہوتا ہے، ہر بات دل پہ لے لینا ضروری نہیں۔ جو نصیب میں ہو وہ مل ہی جاتا ہے اور جو دل کو بے چین کرے اسے دل سے نکال دینا ہی سکون ہے۔ کم توقعات، سادہ زندگی اور مضبوط یقین ہی ذہنی سکون کا راستہ ہے.🌴🌸

پیارے اللہ! اگر میرا نفس اپنا راستہ بھٹک جائے، تو مجھے اپنی طرف خوبصورت طریقے سے لطف و کرم کے ساتھ واپس موڑ دے۔🤲

علم یہ نہیں کہ بات کتنی گہری اور الفاظ کتنے مشکل ہیں، علم یہ ہے کہ بات کتنی ضروری اور الفاظ کتنے سادہ ہیں...!!

میں نے دے دیا سٹار کو🤭

میں تو خود عجیب و غریب ہوں ہیپی 😂