@tmseel_ch
May 2026 · 2mo ago

ہم دنیا کو اپنے مطابق نہیں چلا سکتے، لیکن ہم اس پر اپنے ردِعمل کو ضرور قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ زندگی میں ہمیشہ ایسے حالات، آزمائشیں اور مایوسیاں آئیں گی جو ہمارے اختیار سے باہر ہوں گی۔ ہر چیز کو بدلنے کی کوشش میں اپنی توانائی ضائع کرنے کے بجائے، اپنے سوچنے کے انداز کو مضبوط بنائیں اور اپنے دل کے سکون کی حفاظت کریں۔ خوشی ایک بے عیب زندگی کا نام نہیں، بلکہ یہ فیصلہ ہے کہ کوئی بھی مشکل آپ کی مسکراہٹ نہ چھین سکے۔ شکایت کے بجائے شکرگزاری، خوف کے بجائے امید، اور غصے کے بجائے سکون کو منتخب کریں۔ حالات جیسے بھی ہوں، آپ کا ردِعمل آپ کی مضبوطی کی پہچان ہونا چاہیے۔ خوش رہنے کا انتخاب کریں، کیونکہ آپ کا اندرونی سکون وہ دولت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت آپ سے نہیں چھین سکتی۔


ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں
جہاں نفرتوں کو اُولاد کی طرح پالا جاتا ہے اور محبت کو یتیموں کی طرح۔!!!🍂

کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسواء کیا مجھے


کردار کی بلندی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آپ لوگوں کے عیوب سے تغافل برتیں، اور انہیں یوں ظاہر کریں کہ آپ اُن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے...!!

Dera manana all bye😂


آپ سب کے لیے شکریہ ☺️


اگر آپ کی مرضی نہیں آپ ڈیلیٹ کر دیں

تمثیل چوھدری نام ھے

میں ٹھیک فرینڈ آپ کیسی


فائدے کے بغیر ملنا جلنا سیکھیں مطلب کے بغیر عاجزی سے چلنا سیکھیں اور غرور کے بغیر زندگی جینا سیکھیں۔
کیونکہ اصل خوبصورتی اُس انسان میں ہوتی ہے جو تعلقات کو صرف ضرورت کے لیے نہیں بلکہ خلوص کے لیے نبھاتا ہے۔
جو دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک اس لیے نہیں کرتا کہ اسے کچھ حاصل ہو، بلکہ اس لیے کہ اُس کا کردار خوبصورت ہے۔
عاجزی انسان کی وہ صفت ہے جو دلوں میں جگہ بناتی ہے، جبکہ غرور انسان کو لوگوں کے درمیان ہوتے ہوئے بھی تنہا کر دیتا ہے۔
زندگی تب پرسکون بنتی ہے جب انسان اپنی حیثیت پہ شکر کرے، دوسروں کی عزت کرے، اور ہر تعلق میں اخلاص کو اہمیت دے۔

پھر تمنائے زیارت نے کیادل بے چین
پھر مدینے کا ہے ارمان مدینے والے
ترا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں جاؤں میں
میرے آقا میرے سلطان مدینے والے
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم
#LoveProphetMuhammadﷺ

دل جو ٹوٹا حضورﷺ یاد آئے
اشک نکلا حضورﷺ یاد آئے
سوچ کر یہ کے میں اکیلا ہوں
میں جو رویا حضورﷺ یاد آئے
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم
#LoveProphetMuhammadﷺ