@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago


آخری قسط میں سارا کچھ ٹھیک تھا لیکن یہ شمسہ بیگم نے عون سے معافی ہی نہیں مانگی۔ جو کچھ کیا اس نے عون کے ساتھ اس کی لائف خراب کرنے کیلئے، اسے تھوڑا سا تو ریگریٹ ہونا چاہیے تھا۔ جائیداد بیٹی کے نام ہونے پر خوش ہو رہی تھی۔ لیکن آخر میں کوئی خاص سبق نہیں ملا اسے۔
ڈراما سیریل ضبط آخری قسط

ہتھیلی پہ مہندی، دعاؤں کا رنگ،
خاموش نظر میں چھپا اک امنگ۔
سفید دوپٹے کی سادہ سی شان،
حیا بھی مسکرائے، دل بھی ہو حیران۔ 🌸

انسان اعمل کے اعتبار سے تو اللہ کی نافرمانی کرسکتا ہے لیکن فطری طور پہ ہر انسان مسلمان ہو یا کافر اللہ کا فرمانبردار ہے جیسے سانس لینا، نظام انہضام وغیرہ یہ سب اللہ کے حکم کے مطابق ہوتے ہیں۔۔۔ ہمیں چاہیے کہ عمل کے اعتبار سے بھی اللہ کے فرمانبردار بنیں‼️

💫 اللّہ کی رحمت اور وسعت💫
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
بیشک، اللہ کی رحمت بہت وسیع اور بے پناہ ہے۔
قرآن پاک میں ارشاد ہے
وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ
"اور میری رحمت ہر چیز پر سایہ فگن ہے۔"
(سورہ الاعراف: 156)
انسان چاہے جتنی بھی غلطیاں کرے یا مایوس ہو، اللہ کی رحمت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ یہ وہ سہارا ہے جو ہمیں ہر مشکل سچائی اور پریشانی میں حوصلہ دیتا ہے اور زندگی میں آگے بڑھنے کی امید جگاتا ہے۔🤲
جب ہم سچے دل سے اس کی طرف لوٹتے ہیں، تو وہ نہ صرف ہماری دعائیں سنتا ہے بلکہ اپنی رحمت سے ہمارے راستے بھی آسان کر دیتا ہے۔💔

عقلمند اپنے عیب خود دیکھتا ہے، اور بےوقوف کے عیب دنیا دیکھتی ہے...!!

دل ِ خوش فہم تِرے ہوتے ہوئے
کِسی دشمن کی _ ضرورت کیا ہے
تمثیل چوھدری

کچھ لوگ لفظوں سے یاد رہتے ہیں،اور کچھ اپنی خاموش دعا بن کر۔
جو دل میں خیر رکھے،وہی ہر دل میں جگہ بنا لیتا ہے۔ 🌿

میری رگ رگ میں ترا عشق سمايا ہوا ہے
یہ الگ بات کہ دنیا سے __ چھپایا ہوا ہے
دل میں رکھی ہے تری یاد کی مشعل روشن
اِس خرابے کو بہت دن سے سجایا ہوا ہے
میں ترے قرب میں خوش ہوں مرے خورشید جمال
بس شبِ ہجر کی آہٹ نے ___________ ڈرایا ہوا ہے
جھیل میں جھانک کے دیکھا __ تو یہ محسوس ہوا
آسماں جیسے مرے پاؤں میں _________ آیا ہوا ہے
ایک تو ویسے ہی مشکل ہے محبت اس پر
ٹوک کر سب نے مجھے __ اور تپایا ہوا ہے
وائے نادانی اُسے دوست سمجھتی ہوں عمود
جس نے دشمن سے مرے ہاتھ __ ملایا ہوا ہے
تمثیل چوھدری

اپنا ماضی، اپنا گریبان اور اپنا ضمیر، سبق لینے کی بہترین جگہوں میں سے ہیں...!!

محبت خود غرضی کا نام نہیں ہے، اگر تم کو لگتا ہے کہ تم سے جڑا شخص تمہارے ساتھ خوش نہیں رہ سکتا تو تم اُس کو چھوڑ دو تاکہ وہ اپنی ساری زندگی خوشی کے ساتھ گزار سکے...!!