@tmseel_ch
May 2026 · 2mo ago

سنو، تم میرا سانولا ع ش ق ہو ❤️
ارے محترمہ میَں اپنی چائے سے مخاطب ہوں🖤😂

پری تیری پوسٹ آل ریڈی میں جا رہی، میں نیٹ نہیں اس وقت کام کر رہا،😂

چاند کو دیکھ کر بس اتنا سیکھا !!!!
خاموش رہ کر بھی چمکا جا سکتا ہے


زندگی میں ہر پریشانی کا ایک ہی حل ہے
اللہ سے بات کرو ۔اللہ سے مانگو ۔اللہ پر بھروسہ رکھو

زندگی میں ہر پریشانی کا ایک ہی حل ہے
اللہ سے بات کرو ۔اللہ سے مانگو ۔اللہ پر بھروسہ رکھو

اور یہ دنیا ہے… یہاں زندہ کو رلاتے ہیں لوگ، اور مردہ سے معافیاں مانگتے ہیں۔
زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم اکثر اپنے قریبی لوگوں کی قدر اُس وقت نہیں کرتے جب وہ ہمارے درمیان موجود ہوتے ہیں۔
ان کی باتوں کو نظر انداز کرنا، ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور انہیں تنہا چھوڑ دینا ہمارے لیے معمول بن جاتا ہے، مگر جب وہ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں تو دل پچھتاوے سے بھر جاتا ہے۔
انسان کی زبان کبھی کبھی ایسے زخم دے دیتی ہے جو برسوں تک نہیں بھرتے۔ افسوس یہ ہے کہ ہم معافی مانگنے میں دیر کر دیتے ہیں۔
جو لفظ زندگی میں کہے جا سکتے تھے، وہ قبر کے پاس جا کر آنسوؤں میں بدل جاتے ہیں،
مگر اُس وقت وہ معافی سننے والا موجود نہیں ہوتا۔
رشتوں کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ دلوں کی دوریاں وقت پر ختم کر دی جائیں۔
اگر کسی سے ناراضی ہے تو اسے ختم کر دیں، اگر کسی کا دل دکھایا ہے تو زندہ ہوتے ہوئے اس سے معافی مانگ لیں،
کیونکہ زندگی کسی کو بھی کل کی ضمانت نہیں دیتی۔
آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے پیاروں کی قدر ان کی موجودگی میں کریں گے، ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کریں گے،
اور اگر کبھی کسی کا دل دکھا بیٹھیں تو انا کو ایک طرف رکھ کر فوراً معافی مانگ لیں۔
یہی وہ عمل ہے جو انسان کو حقیقی معنوں میں بڑا اور کامیاب بناتا ہے۔ شائستہ عادل

کس مٹی کے یہ لوگ میرے ہم رکاب تھے
اک عمر ساتھ چل کے بھی نہ دوستی ہوئی💯♥️

کچھ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پاتے کہ؛ اپنے گھر میں تنہا ، پُرسکون انداز میں بیٹھ کر ، اپنی مرضی سے کچھ کھانا کھاتے ہوئے اور دوسروں کے معاملات سے دور رہنا، کتنی بڑی نعمت ہے۔ یہ وہ سکون ہے جو کسی بازار سے نہیں خریدا جا سکتا۔
یہ لمحات، جب آپ اپنے حال میں مگن ہوتے ہیں اور کسی کو تنگ کیے بغیر اپنی دنیا میں خوش رہتے ہیں، بے حد قیمتی ہوتے ہیں۔ دراصل، زندگی کی سب سے بڑی راحت یہ ہے کہ آپ خود کو پرسکون رکھیں اور دوسروں کے کام میں مداخلت کیے بغیر جئیں۔

بچھڑے تو قربتوں کی دعا بھی نہ کر سکے
اب کے تجھے سپردِ خدا بھی نہ کر سکے
تقسیم ہو کے رہ گئے صد کرچیوں میں ہم
نامِ وفا کا قرض ادا بھی نہ کر سکے
نازک مزاج لوگ تھے ہم جیسے آئینہ
ٹوٹے کچھ اس طرح کہ صدا بھی نہ کر سکے
خو ش بھی نہ رکھ سکے تجھے ہم اپنی چاہ میں
اچھی طرح سے تجھ کو خفا بھی نہ کر سکے
ایسا سلوک کر کہ تماشائی ہنس پڑیں
کوئی گلہ گذار، گلہ بھی نہ کر سکے
ہم منتظر رہے، کوئی مشقِ ستم تو ہو
تم مصلحت شناس۔۔۔۔ "جفا" بھی نہ کر سکے!

گوشہ گوشہ مدینے کا پُر نُور ہے
سارا ماحول جلوؤں سے معمور ہے،
ہو مُیسر زمیں پہ کہ زیرِ زمیں
مجھ کو طیبہ میں اِک اپنا گھر چاہیئے
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم
#LoveProphetMuhammadﷺ

پتھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئی پھول ہے عدیم!
جب تو قبول ہے، تیرا سب کچھ قبول ہے🌸♥️

اس ادا سے بھی ہوں میں آشنا تجھے اتنا جس پہ غرور ہے
میں جیوں گا تیرے بغیر بھی ____ مجھے زندگی کا شعور ہے
نہ ہوس مجھے مئے ناب کی، نہ طلب صبا و سحاب کی
تری چشم ناز کی خیر ہو، مجھے بے پیے ہی سرور ہے
جو سمجھ لیا تجھے با وفا تو پھر اس میں تیری بھی کیا خطا
یہ خلل ہے میرے دماغ کا _ یہ مری نظر کا قصور ہے
کوئی بات دل میں وہ ٹھان کے نہ الجھ پڑے تری شان سے
وہ نیاز مند جو سر بہ خم ____ کئی دن سے تیرے حضور ہے
مجھے دیں گی خاک تسلیاں __ تری جاں گداز تجلیاں
میں سوال شوق وصال ہوں، تو جلال شعلۂ طور ہے
میں نکل کے بھی ترے دام سے نہ گروں گا اپنے مقام سے
میں قتیلؔ تیغ جفا سہی _____ مجھے تجھ سے عشق ضرور ہے

عکس تیرا مری آنکھوں میں ٹھہر جاتا ہے
خالی کمرہ ترے آنے سے سنور جاتا ہے
یوں ہی خاموش سہی جاتیں ہیں ماتیں اکثر
دل میں طوفان جو اٹھتا ہے، اُتر جاتا ہے
جانتا ہے دلِ نادان مگر جانے کیوں
ڈھونڈنے اُن کی گلی بارِ دگر جاتا ہے
تیرے احساس کے پرتو میں گزرتی شب ہے
خواب جو آئے تو __ پلکوں پہ بکھر جاتا ہے
ڈھل گئی رات، شمعدانوں میں گل راکھ ہوئی
ایک پروانہ بھی تھک ہار کے _ گھر جاتا ہے

ہیپی ہیپی جائے کام پر😂

پوسٹ آئے تب نا ، وہی رک جاتی، انھیں ساہ لگ جاتا ھے 🥺😂

یعنی کہ میں ہر وقت تالیاں ہی بجاتی رہوں۔پوسٹ نہ کروں، اور یہ نیٹ کھسماں نوں کھاہنڑا کام نہیں کرتا میرا تو انگوٹھا بھی تھک چکا ہے 😂

ہم چائے کے دیوانوں کو تو ہر جگہ چائے ہی نظر آتی ہے،☕