@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

نیٹ کی وجہ سے تالیاں دبا دبا کے ہاتھ تھک گئے 🥺😂

مدینے کا ہر ذرّہ جنت سے پیارا, دلِ بے قرار کا بس ہے سہارا
نصیبوں میں لکھ دے حضوری خدایا
یہی ہے دعا🤲، اور یہی ہے کنارا. ھے
💚صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 💚

رضائے رب پر راضی رہ...
یہ حرفِ آرزو کیسا؟
عبدالحنان کی زندگی نے مجھے ایک بات بہت گہرائی سے سکھائی ہے...
ہم منصوبے بناتے ہیں،
خواب سجاتے ہیں،
اپنے بچوں کے لیے ہزاروں خواہشیں دل میں رکھتے ہیں۔
مگر پھر ایک دن اللہ کا فیصلہ ہماری خواہشوں سے مختلف ہوتا ہے۔
پہلے میں بھی بار بار سوچتی تھی...
"میرے بچے کے ساتھ ہی کیوں؟"
"کب ٹھیک ہوگا؟"
"کب ہماری زندگی آسان ہوگی؟"
مگر وقت نے مجھے سکھا دیا کہ...
سوال "کیوں" کا جواب ہمیشہ نہیں ملتا،
لیکن "اللہ پر بھروسہ" ہر سوال سے بڑا جواب بن جاتا ہے۔
آج بھی عبدالحنان کی ہر تکلیف میرے دل کو چیر دیتی ہے۔
ہر اسپتال کا چکر،
ہر تھراپی،
ہر دوا،
ہر بے چین رات،
ہر آنسو...
ایک ماں کے لیے آسان نہیں ہوتا۔
دل تو آج بھی یہی چاہتا ہے کہ میرا بیٹا دوڑے،
بولے،
ہنسے،
اپنے قدموں پر چل کر مجھے آواز دے۔
مگر میں نے یہ بھی سیکھ لیا ہے کہ...
خدا خالق ہے،
خدا مالک ہے،
اور حکم بھی اُسی کا ہے۔
اگر اس نے عبدالحنان کو میری زندگی میں ایک خاص امانت بنا کر بھیجا ہے،
تو یقیناً اس کی حکمت بھی خاص ہے۔
میں دعا کرنا نہیں چھوڑوں گی،
علاج کرانا نہیں چھوڑوں گی،
امید کا دامن نہیں چھوڑوں گی۔
لیکن ساتھ ہی...
میں اپنے رب کے ہر فیصلے پر راضی رہنے کی کوشش بھی کرتی رہوں گی۔
کیونکہ میں جانتی ہوں،
اللہ اپنے بندوں کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں کرتا۔
اے اللہ!
میرے عبدالحنان کو کامل شفا عطا فرما۔
اس کے ہر درد کو آسانی میں بدل دے۔
اس کی ہر مشکل کو اپنے کرم سے ختم فرما۔
اور مجھے ہر حال میں اپنی رضا پر راضی رہنے والا دل عطا فرما۔
رضائے رب پر راضی رہ...
کیونکہ کبھی کبھی ہماری زندگی کا سب سے مشکل امتحان ہی،
اللہ کے سب سے بڑے انعام کا راستہ بن جاتا ہے۔
#BraveAbdulHannan

مفاد کا قیدی تعلق کی خوشبوؤں سے محروم رہتا ہے...!!

💫توکل اور دعا💫
🌟حضرت ابراہیم علیہ السلام🌟
✨ایک عظیم باپ کی دعا✨
جب اللہ کا حکم آیا، تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بغیر کسی جھجک کے اپنے لختِ جگر اور اہلیہ کو ایک ویران، بے آب و گیاہ وادی میں چھوڑ دیا۔
جہاں نہ سایہ تھا نہ پانی، بس اللہ کی ذات پر کامل یقین تھا! 🌴💧
رخصت ہوتے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بارگاہِ الٰہی میں یہ دعا مانگی🤲
رَّبَّنَآ اِنِّيْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ بِوَادٍ غَيْرِ ذِيْ زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ...
"اے ہمارے رب! میں نے اپنی اولاد میں سے بعض کو تیرے محترم گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں لا بسایا ہے جہاں کوئی کھیتی نہیں..."
(سورۃ ابراہیم: 37)
سبق:
جب انسان اللہ کے لیے کچھ چھوڑتا ہے، تو اللہ اسے کبھی ضائع نہیں کرتا۔

ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ
کب؟ لمحے ہمیں قید کر لیتے ہیں!
کوئی چائے کی پیالی ایسی ہوتی ہے
جس کا ذائقہ زبان کبھی بھول نہیں پاتی۔
کوئی سرگوشی ،کوئی مسکراہٹ ، کوئی مہک
کوئی قہقہہ ، کوئی آنسو ، کوئی سناٹا۔۔۔
تمام عمر کے لئے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے۔
پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل امر ہے۔

یہ کریم سے لڑ رہی تھی سب لڑکیاں 🤭

ہارے ہارے ہارے ہارے
ہم تو دل سے ہارے🤍


وعلیکم السلام

شب خیر

اگر بلی آہستہ آہستہ آنکھیں بند کر کے آپ کی طرف دیکھے تو اسے "کیٹ کس" کہا جاتا ہے۔ یہ اس کے اعتماد اور محبت کی علامت سمجھی جاتی ہے، پھر جواب میں اگر آپ بھی آہستہ سے پلکیں جھپکائیں تو بعض بلیاں اسی طرح پلکیں جھپکا کر جواب بھی دیتی ہیں۔
یہ دراصل بلی کی زبان میں اعتماد کا اظہار ہے۔ بلی کے لیے آنکھیں بند کرنا ایک کمزور لمحہ ہوتا ہے اس لیے اگر وہ آپ کے سامنے ایسا کرتی ہے تو گویا کہہ رہی ہوتی ہے۔۔۔
"مجھے تم سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا" 😊
تمثیل چوھدری

خاموشی اختتام نہیں ہوتی، وہ اُن لفظوں کی قبر ہوتی ہے جنہیں بار بار مارا گیا ہو
۔ 🖤 تمثیل چوھدری

انہوں نے یوسف سے مال کی وجہ سے حسد نہیں کیا تھا۔ بلکہ محبت کی وجہ سے حسد کیا تھا دل کی عطائیں ہاتھ کی عطاؤں سے کہیں زیادہ قیمتی اور بیش بہا ہوتی ہیں

💖💖وہ مجھے عیسی لگا💖💖
زندگی کے کھیل میں ہر شخص ہی الجھا لگا
درد میرا بھی مجھے یہ دیکھ کر اپنا لگا
خوبصورت کون ہے اس کی کیا تعریف ہے ؟
خوبصورت ہے وہی جو آنکھ کو اچھا لگا
جھوٹ تھا سب جھوٹ تھا لیکن مرے دل کو سدا
ایک ہی تو شخص تھا جو ہر گھڑی سچا لگا
وہ گیا تھا ایک دن کی بس اجازت مانگ کر
ایک ہی دن تھا مگر وہ کس قدر لمبا لگا
دو ہی چیزیں دیکھ کر اس کو مجھے اچھی لگیں
ایک تھا تِل گال کا تو دوسرا ، بُندا لگا
اک نظر پڑنے سے ہی مجھ کو شفا ہونے لگی
میں مریضِ عشق تھا اور وہ مجھے عیسٰی لگا

جہاں منہ توڑنے کا دل کرے وہاں فقط مسکرا دینا تربیت ہے🍁🖤

ہر وہ انسان جو محبت نبھا سکتا ہے، اسے محبت ملی ہی نہیں۔

*جب آپ کا دل صاف ہو اور آپ کی نیت میں کسی کے لیے برائی یا حسد نہ ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کا ذہنی سکون نہیں چھین سکتی لوگ آپ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں یا آپ کے اعمال کا کیا مطلب نکالتے ہیں یہ ان کے ظرف کا مسئلہ ہے آپ کا نہیں اپنے رب کے سامنے سچے رہیں اور اپنے ضمیر کو مطمئن رکھیں جب عرش والا آپ سے راضی ہو تو فرش والوں کے گلے شکوے بے معنی ہو جاتے ہیں*

ہوا کو بَیر نہیں ہوتا روشنی سے کوئی
چراغ آپ ہَو ا کو اشارہ کرتا ہے

آنکھوں کا تارا نام محمد ﷺ
دل کا اجالا نام محمد ﷺ
پوچھے گا مولا لایا ہے کیا کیا
میں یہ کہوں گا نام محمد ﷺ
💚 صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💚

کیا ہو گیا ہے بھئی کیوں جھگڑا صبح صبح یا رات سے چل رہا ہے ☺️🥺😂🤔

نماز دین کا ستون ھے