@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

ہم مکمل نہیں پھر بھی تیری خاطر تجھ کو
پورا بن بن کے دکھاتے ہیں کہ تو چھوڑ نہ دے
راز الـفت کے وسیلے سے یہ معـلوم ہوا
لوگ یوں رنج اُٹھاتے ہیں کہ تو چھوڑ نہ دے

ملے گا کون ؟ یہاں دوسرا کہ جیسے میں
یوں بات بات پہ قربان تیرے جاتی ہوں🥀

کہیں ہے آس کا بادل کہیں یادوں کی بوندیں ہیں
مچلتی خواہشوں کا ہے ، یہ موسم بارشوں کا ہے

میں سب سے پہلے ان لوگوں کو "نظر انداز" کرتی ہوں 🙄
جنہیں لگتا ہے کہ پوری دنیا ان کی دیوانی ہے! 💅✨

کسی سے اتنی محبت نہ کرو
یہ جان کہنے والے ہی جان نکال لیتے ہیں
یادیں بڑی بے رحم ہوتی ہیں
نہ ختم ہوتی ہیں نہ جینے دیتی ہیں

بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں نیٹ سلو ھے😂


نہیں مُیّسر تھے ، تو تمھیں تحریر کرکے
لفظوں کی صورت گلے لگایا میں نے

میں شاید ہوں،
یقین تم ہو... ❤️
میرے چہرے کی ٹھہری
اک ہنسی تم ہو... 😊🌹
تیرا ملنا یوں روزانہ،
لگے سانسوں کی عادت... 🍃💞
تم کو دہرانا،
تو ہی میرا کل ہے،
تو ہی میرا آج... ❤️🩹✨

ٹھیک خان آپ سناؤ

-" اور پتہ ہے...!
یاد ایسے ہی نہیں آ جاتی...
ایک یاد سے بہت کچھ جڑا ہوتا ہے،
کبھی کوئی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا کسی کی یاد دلا دیتا ہے،
تو کبھی بارش کی اک بوند...
کبھی #چائے کی کڑواہٹ میں کسی کی کوئی تلخ بات یاد آ جاتی ہے،
تو کبھی چائے کے مگ سے اڑتی بھاپ کسی کی کمی کا احساس دلاتی ہے...
اور کبھی کبهی ٹهنڈی چائے کا گهونٹ کسی وقت کی یاد کو تازہ کرتا ہے
آپ کو کیا پتا ایک یاد سے بہت کچھ جڑا ہوتا...
جہاں اچھی یادیں چہرے پہ مسکراہت لاتی ہیں،
وہیں آنکھیں نم بھی کر جاتی ہیں.😥
😎👏❤️
#چائے_محفل
#چائے

کاش کسی امیر زادے کو مجھ سے محبت ہوجائےاور اُس کا ابا شادی کے لیے نا مانے اور پھراُسکا ابا مجھے (10000000) ایک کروڑ کا چیک دے کر کہے دفع ہوجاؤ میرے بیٹے کی زندگی سے اور میں وہ چیک لے کہ روتی ہوئی واپس آجاؤں 😒💔

"دنیا آزمائش کے لیے ہی بنائی گئی ہے، اس لیے عقل مند انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو صبر کا عادی بنائے🍂🤍

خالی کمرے میں میرا رختِ سفر رکھا ہے
چند ارمان ہیں پوشیدہ نہاں خانے میں
کرچیاں خواب کی رکھی ہیں حفاظت سے کہیں
اور کچھ پھول چھپا رکھے ہیں انجانے میں
ڈھونڈتی پھرتی رہی روح کسی ساتھی کو
دربدر ٹھوکریں کھا تا رہا پندار میرا
اپنی مٹی سے بھی اٹھی نہیں سوندھی خوشبو
غیر کے دیس میں لٹتا رہا سنسار میرا
اجنبی آنکھوں میں مانوس وفاؤں کا چراغ
ایک امید پہ جلتا رہا گھپ راتوں میں
جسم مٹی کی طرح گھلتا رہا پانی میں
رنگ بے رنگ ہوئے جاتے تھے برساتوں میں
تیری امید پہ کھولا ہوا در رکھا ہے
خالی کمرے میں میرا رختِ سفر رکھا ہے

بعض رشتوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ہم چاہے تنہا ہوں یا بھیڑ میں، ہمارا دل کہیں نہیں لگتا ان کے بنا، اور پھر انسان کا دل ایسا ہی ہے، جہاں ایک بار رُک گیا سو رُک گیا، دنیا بھر کی آسائشیں بھی اسے وہ سکون نہیں دے سکتیں، جو ان رشتوں کے ساتھ گم ہو گیا، اور پھر وہ کوئی، ہر کوئی نہیں ہوتا، بلکہ صرف ایک ہی رشتہ ہوتا ہے، جو دل کے کسی کونے میں ایسے چَھپ جاتا ہے کہ پھر مٹ نہیں پاتا_____!!🙂

خود پر یقین رکھو، چاہے کوئی اور تم پر یقین نہ کرے۔
ایک دن تمہاری کامیابی سب کو یقین دلا دے گی۔

میں تالیاں جوگی رہ گئی ھائے او ربا🥺😂🤔

چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتی
تیرے بیمار کی حالت نہیں دیکھی جاتی
دن بہل جاتا ہے لیکن تیرے دیوانوں کی
شام ہوتی ہے تو وحشت نہیں دیکھی جاتی

روز نے پنگا نہیں لیا ابھی تک اسلیے🤐😂

سب سے مضبوط لوگ بظاہر تھکے ہوئے، شکستہ یا وقت کے مارے ہوئے نظر آ سکتے ہیں، مگر اُن کی جڑیں تجربے کی مضبوطی میں پیوست ہوتی ہیں۔ اُن کی اصل طاقت اُن کی ظاہری شکل میں نہیں، بلکہ اُن کی ثابت قدمی، حوصلے اور تجربے میں ہوتی ہے جو زندگی کے طوفانوں سے گزر کر انہوں نے حاصل کیا ہوتا ہے۔

مصباح ناز ٹھیک آپ کیسی

دو دو نظر آتے ھیں، ہوتے نہیں
بس نظر کا دھوکا دوستانہ 🤣

دیا چوہدریbest l👌


میرے حصے میں تو پہلے ہی بٹا ہوا آیا ہے
اتنے تھوڑے سے میسر پر کفایت کیسی
میری تصویر میں رہنے دو یہ ویرانی
مجھ سیاہ بخت پہ رنگوں کی عنایت کیسی
تم نے بیکار ہی تکلف کیا کہنے کا
ورنہ نفرت تو نفرت ہی ہے نہایت کیسی..