@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago


صبح بخیر پری


الحمد اللہ آپ کیسے

وعلیکم السلام


خوش رہیے ہمیشہ

مصباح ناز تھکیو 😂

بن جائیں مری کھال سے پاپوش نبیﷺ کے
رَگ رَگ ہو مری تسمۂ نعلینِ محمدﷺ
اے قبر کی مٹّی مری آنکهوں کو نہ کھانا
اِن آنکھوں میں ہے نقشۂ نعلینِ محمّدﷺ
یہ میری وصیّت ہے میری قبر ہو ایسی
جِس طرح سے ہے نقشۂ نعلینِ محمّدﷺ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

انسان کو اپنی زندگی کو اس طرح اہمیت دینی چاہیے جیسے اُس کا وجود خود ایک فن پارہ ہو...!!

دنیا میں ایک ایسا پرندہ بھی ہے جو انجینئرنگ کی پڑھائی کئے بغیر ایسا گھر بناتا ہے کہ بڑے بڑے انجینئر بھی اسے دیکھ کر حیران رہ جائیں...
یہ ننھا سا پرندہ گھاس، باریک تنکوں اور پتوں کو اپنی چونچ سے اس مہارت کے ساتھ بنتا ہے کہ درخت سے لٹکا اس کا گھونسلا تیز آندھی اور بارش میں بھی نہیں ٹوٹتا۔
میں نے یہ پرندہ چکوال میں گرمیوں کے موسم میں کئی بار دیکھا ہے ایک بار اس کا ایک پرانا گھونسلا میرے ہاتھ لگا جب میں نے اسے کھول کر دیکھا تو اسکی مہارت کا اندازہ ہوا... باہر سے وہ صرف ایک شاپر کی طرح لٹکا ہوا گھونسلا دکھائی دیتا تھا، مگر اندر الگ الگ کمرے نما حصے بنے ہوئے تھے داخل ہونے کا راستہ بھی اس قدر نفاست سے بنایا گیا تھا کہ اگر کسی کو پہلے سے معلوم نہ ہو تو دروازہ تلاش کرنا بھی مشکل ہو جائے۔
داخلی راستہ ایسا بنا ہوا تھا کہ یہ ننھا پرندہ تو آسانی سے اندر چلا جائے، مگر بہت سے شکاری جانور اور پرندے اندر تک پہنچ ہی نہیں پاتے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نر "ویور برڈ" ایک ہی گھونسلے پر اکتفا نہیں کرتا وہ کئی گھونسلے بناتا ہے، پھر مادہ ان میں سے ایک کا انتخاب کرتی ہے اگر اسے گھونسلا پسند نہ آئے تو نر دوبارہ محنت شروع کر دیتا ہے۔
بے شک، اللہ تعالیٰ کی ہر تخلیق میں اہلِ عقل کے لیے نشانیاں ہیں دیکھنے والی آنکھیں تو سب کے پاس ہوتی ہیں، مگر غور کرنے والا دل ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔

"ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھیں جو آپ کی عدم موجودگی میں آپ کی عزت (نام) کی حفاظت کریں۔"

*رسولِ اکرم ﷺ کی رسالت پر سب سے پہلے ایمان لانے والی خاتون کون تھیں...؟*
○ عائشـہؓ *(👍🏻)* like
○ خدیجـہؓ *(❤️)* like
○ حفصـہؓ *(🥰)*like
`

قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاندبدلی کا نکلا ہمارا نبی
جنکے تلووں کا دھوون ہے آب حیات
ہے وہ جان مسیحا ہمارا نبی
کون دیتاہے دینے کو منہ چاہیئے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی
خلق سے اولیا اولیاسے رسل
اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی
بجھ گیئں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کہ آیا ہمارا نبی
سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی
سب سے بالاو والا ہمارا نبی
محمد صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ♥️

جن چیزوں پر آپ کا اختیار نہیں، انہیں اپنے رب پر چھوڑ دیں،
فقط خوبصورت آسمان کو دیکھیں اور کہیں
"حسبنا اللہ ونعم الوکیل"

وہ سختیاں سوال کی وہ صورتیں مُہِیْب
اے غمزدوں کے حال سے آگاہ لے خبر
صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم
#LoveProphetMuhammadﷺ

کبوتر کے دونوں پائوں سرخ کیوں ہوتے ہیں؟ حضرت نوح ؑ نے کبوتر کیساتھ کیا سلوک کیا تھا؟
طوفان نوح گزر جانے کے بعد حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر پہنچ کر ٹھہر گئی تو حضرت نوح علیہ السلام نے روئے زمین کی خبر لانے کے لئے کبوتر کو بھیجا تو وہ زمین پر نہیں اترا بلکہ ملک سبا سے ایک زیتون کی ایک پتی چونچ میں لے کر آ گیا تو آپ نے فرمایا کہ، تم زمین پر نہیں اترے اس لئے پھر جاؤ، اور روئے زمین سے خبر لاؤ ۔تو کبوتر دوبارہ روانہ ہوا اور مکہ مکرمہ میں حرم کعبہ کی زمین پر اترا اور دیکھ لیا کہ، پانی زمین حرم سے ختم ہو چکا ہے اور سرخ رنگ کی مٹی ظاہر ہو گئی ہے۔کبوتر کے دونوں پاؤں سرخ مٹی سے رنگین ہو گئے۔ اور وہ اسی حالت میں حضرت نوح علیہ السلام کے پاس واپس آ گیا۔ اور عرض کیا کہا اے خدا کے پیغمبر !
آپ میرے گلے میں ایک خوبصورت طوق عطا فرمائیے ، اور مجھے زمین حرم میں سکونت کا شرف عطا فرمائیے۔چنانچہ حضرت نوح علیہ السلام نے کبوتر کے سر پر دست شفقت پھیرا اور اس کے لئے دعا فرمائی کہ، اس کے گلے میں دھاری کا ایک خوبصورت ہار پڑا رہے، اور اس کے پاؤں سرخ ہو جائیں ، اور اس کی نسل میں خیر و برکت رہے۔ اور اس کو زمین حرم میں سکونت کا شرف ملے۔
کبوتر کی خاص عادت یہ ہے کہ اگر اس کو ایک ہزار میل کے فاصلے سے بھی چھوڑا جائے، تو یہ اُڑ کر اپنے گھر پَہُنچ جاتا ہے ، نیز دُور دراز ملکوں سے خبریں لاتا اور لے جاتا ہے۔اور یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کبھی کسی کا پالتو کبوتر اور کسی جگہ پکڑا گیا اورتین تین سال یا اس سے بھی زیادہ مُدَّت تک اپنے گھر سے غائب رہا، مگر باوجود اس طویل غیر حاضری کے ، وہ اپنے گھر کو نہیں بھولتا اور اپنی ثباتِ عقل ،قُوَّتِ حافِظہ اور کششِ گھر پر برابر قائم رہتا ہے۔ اور جب کبھی اسے موقع ملتا ہے اُڑ کر اپنے گھر آجاتا ہے۔
اگر کسی شخص کے اَعْضاء شل ہوجائیں یا لَقْوہ ، فالج کا اَثر ہو جائے تو ایسے شخص کو کسی ایسی جگہ جہاں کبوتر رہتے ہوں وہاں یا کبوتر کے قریب رہنا مفید ہے ، یہ کبوتر کی عجیب و غریب خاصیّت ہے ،اس کے علاوہ ایسےشخص کے لیے اس کا گوشت بھی فائدہ مند ہے۔
عجائب القرآن صفحہ 318 تفسیر صاوی جلد 3 صفحہ 912

جو محبت سے نہیں مرتا
اسے عادت مار دیتی ہے 🥀