@rano
May 2026 · 2mo ago

Yousaf bhai agar miny teli lgay toh uss agg my ap sab jalo gy 🤓

Han yousaf bhai

It's ok sehrish

Khani petrol ka kam karna

Yousaf bhai agg lgany waly khod bhi agg m jalty h

W salam

Yousaf bhai uss agg me mry hath jal jy gy phr?

گلابوں کو نہیں آیا ابھی تک اس طرح کھلنا
تجھے سوچنے سے جس طرح میرا چہرا کھل جاتا ہے

اور سجدے کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہم فرش پر سر رکھ کر جو کہتے ہیں، وہ عرش پر سنا جاتا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"مؤمن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر حال اس کے لیے خیر ہے۔ اگر اسے خوشی ملے تو شکر کرتا ہے، یہ اس کے لیے بہتر ہے، اور اگر اسے تکلیف پہنچے تو صبر کرتا ہے، یہ بھی اس کے لیے بہتر ہے۔"

😔

پہلے مسلسل یقین دِلایا گیا
ہر بات میں اپنائیت دکھائی گئی
ہر خاموشی کو سمجھنے کا دعویٰ کیا گیا
اور پھر آہستہ آہستہ
دل کو اُس مقام تک لے جایا گیا
جہاں اُن کے بغیر کچھ اچھا ہی نہیں لگتا تھا۔
ہم نے بھی سچ مان لیا تھا
کہ شاید اِس بار
کوئی انسان واقعی مخلص نکلا ہے
کوئی ایسا ہے
جو ادھورے پن کے باوجود
ہمیں چھوڑ کر نہیں جائے گا۔
مگر ہمیں کیا خبر تھی
کہ کچھ لوگ محبت نہیں کرتے
صرف عادت ڈال دیتے ہیں
اور جب انسان اُن کی عادت بن جائے
تو وہ بدلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
پہلے رات بھر باتیں ہوتی تھیں
پھر مصروفیوں کے بہانے آنے لگے
پہلے فکر ہوتی تھی
پھر صرف رسمی سوال رہ گئے
اور ایک وقت ایسا آیا
کہ ہم روتے رہے
اور اُنہیں فرق تک نہیں پڑا۔
کتنی عجیب بات ہے نا
جس شخص نے کہا تھا
"میں کبھی تمہیں رونے نہیں دوں گا"
آخر میں اُسی نے
سب سے زیادہ آنسو دیے۔
ہم نے اُن کی ہر بات پر یقین کیا
اپنی دعاؤں میں اُنہیں مانگا
اپنے دنوں کی خوشی
اور راتوں کا سکون سمجھا
مگر شاید ہم صرف
ایک وقتی احساس تھے
جنہیں وقت گزرنے کے ساتھ
بھلا دیا گیا۔
اب کسی پر آسانی سے یقین نہیں ہوتا
کیونکہ اعتبار ٹوٹنے کی آواز
باہر نہیں
اندر بہت گہرائی تک سنائی دیتی ہے۔
کچھ درد ایسے ہوتے ہیں
جو انسان کو خاموش کر دیتے ہیں
وہ ہنس تو لیتا ہے
مگر دل کے اندر
ہر وقت ایک اداسی چلتی رہتی ہے۔
اور سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے
جب انسان یہ سوچے
کہ اگر چھوڑنا ہی تھا
تو پھر اتنا قریب کیوں آئے تھے؟
اگر بدلنا ہی تھا
تو پھر اتنے خواب کیوں دکھائے تھے؟
اب بس یہی سیکھا ہے
کہ ہر خوبصورت لفظ
سچا نہیں ہوتا
اور ہر ساتھ نبھانے والا
آخر تک ساتھ نہیں رہتا۔
کبھی کبھی انسان
محبت نہیں ہارتا
صرف اُس شخص پر کیا گیا
اپنا یقین ہار جاتا ہے۔