@noor_ss
May 2026 · 2mo ago



سب سے بڑی حقیقت
صرف ایک ہی شخص آپ کی زندگی کو بدل سکتا ہے اور وہ آپ خود ہیں

دنیا میں سب سے آسان چیز تنقید ہے، اور سب سے قیمتی چیز کسی کی قربانی کی قدر کرنا ❤️


شکر صرف آسانیوں پر نہیں، بلکہ اس یقین پر بھی ہوتا ہے کہ میرا رب مجھ سے زیادہ جانتا ہے کہ میرے لیے کیا بہتر ہے۔
اس لیے آج سے صرف نعمتوں پر نہیں، بلکہ اللہ کی حکمت پر بھی شکر ادا کریں۔

*اختلافِ رائے زندگی کا فطری حصہ ہے۔*
مسئلہ اختلاف میں نہیں ہوتا بلکہ اس رویّے میں ہوتا ہے جس کے ساتھ ہم اختلاف کرتے ہیں۔
اگر ہر مختلف رائے کو دشمنی سمجھ لیا جائے، تو رشتے کمزور ہو جاتے ہیں اور دل تنگ ہو جاتے ہیں۔

جن راستوں پر تمہیں اللہ لے کر جاتا ہے اُن راستوں پر تم اکیلے نہیں چلتے بلکہ وہ تمہارے ساتھ چلتا ہے، جب وہ غم کے حالات پیدا کرتا ہے وہ تمہیں ان حالات سے لڑنے کی ہمت بھی دیتا ہے، وہ نہ تمہیں خوشی میں تنہا چھوڑتا ہے اور نہ ہی غم میں۔ 💯

*ہمارا کام بس محنت کرنا ہے اور یقین کے ساتھ دعا مانگنا ہے`*
کیسے ہوگا کب ہوگا یا پتہ نہیں کیا بنے گا؟ یہ اللہ پر چھوڑ دیا کریں💗

اپنے ارد گرد نظر دوڑاوگے، تو بہت سارے لوگ ناشکرے ملیں گے۔۔
اچھی بھلی زندگی گزر رہی ہوگی لیکن صرف ناشکری کی وجہ سے بے سکون ہونگے۔۔
اگر آپ اللہ کے شکر گزار بندے ہو تو بولو الحمدللہ۔۔ ❤️

دن بھر کی تھکن کے بعد رات کا اندھیرا اور نیند کا سکون اللہ کی طرف سے رحمت ہے۔
اگر نیند نہ ہوتی تو جسم اور روح تھک کر بوجھل ہو جاتے۔ ہر سوتے وقت دل سے ایک "الحمدللہ" ضرور کہیں۔

زندگی کی بہت سی چیزیں ہمارے اختیار میں ہی نہیں ہوتیں۔ جتنا زیادہ ہم انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ تھک جاتے ہیں۔
زندگی میں سکون اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انسان اپنی پوری کوشش کرنے کے بعد نتائج کو اللہ کے سپرد کرنا سیکھ لیتا ہے۔
اسلئے کوئی بھی کام ہو۔۔ اپنی محنت جاری رکھو اور کبھی نتیجے کی وجہ سے مایوس نہیں ہونا۔۔

"کچھ لوگ اپنی زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے فیصلے بھی خود نہیں کر پاتے… وہ ہر بات پر کہتے ہیں۔۔
" آپ بتائیں میں کیا کروں؟"
نفسیات میں اس رویے کو Dependent پرسنالٹی ڈس آرڈر کہا جاتا ہے۔"
یہ ایک ایسی شخصیت ہوتی ہے جس میں انسان دوسروں پر *حد سے زیادہ انحصار* کرتا ہے۔ خود فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے اور اکیلے رہنے سے ڈرتا ہے۔
یعنی کہ ایک ایسی شخصیت جو خود سے زیادہ دوسروں پر چلتی ہے۔

انسان کبھی کبھی لوگوں سے اتنا دلبرداشتہ ہو جاتا ہے کہ دل کرتا ہے سب کچھ ختم ہو جائے۔ لیکن ایسے حالات میں ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہیے، اسی سے مدد مانگنی چاہیے اور اس پر بھروسا رکھنا چاہیے۔ اللہ ہی وہ ذات ہے جو دلوں کو سکون دیتی ہے اور ہر مشکل سے نکلنے کا راستہ پیدا کرتی ہے

اللہ اپنے بندے سے بہت محبت کرتا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے بندے کو ایسا دکھ نہیں دیتا جو اس کے لیے نقصان دہ ہو۔ جو بھی ہوتا ہے، اس میں ہمارے لیے بہتری ہی ہوتی ہے، چاہے ہمیں فوراً سمجھ نہ آئے
بس اللہ پر بھروسہ رکھو اور صبر کرو وقت کے ساتھ سب کچھ بہتر ہو جاتا ہے اور جو چیز ابھی مشکل لگ رہی ہوتی ہے، وہی بعد میں ہمارے لیے خیر بن جاتی ہے۔

جو لوگ خاموشی سے صبر کرتے ہیں
اللہ ان کے لیے
ایسے راستے کھول دیتا ہے
جن کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے 🌸


دوسروں کو مصیبت میں دیکھ کر جیسی کرنی ویسی بھرنی
اور خود پہ مصیبت آئے تو کہتے ہیں اللہ اپنے نیک بندوں پہ آزمائش بھیجتا ہے
یہ منافقت کا اعلی ترین درجہ ہے

جب نا ملنے کا خوف ستانے لگے تو یقین سے دعائیں مانگنا،
جب صبر نہ آرہا ہو تب جائے نماز اٹھا کہ خوب رونا،
جب ہمت ہار ماننے لگے تب سجدوں میں اس سے،
ڈھیر ساری باتیں کرنے لگنا،
جب سکون نہ پہنچ پا رہا ہو تو تہجد پڑھنا،
جب اس سے تسلی ملتا دیکھنا چاہ رہے ہو تو قرآن کو پڑھ لینا،
جب انتظار نہیں کر پا رہے ہو تو بس اسکے کن ہونے کا انتظار کرنا

زندگی مکافاتِ عمل ہے۔ آج آپ کسی کے ساتھ اچھا یا برا کریں گے تو کل وہی آپ کے پاس لوٹ کر آ سکتا ہے۔
اس لیے ہر انسان کے ساتھ اچھا سلوک کریں، کیونکہ جو ہم دوسروں کے لیے کرتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے.
لوگ تو بھول جاتے ہیں، مگر اللہ تعالیٰ ہر چیز یاد رکھتا ہے ❤️


بہت سے لوگ اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں۔ وہ خود کو آپ کا خیرخواہ ظاہر کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں ان سے بڑا دشمن کوئی نہیں ہوتا۔ ایسے لوگوں سے محتاط رہیں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط رکھیں، کیونکہ اسی میں سکون، ہدایت اور کامیابی ہے

جو سکون تمہیں کہیں سے نہیں مل سکا، وہ ایک بار تہجد میں مانگ کر تو دیکھو۔
جو دعائیں اب تک قبول نہیں ہوئیں، انہیں تہجد کے وقت رو رو کر اللہ کے سامنے پیش کرو۔ وہ وقت جب ہر کوئی سو رہا ہوتا ہے، اللہ اپنے بندے کی باتیں سننے کو منتظر ہوتا ہے۔ بس اس وقت اپنی جھولی پھیلاؤ اور اُس سے تب تک مانگتے رہو، جب تک تمہارے دل کو سکون اور راحت نہ مل جائے۔ ❤️

﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾