@hopeless
Apr 2026 · 3mo ago

آپ کے لاکھ وارث ہوں مگر ماں باپ کے بغیر آپ لاوارث ہیں

یہ بات روحانی کیفیت کو بیان کرتی ہے—کہ بندہ جب اللہ کے قریب ہو کر دعا، امید اور یقین کے ساتھ سوچتا ہے تو اللہ اپنی رحمت سے عطا فرما دیتا ہے۔
اسلام میں اس کو یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بندے کی نیت، اخلاص اور دعا کو پسند فرماتا ہے۔ قرآن میں بھی دعا اور قبولیت کا تعلق بیان ہوا ہے:
“اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ”
(مجھ سے دعا کرو، میں قبول کروں گا — سورہ غافر 40:60)
لیکن ایک بات سمجھنا ضروری ہے:
یہ “سوچتے ہی مل جانا” کوئی لازمی قانون نہیں، بلکہ اللہ کی حکمت اور رحمت پر منحصر ہے۔ کبھی اللہ فوراً عطا کرتا ہے، کبھی دیر سے، اور کبھی اس سے بہتر چیز دے دیتا ہے یا کسی مصیبت کو ٹال دیتا ہے۔
اصل مقام “عشقِ الٰہی” میں یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنی خواہش سے زیادہ اللہ کی رضا پر راضی ہونا سیکھ لیتا ہے۔ پھر دعا صرف مانگنے کا نام نہیں رہتی، بلکہ تعلق اور تسلیم کا نام بن جاتی ہے۔

😎

ماں تو جنت کا پھول ہے
پیار کرنا اس کا اصول ہے
دنیا کی محبت فضول ہے
ماں کی ہر دعا قبول ہے
ماں کو ناراض کرنا انسان تیری بھول ہے
ماں کے قدموں کی مٹی جنت کی دھول ہے

اللّٰهُمَّ احْفَظْهُ حَيْثُ كَانَ، وَرُدَّهُ إِلَيْنَا سَالِمًا غَانِمًا
ترجمہ: اے اللہ! اسے جہاں بھی ہو اپنی حفاظت میں رکھ اور اسے ہمارے پاس خیریت کے ساتھ واپس لے آ۔

اب تو بندے بندے ـکو بدنام کرنے لگے ہیں
کام تھا شیطان کا ـاب یہ کام انسان کرنے لگے ہیں
ہوئے ہیں لوگ معصوم اس قدر ـفتنوں میں کہ بے فکر ہو کر
شیطان بھی اب آرام کرنے لگے ہیں

ایک یہ جہاں ایک وہ جہاں ہے
ان دونوں جہانوں کے درمیان بس فاضلہ ہے ایک سانس کا
جو چل رہی ہے تو یہ جہاں ہے
جو رک گئی تو وہ جہاں ہے

تربیت اجازت نہیں دیتی ورنہ اٹھا کے منہ ہے ماروں لوگوں کے گستاخ لہجے

زندگی کا سفر مختصر ہے، اسے دوسروں کے لیے آسان بنائیے۔
کسی کا اعتبار اور یقین زندگی کے قیمتی ترین اثاثے ہوتے ہیں، انہیں کبھی ٹوٹنے نہ دیں۔
اعتبار اور یقین — ان دو جذبوں کی قدر کریں۔

💭 سوچو…
اگر یوسفؑ کنویں میں ہمت ہار جاتے؟
اگر قید میں امید چھوڑ دیتے؟
تو کیا وہ عزت، وہ مقام، وہ کامیابی ملتی؟
✨ یہی پیغام تمہارے لیے بھی ہے—
آج تم جس تکلیف سے گزر رہے ہو،
وہ تمہیں توڑنے کے لیے نہیں… بلکہ بنانے کے لیے ہے۔
اللہ تمہیں وہاں لے جا رہا ہے
جہاں تم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا 🤍
🤲 صبر کرو…
یقین رکھو…

میں اپنے مزاج سے سمجھوتہ نہیں کرتا اسلیے تعلق محدود رکھتا ہوں۔💫

*فرمان خاتم النبیین ﷺ*
جو شخص جمعرات کے دن مجھ پر 100 بار درود شریف پڑھے ، کبھی فقیر (یعنی تنگدست) نہ ہوگا۔
(جذب القلوب مترجم ، صفحہ 279)
۔
*آپ بھی درود شریف پڑھ لیجئے*
*الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا خاتم النبیین*
🕌💚📿