@awesome_man
Jul 2026 · 3w ago

تیری یہ ادا، یہ نگاہِ ناز،
یہ موتیوں کی لڑی جو گلے سے لگی،
جامِ خالی بھی بھر جائے اگر دیکھ لوں،
کہ تو ہی میری سب سے خوبصورت مے ہے۔ ♥️

مَر گئے تو پھر کہاں یہ حُسنِ زارِ زندگی
زخمِ دِل گہرا بہت ہے ، پھر بھی جینا چاہیے
🥀💔

یہ زندگی پھولوں جیسی خوبصورت اور حسین لگتی تھی پھر یہ زندگی اتنی مشکل کیوں ہو گئی ہے؟ خواب ادھورے رہ گئے،خوہشیں پیچھے رہ گئے ، لوگ بچھڑ گئے، یہ زندگی باتوں میں حسین ہے اور حقیقت میں آزمائش 🙂💔

♥ایک ہی نظر میں ہمارے مہمان بن گئے۔♥
♥دو باتیں کیا کر لی سارا جہاں بن گئے۔♥
♥پاس رہ کر بھی لوگ ہمیں اپنا بنا نہ سکے ♥
♥تم دور رہ کر بھی ہماری جان بن گئے ♥
💞 🌸🦋

کچھ لوگ کو ''بچھڑنے'' کی اتنی جلدی ہوتی ہے کہ وہ بنا کچھ کہے اچانک ''بچھڑ'' جاتے ہیں ۔
یہ سوچے بنا کے جس سے وہ اتنی عجلت میں''بچھڑ '' رہے ہیں وہ ان کے بعد کیسے رہ پائیں گئے ، 😢
ان ہی ملتے جلتے احساسات کی عکاسی کرتی ایک '' نظم" بچھڑ_جانے_والوں_کے_لیے...!
بچھڑنے والے
چلے جو ہو تو بتا کے جاؤ ۔!🙂
کہ کتنی شامیں اداس آنکھوں میں کاٹنی ہیں
کہ کتنی صبحیں اکیلے پن میں گزارنی ہیں___؟؟؟🥀
بتا کے جاؤ
کہ کتنے سورج عذاب رستوں کو دیکھنا ہے
کہ کتنے مہتاب سرد راتوں کی وسعتوں سے نکالنے ہیں ؟🍂
بتا کے جاؤ ۔
کہ چاند راتوں میں وقت کیسے گزارنا ہے__!
خاموش لمحوں میں تجھ کو کتنا پکارنا ہے_😢
بتا کے جاؤ۔ ۔
کہ کتنے لمحے شمار کرنے ہیں ہجرتوں کے__
کہ کتنے موسم اک ایک کر کے جدائیوں میں گزارنے ہیں ؟
بتا کے جاؤ ۔ 😢
کہ پنچھیوں نے اکیلے پن کا سبب جو پوچھا
تو کیا کہوں گا____؟🥀
کسی نے رستے میں روک کر جو مجھ سے پوچھا
کہ پچھلے موسم میں ساےٴ ساےٴ جو اجنبی تھا ۔ !
کہاں گیا ہے___؟💔
تو کیا کہوں گا____؟؟؟
بتا کے جاؤ ۔ ۔!
میں کس سے تیرا گلہ کروں گا_؟
بچھڑ کے تجھ سے حبیب . . کس سے ملا کروں گا_؟
بتا کے جاؤ
کہ آنکھ برسی تو کون موتی چنا کرے گا؟
اداس لمحوں میں دل کی دھڑکن سنا کرے گا__!🖤
بتا کے جاؤ
کہ موسموں کو پیام دینے ہیں__
یا نہیں___؟؟؟
فلک کو ، تاروں کو ، جگنوؤں کو سلام دینے ہیں_
یا نہیں_؟
بتا کے جاؤ ۔ 😢
کہ کس پہ ہے اعتبار کرنا___؟
تو کس کی باتوں پہ بےنیازی کے سلسلے اختیار کرنا ؟
بتا کے جاؤ کہ اب رویوں کی چال کیا ہو___؟؟؟
جواب کیا ہو____ ؟ سوال کیا ہو____؟
عروج کیا ہو___؟ زوال کیا ہو____؟
نگاہ ، رخسار ، زلف ، چہرہ . . نڈھال کیا ہو___ ؟🥀
بتا کے جاؤ
کہ میری حالت پہ چاندنی کھلکھلا پڑی تو
میں کیا کروں گا____ ؟؟🥀
بتا کے جاؤ ۔ ۔
کہ میری صورت پہ تیرگی مسکرا پڑی تو
میں کیا کروں گا____ ؟؟🍂
بتا کے جاؤ
کہ تم کو کتنا پکارنا ہے____؟؟؟😢
بچھڑ کے تجھ سے یہ وقت کیسے گزارنا ہے___؟
اجاڑنا ہے___؟ نکھارنا ہے____ ؟
بدن کو کتنا سوارنا ہے____ ؟🖤
چلے جو ہو تو___
بتا کے جاؤ___ !!
کہ لَوٹنا بھی ہے____ ؟؟ یا______!💔

سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ
نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہ
حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دو
کبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
سوال وصل پر ان کو عدو کا خوف ہے اتنا
دبے ہونٹوں سے دیتے ہیں جواب آہستہ آہستہ
وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیرؔ اور میں کہوں ان سے
حضور آہستہ آہستہ جناب آہستہ آہستہ

تمہیں دیکھتے ہی دھڑکتا تھا یہ دل
کئی بار تم سے یہ کہنے کو آئے
نہ انکار کر دو ایسی ڈر سے ہم نے سبی راز دل کے تمہیں سے چھپائے
پتہ جب چلا تم بھی ہمیں چاہتی ہو
تو دل کو ہمارے راحت ہوئی ہے
❤️

Damadam kab band hua..🤔

جن آنکھوں کے تلے حلقوں میں نا جانے کتنے زندہ خوابوں کی قبریں ہیں ۔۔تم ان آنکھوں کی تفسیر لکھو گے ۔۔پاگل ہو؟؟؟؟

*ہماری ادھوری کہانی 💔
سنو شہزادی 🥀
اگر میرے پاس اتنی لمبی سیڑھیاں ہوتی تو میں سالوں کی مسافت طہ کر کے آسمان تک جاتا
اور اپنے نام کے ساتھ تمھارا نام جوڑ آتا❤️*
کہاں ہیں میری جان میرے دل کے قرار کہاں ہیں آپ💔
میں نے اسکا فون نمبر اپنے موبائل میں happiness کے نام سے سیو کیا ہوا تھا کیوں کہ وہ لڑکی میرے لیے خوشیوں کا باعث تھی جب بھی اس سے بات ہوتی تھی میں بہت خوش ہوا کرتا تھا وہ لڑکی مجھے بہت پیاری تھی میں نے اسکے بارے میں اپنی ماں کو بھی بتایا ہوا تھا میں اسکی بات اپنی ماں سے کروایا کرتا تھا اب ماں مجھ سے پوچھتی ہے کہاں ہے وہ لڑکی اب کیوں نہیں دیکھا کبھی تمھیں اس سے۔ بات کرتے ہوئے 😕کیا بتاؤں اب انہیں کہاں ہے وہ مجھے خود نہیں پتہ میں خود اسے ڈھونڈ رہا ہوں پاگلوں کی طرح اسکی یادوں میں گم ثم ہوں کاش وہ واپس آجاے کاش اسے اس بات کا علم ہو جائے میں اس کے بغیر نامکمل ہوں مجھے اس کی بہت یاد آتی ہے 🥲 جہاں بھی ہیں خوش رہیں میری جان میرے دل میں آپ کے لیے محبت ہمیشہ زندہ رہےگی❤️

r_b apky pas aur koi options show nhi ho rahy Kya🤔🤔

r__b 🙏🙏🙏 shukriya apka👍👍👍

بڑے حسین نظارے تھے راستے میں مگر ۔۔۔۔ ! ✨💦 بس اک تجھ پہ ہی آ کے رکا ہمارا دل ۔۔۔۔!!💖💫
اب تو اُن کے کرم سے دھڑکتا ھے ہمارا دل ۔۔۔۔!!💖💫 وگرنہ پہلے ہمارا ہی تھا " ہمارا دل " ۔۔۔۔!!💖✨✨

جاناں
تم ہمیشہ خوبصورت شاداب اور مسکراتی رہو
اور اگر کبھی تھکن کی کوئی ہلکی سی پرچھائیں تمہارے چہرے پر اتر بھی آئے تو جان لو کہ میری محبت کی روشنی اسے پھر سے اجالوں میں بدل دے گی اگر کبھی تم مرجھاؤ تو سمجھ لینا کہ میں اپنی چاہت کی نرمی سے تمہارے دل میں تازگی بھر دوں گا اپنے لمسِ خیال سے تمہارے اندر کی اداسی کو خاموش کر دوں گا میری محبت کسی ایک لمحے کی محتاج نہیں یہ تو وہ دریا ہے جو ہر حال میں بہتا رہتا ہے خاموشی میں بھی شور میں بھی مشکل میں بھی اور آسانی میں بھی
میں تمہیں تمہاری ہنسی میں بھی چاہوں گا اور تمہاری خاموشیوں میں بھی تمہاری مضبوطی میں بھی اور تمہاری کمزوریوں میں بھی تمہاری ہر کیفیت میرے دل کی دھڑکن بن جائے گی تمہارا ہر رنگ میری آنکھوں کی پہچان اگر دنیا کی تھکن تمہارے کاندھوں پر رکھ دی جائے تو میں اپنی بانہوں کو تمہارا آسرا بنا دوں گا اگر وقت تم سے کچھ چھیننے آئے تو میں اپنی محبت سے تمہیں سنبھال لوں گا
تمہاری پہلی نظر کی طرح میری چاہت آج بھی ویسی ہی تازہ ہے ویسی ہی سچی ہے ویسی ہی بے لوث ہے میں تمہیں ہر دن نئے انداز سے چاہوں گا مگر محبت وہی رہے گی جو پہلی بار دل میں اتری تھی گہری نرم اور ہمیشہ رہنے والی🌸❤️
❤️🥀❣️💕🌹💖

ستاروں کی پہچان کرتی ہیں آنکھیں اُس کی👀
اکثر بہت حیران کرتی ہیں آنکھیں اُس کی 🤭
وہ جسے دیکھ لے وہ چمکنے لگتا ہے 😊✨
یعنی کے احسان کرتی ہیں آنکھیں اُس کی 🤗
جتنی دلکش ہیں اُتنی ہی دلکشی سے 🫰🏻
داستاں بیان کرتی ہیں آنکھیں اُس کی ☺️
ہو گئی ہے محبت سچ مُچ میں اُسے 🤗
یہ بات اعلان کرتی ہیں آنکھیں اُس کی ♥️

دُوری بھی بعدِ وصل قیامت ہے اِک خلشؔ
تنہائی دے خُدا نہ کبھی قربتوں کے بعد _;!!✍🏻

دنیا میں سب سے زیادہ دلکش وہ منظر ہے،
جہاں دو انسان ایک دوسرے کی فکر میں زندگی گزار دیتے ہیں 🌻

دشمن تمہارے دل کے ساتھ وہ نہیں کر پاتے جو ایک محبوب کر جاتا ہے۔

رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گی
دیکھنا یہ ہے کہ چراغوں کا سفر کتنا ہے

وہ گلابی لباس پہن کر جب تیار ہوجائے
ہائے گلستان کے سب پھولوں کو بخار ہو جائے ۔