← Back
🎥 VLOG🔥 TRENDING 3d ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch (12988240)
● Active now

دنیا میں ایک ایسا پرندہ بھی ہے جو انجینئرنگ کی پڑھائی کئے بغیر ایسا گھر بناتا ہے کہ بڑے بڑے انجینئر بھی اسے دیکھ کر حیران رہ جائیں...

یہ ننھا سا پرندہ گھاس، باریک تنکوں اور پتوں کو اپنی چونچ سے اس مہارت کے ساتھ بنتا ہے کہ درخت سے لٹکا اس کا گھونسلا تیز آندھی اور بارش میں بھی نہیں ٹوٹتا۔

میں نے یہ پرندہ چکوال میں گرمیوں کے موسم میں کئی بار دیکھا ہے ایک بار اس کا ایک پرانا گھونسلا میرے ہاتھ لگا جب میں نے اسے کھول کر دیکھا تو اسکی مہارت کا اندازہ ہوا... باہر سے وہ صرف ایک شاپر کی طرح لٹکا ہوا گھونسلا دکھائی دیتا تھا، مگر اندر الگ الگ کمرے نما حصے بنے ہوئے تھے داخل ہونے کا راستہ بھی اس قدر نفاست سے بنایا گیا تھا کہ اگر کسی کو پہلے سے معلوم نہ ہو تو دروازہ تلاش کرنا بھی مشکل ہو جائے۔

داخلی راستہ ایسا بنا ہوا تھا کہ یہ ننھا پرندہ تو آسانی سے اندر چلا جائے، مگر بہت سے شکاری جانور اور پرندے اندر تک پہنچ ہی نہیں پاتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نر "ویور برڈ" ایک ہی گھونسلے پر اکتفا نہیں کرتا وہ کئی گھونسلے بناتا ہے، پھر مادہ ان میں سے ایک کا انتخاب کرتی ہے اگر اسے گھونسلا پسند نہ آئے تو نر دوبارہ محنت شروع کر دیتا ہے۔

بے شک، اللہ تعالیٰ کی ہر تخلیق میں اہلِ عقل کے لیے نشانیاں ہیں دیکھنے والی آنکھیں تو سب کے پاس ہوتی ہیں، مگر غور کرنے والا دل ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔

Post image
1. mona ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. misbahnaaz ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. rabeal ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
4. urdu34 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation