← Back
🥺 SAD POETRY 1w ago
rabeal's avatar
rabeal (836505)
Last seen 30 minutes ago

پھر میں نے نفرت کر لی خود سے ، اپنی رحمدلی سے ، اپنے نرم دل سے ، اپنی اس محبت سے جو مجھے ہر بار میری تذلیل بھلا کر تمہارے در تک لے آتی تھی، پھر میں نے مان لیا کہ خامی تم میں نہیں خامی تو مجھ میں تھی، مجھے کس نے کہا تھا وفا کروں؟ کس نے کہا تھا تم پہ اپنا آپ لٹا دوں؟ کس نے مجھ سے محبت کی بھیک مانگی تھی، یہ تو میں تھی جو اپنی عزت نفس اپنی انا تم پر وارے بیٹھی تھی ، تم تو بس مسکرا دیتے تھے اور میں اپنی دنیا وار دیتی تھی ، میں تمہاری ایک ادا پہ کائنات ہار دیتی تھی ، یہی تھا میرا جرم، تم سے عشق، بے پناہ عشق، جس کی سزا آج تک بھگت رہی ہوں اور تاقیامت بھگتوں گی🥺

Post image

💬 Conversation