← Back
🥺 SAD POETRY 1mo ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12993376)
Last seen 14 minutes ago

تمہارے واسطے اتنا ہے بس محرم ہے
ہمارے واسطے نیزے پہ دس محرم ہے

سبھی دنوں میں معزز ہے یوم عاشورہ
سبھی مہینوں کے سر کا کلس محرم ہے

یہ حرمتوں کا مہینہ ہے کچھ خیال تو کر
یہ مار ڈالے نہ تجھ کو ہوس محرم ہے

مجھے نہیں ہے ترے قہقہوں سے کوئ گلہ
بس ایک بات ہے اے خوش نفس محرم ہے

وہ جن کے دم سے چراغاں تھا بجھ گئے سو اب
اسیر شام غریباں ہیں بس محرم ہے

💬 Conversation