
میرے ہمسفر!
میں نہیں جانتی کہ ہم اس دنیا میں ملیں، یا ہمارا سفر جنت میں اکھٹا ہو
لیکن۔۔۔ میری دعا ہے کہ ؛
تم جہاں بھی ملو ، جدھر بھی ملو تمہارے سینے میں قرآن ہو ، تمہیں قرآن سے محبت ہو ، تمھارے دل سے ایمان کا نور پھوٹے اور یہی دل میری شفا بن جائے۔♥️
میری دعا ہے کہ تمھارے دل میں دنیا کی محبتیں نہ ہوں، تم بھی میرے جیسے ہی رہو!
سادہ ، پرخلوص ، محب۔۔♥
تمہیں رسول اللّٰه ﷺ جیسے انداز وفا آتے ہوں۔
میری دعا ہے کہ میں تمہارا ہاتھ تھام کر جنت کی راہ پہ چلوں ، اللّٰه کے راستوں پہ مل کر ، ڈٹ کر محنت کریں ، اور جنت میں بھی ایک ہونے کی جہت کریں۔
میں نہیں جانتی ، تم کہاں ہو؟ کون ہو؟
نہ میں نے تمہیں دیکھا ، نہ واقف ہوں نہ ہی شناسا۔۔
لیکن میری دعا ہے تم جہاں بھی ہو خوش رہو ، ایمان والی زندگی جیتے رہو ، اور پھر جب بہترین وقت آن پہنچے تو اللّٰه مجھے تم سے ملا کر سفر زیست میں یوں ثبات دے کہ تمہارے ہمراہ میں جنت کے دروازے سے تمہارا ہاتھ پکڑ کر گزر جاؤں ، اور۔۔۔۔۔ پھر ہم میں کبھی جدائی نہ آئے۔♥️♥