← Back to categories

Category

Comedy

بھلائی کا تو زمانہ ہی نہیں☹️
یہ بھائی صاحب کل رات سے کمرے کی دیواروں کے ساتھ ٹکریں مار رہے تھے،میں نے پکڑنے کی کوشش کی تو روپوش ہو گئے۔
صبح ہوتے ہی پھر دیواروں سے سر پھوڑنے لگے،میں نے پکڑ لیا کہ باہر پودوں میں چھوڑ کر آؤں یہاں رہے تو بھوکے پیاسے مر جائیں گے۔
مگرجیسے ہی پکڑ تو محسوس ہوا جیسے اس کے ساتھ کانٹے لگے ہوئے ہوں،اور جیسے ہی پکڑا کانٹے انگلیوں کے پوروں میں پیوست ہو گئے،اور میں قدرت کی کاری گری دیکھ کر حیران ہوں کہ ننھی سی جان میں کتنا بڑا حفاظتی نظام رکھا ہے رب نے۔
خیر کسی طرح قابو کر کے باہر چھوڑ آئی،مہمان تھا تو چائے بھی آفر کی مگر بدذوق نے پی ہی نہیں۔ 😂
اب سرچ کیا تو یہ وہ مخلوق نکلی جو اگر اکھٹے ہو کر حملہ کر دیں تو پورے کے پورے کھیت اجاڑ دیتے ہیں۔

بھلائی کا تو زمانہ ہی نہیں☹️
یہ بھائی صاحب کل رات سے کمرے کی دیواروں کے ساتھ ٹکریں مار رہے تھے،میں نے پکڑنے کی کوشش کی…