@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

"تنہائی اور گوشہ نشینی صرف اہلِ علم اور اہلِ عقل کے لیے مفید ہوتی ہے، جبکہ جاہل لوگوں کے لیے یہ سب سے زیادہ نقصان دہ چیزوں میں سے ہے۔"


" پھول یہ فکر نہیں کرتے کہ اُنہیں کون دیکھے گا
وہ تو بس مہکتے ہیں۔!! 🌷

ہمیں ملا ہی کہاں تھا وصال کا موسم
ہم ایک خواب کی تعبیر ڈھونڈتے ہی رہے

تیری نگاہِ ناز میں "میرا وجود ' بے وجود"
میری نگاہِ شوق میں، تیرے سوا کوئی نہیں۔

انسان کو کوئی بھی خوبی عطا کی گئی ہو،دل کی نرمی سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں۔💗

ان لوگوں کی مدد کرو جو اپنی مدد خود نہیں کر سکتے،
نہ کسی صلے کی امید میں، نہ تعریف کی خواہش میں،
بلکہ اس لیے کہ انسانیت کا اصل حسن ہمدردی میں ہے۔
اکثر ایک چھوٹا سا نیک عمل کسی کے لیے سب سے بڑی امید بن جاتا ہے۔

1994 میں ہمارے گاؤں میں شادی کی تصویر یہ رسم ضلع جہلم میں عام تھی دولہا کو اس طرح تیار کیا جاتا تھا اب یہ رسم ختم ہو چکی ہے

ان کے اندازِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا
نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا
زندگی گزری مگر درد نہ جانا دل کا
کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا
وہ محبت کی شروعات وہ بے تھاہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا
دل لگی دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یا رب نہ لگانا دل کا
ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا
میرے پہلو میں نہیں آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانا ہے بہت دن سے ٹھکانا دل کا
وہ بھی اپنے نہ ہوئے دل بھی گیا ہاتھوں سے
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا
خوب ہیں آپ بہت خوب مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا
بے جھجک آ کے ملو ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا
نقش بر آب نہیں وہم نہیں خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا
حسرتیں خاک ہوئیں مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچۂ جاناں میں خزانہ دل کا
لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
اب تو ممکن ہی نہیں لوٹ کے آنا دل کا
ان کی محفل میں نصیرؔ ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا

彡 ﷽ 彡
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
صباح الخیر
حضرت یونس علیہ السلام کی دعا (آیتِ کریمہ)
مچھلی کے پیٹ میں اندھیروں کے 🌟دوران حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو ان الفاظ سے پکارا، جو ہر مصیبت سے نجات کے لیے بہترین دعا ہے🌟
(سورہ الانبیاء: 87):
لَّا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ🤲
"تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی قصورواروں میں سے تھا۔

میں نے کیوں ترک تعلق کی جسارت کی ہے
تم اگر غور کرو گے تو پشیماں ہو گے !!!

عُمر رائیگاں کر دی تب یہ بات مانی ہے
موت اور محّبت کی ایک ہی کہانی ہے
کھیل جو بھی تھا جاناں، اب حساب کیا کرنا
جیت جس کسی کی ہو _ ہم نے ہار مانی ہے

انسان رشتوں کی تلخیاں کبھی نہیں بھولتا، وہ ہر دکھ ہر بے قدری اور ہر ٹوٹے ہوئے لمحے کو اپنے دل کے کسی کونے میں محفوظ رکھتا ہے۔ مگر کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں بچانے کی خاطر انسان اپنی یادداشت سے نہیں، اپنی زبان سے انکار کرتا ہے۔ وہ سب کچھ یاد رکھتے ہوئے بھی یوں مسکراتا ہے جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہ ہو کیونکہ بعض اوقات خاموشی ہی رشتوں کی آخری قیمت ہوتی ہے۔

میں تو حیراں ہوں مسلسل کہ مری جاں مجھ کو
تو نے اس دل سے نکالا تو ______ نکالا کیسے

ہر دعا سے پہلے، ہر دعا کے بعد
اپنے محبوب نبی ﷺ پر درود بھیجنا نہ بھولیے 🌸
اللّٰہم صلِّ علیٰ سیدنا محمد ﷺ ❤️

کامل مرشد وہ ہے جو انسان کو اپنے نفس سے نکال کر اللہ کی پہچان تک پہنچا دے، نہ کہ اپنی شخصیت کا اسیر بنا دے۔

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہی گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
💚 صلی الله علیہ وآلہ وسلم 💚

❀حاصلِ زندگی❀
تکبر کا خاتمہ❀
حسن، پیسہ، طاقت اور عہدہ سب عارضی ہیں۔ قبر میں بادشاہ اور فقیر کی حیثیت ایک برابر ہو جاتی ہے۔
انسان کی حقیقت❀
انسان مٹی سے شروع ہوا اور مٹی میں ہی دفن ہو کر بے نام و نشان ہو گیا۔
اصل فکر❀
دنیا کی دوڑ میں اندھا ہونے کے بجائے عاجزی اختیار کریں، نیک اعمال کریں اور اپنی آخرت سنوارنے کی فکر کریں۔

دل میں شکر ہو تو
ہر دن خوبصورت لگتا ہے
الحمدللہ علی کل حال 🕊️
آپ کس چیز پر شکر ادا کرتے ہیں ؟