@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

إِنَّ اللّٰهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی اُن پر درود و سلام بھیجا کرو🌸
(سورۃ الأحزاب: 56)
اللّٰہم صلِّ علیٰ سیدنا محمد ﷺ ❤️

واہ کینٹ کدھر ھے نوشین

واہ کینٹ جہلم؟

ہر کسی کے نام پر نہیں گونجتی
دھڑکنیں بڑی بااصول ہوتی ہیں

اے میرے رب! میرے دل میں ایک حاجت ہے،
اسے پورا فرما دے، اے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے

میں بھی ٹھیک تمھاری طبیعت کیسی اب سر درد ٹھیک

✧༺ ﷽ ༻✧
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
🪷 اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام: "المُحْصِي" 🪷
📖 (سب کچھ گننے والا / مکمل احاطہ کرنے والا)
اللہ تعالیٰ کی ذات "المُحْصِي" ہے، یعنی وہ ذات جو کائنات کے ذرے ذرے کا مکمل احاطہ کیے ہوئے ہےجس سے کائنات کی کوئی چھوٹی یا بڑی چیز پوشیدہ نہیں۔ 🌌
📜 قرآنِ کریم کی روشنی میں:
سورہ مریم (94)
﴿لَقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا﴾
"بلاشبہ اس نے ان کا (مکمل) احاطہ کر رکھا ہے اور ان کو اچھی طرح گن رکھا ہے۔" 🍂
سورہ الکہف (آیت: 49)
قیامت کے دن جب نامہ اعمال سامنے آئے گا، تو لوگ حیرت سے کہیں گے:
﴿مَالِ هَٰذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا﴾
"اس کتاب کو کیا ہوا ہے کہ اس نے کوئی چھوٹا یا بڑا گناہ ایسا نہیں چھوڑا جو (اپنے اندر) ضبط نہ کر رکھا ہو۔" 📝
(اللّہ اکبر کبیرا)
سورہ یٰسین (آیت: 12)
﴿وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُّبِينٍ﴾💫
"اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں درج (احاطہ) کر رکھا ہے۔" 📖
💡 حدیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں 🕋
رسول اللہ ﷺ نے ایک طویل حدیثِ قدسی میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل فرمایا:
"يَا عِبَادِي، إِنَّمَا هِيَ أَعْمَالُكُمْ أُحْصِيهَا لَكُمْ، ثُمَّ أُوَفِّيكُمْ إِيَّاهَا..."
"اے میرے بندو! یہ تمہارے ہی اعمال ہیں جنہیں میں تمہارے لیے (شمار کر کے) محفوظ رکھتا ہوں، پھر تمہیں ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا۔ پس جو شخص خیر (بھلائی) پائے، وہ اللہ کا شکر ادا کرے، اور جو اس کے علاوہ کچھ اور پائے، تو وہ اپنے سوا کسی اور کو ملامت نہ کرے۔"
📖(صحیح مسلم،2577)
اللہ کی رحمت کا غضب پر غالب ہونا (صحیح بخاری)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب اللہ نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو اپنی کتاب میں لکھ دیا، جو اس کے پاس عرش کے اوپر موجود ہے: 'إِنَّ رَحْمَتِي غَلَبَتْ غَضَبِي' (بے شک میری رحمت میرے غضب پر غالب آ گئی ہے)۔"
📖 صحیح بخاری7404
جب انسان یہ جان لیتا ہے کہ اس کا رب 'المُحْصِي' ہے، تو وہ گناہوں سے بچتا ہے کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ اس کا ہر عمل گنا جا رہا ہے۔ ⚖️

🥀ایک خوبصورت اور گہرا فلسفہ 🥀
”خود کو اس مقام پر لے جاؤ کہ تمہارا رخصت ہونا لوگوں کو غمزدہ کر دے،
اور تمہارا موجود ہونا ان کے لیے سکون کا باعث ہو۔“

دل جکڑ جاتا ہے جب سوچتی ہوں کہ کتنے گنہگار ہیں، اور پھر آنکھیں نم ہو جاتی ہیں توبہ کے لیے میرا سر جھکتا ہے اور پھر مجھے معافی میں سکون عطا کر دیا جاتا ہے!!
یا خدا ہم سب کو بخش دے !!🌷~
آمین~

"فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ."
"تو عنقریب اللہ تمہیں ان سے بچا لے گا اور وہی سننے والا جاننے والا ہے"!!🌷~
سورة البقرة~

عشق!
اسلامی خلیفہ ہارون الرشید سے ایک شخص نے پوچھا:
عشق کی سب سے شدید حالت کیا ہے؟
تو خلیفہ نے کہا:
"یہ کہ محبوب کے پیاز کی بو بھی اسے دوسرے کی مشک کی خوشبو سے زیادہ پسند ہو"
ایک بدوی عورت نے عشق کی تعریف میں کہا:
"عشق ایسا پوشیدہ ہوتا ہے کہ دیکھا نہیں جا سکتا، اور اتنا ظاہر بھی کہ چھپایا نہیں جا سکتا۔ یہ دل میں ایسے چھپا ہوتا ہے جیسے پتھر میں آگ چھپی ہوتی ہے، اگر تم اسے چھیڑو تو بھڑک اٹھتا ہے، اور اگر چھوڑ دو تو بھی چھپا نہیں رہتا، اگر یہ جنون کی ایک شاخ نہیں تو یہ سحر کا نچوڑ ہے"

زندگی میں کوئی بھی چیز ہمیشہ نہیں رہتی۔ 🩵

🤲حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا
جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس جانے کا حکم ہوا، تو انہوں نے شرحِ صدر اور زبان کی لکنت دور کرنے کے لیے یہ دعا مانگی
(سورہ طٰہٰ: 25-28):
رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي
"اے میرے رب! میرے لیے میرا سینہ کھول دے۔ اور میرے لیے میرا کام آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ سلجھا دے۔ تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں۔

اکثر سر درد صرف جسمانی تھکن کا نہیں، بلکہ ذہن میں جمع ہوتے بےشمار خیالات کا بھی نتیجہ ہوتا ہے۔
اور دل پر پڑنے والا بوجھ اکثر اُن احساسات سے بنتا ہے جنہیں ہم برسوں خاموشی سے اپنے اندر دباتے رہتے ہیں