@tmseel_ch
May 2026 · 2mo ago


وعلیکم السلام یوسف بھائی

اپنـے دل کـو یہ بتائیـے
سمجھائیے کہ رب تعالیٰ کی طرف سے کسی بھی معاملـے میـں تاخیـر حکمت سـے بھـرپور ہوتـی ہـے🥀🍂🍁

╰⊱ ﷽ ⊱╮
✨ الـمُـحْـيِـي (زندگی دینے والا) • الـمُـمِـيـتُ (موت دینے والا) ✨
ہر انسان کی کہانی انہی دو ناموں کے درمیان لکھی گئی ہے... زندگی کا آغاز ہو یا سانسوں کا اختتام، سب کچھ صرف ایک ہی ذات کے قبضے میں ہے۔ 🌍🖤
آئیے قرآن و حدیث کی روشنی میں کائنات کے اس سب سے بڑے سچ کو ایک نئے زاویے سے سمجھتے ہیں💫
📖 قرآنِ پاک کی خوبصورت گواہی
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں اپنی ان دونوں صفات کا تذکرہ فرما کر انسان کو اس کی حقیقت یاد دلائی ہے🍂
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
”تم اللہ کا انکار کیسے کرتے ہو؟ حالانکہ تم بے جان تھے تو اس نے تمہیں زندگی دی، پھر وہی تمہیں موت دے گا، پھر وہی تمہیں دوبارہ زندہ کرے گا، اور پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔“
📖 (سورہ البقرہ،28)
إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
”بلا شبہ زمین اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ کوئی مددگار۔“
📖 (سورہ التوبہ، 116)
🤲 خوبصورت دعا جو ہمیں سکھائی گئی💫
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح اور شام کے وقت یہ کلمات 10 مرتبہ پڑھے، اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، اور وہ شام تک (یا صبح تک) ہر برائی اور شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔“
(جامع ترمذی 3474)
لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“

تیری "تاثیر" الگ ہے کہ تیرے بارے میں
سوچتے ہیں تو کوئی زخم سا بھر جاتا ہے۔!
💕🙏💕
خوف 😱
میں🙋 کہتی ہوں دوست پین کلر ہوتے ہیں 💕
واقعی ہلالی سجن پین کلر ہوتے ہیں
درد کش
جن کا خیال آئے تو مشام جاں میں سکون اترے بہار 🌱آئے ہونٹ خودبخود مسکرانے لگیں
آپ کتنے بھی تکلیف میں ہوں خیال یار آتے ہی تروتازہ پھول کی مانند کھل اٹھتے ہیں✌
اچھا تو میں نے وہ خوشبو کا ذکر کیا تھا،
تو دوسری بار یہ خوشبو اس وقت آئی تھی جب وہ ساتھ والے بابا جی جو ہارٹ پیشنٹ تھے اللہ کو پیارے ہوئے
حسب معمول ڈاکٹرز کا راؤنڈ ہوا مجھے بھی میڈیسن دی گئی بابا جی کی طبیعت خراب ہوئی تو سب ڈاکٹر اور عملہ ان کی خدمت میں حاضر تھا۔۔
اچانک پردہ کھینچ دیا گیا، میں سمجھی بابا جی کا لباس تبدیل کروا رہے ہیں آنکھیں موند لیں اچانک وہی خوشبو میری حس شامہ سے ٹکرائی واللہ پٹ سے آنکھیں کھول دیں ادھر ادھر دیکھا کہ یہ خوشبو کدھر سے آ رہی ہے۔۔
ڈاکٹرز نے اپنے طور پر پوری کوشش کی کہ مجھے خبر نہ ہو کیونکہ سرجری کے بعد دل بہت کمزور ہو جاتا ہے۔۔
لیکن وہ سٹریچر لیکر نکلتے ہوئے میری نظروں میں آ گئے
وہیں میرا دل دہل گیا۔
میں ڈر 😱 گئی
بس اچانک پھر مجھے کیا اٹیک ہوا کہ سانس تیز اتنی تیز رفتار پکڑ گئی اور دل کی حالت نہ قابل بیان مشین نے الارم دیا
تو سی سی یو کے ڈاکٹر میڈیکل عملہ دیگر سٹاف سارے یوں بھاگ آئے کیا ہو گیا وہ مانیٹر دیکھیں مجھے پانی پلائیں
کیا ہو گیا بھئی کیا ہو گیا
مجھ سے بولا ہی نہ جائے انجیکشن لگ رہے ہیں کوئی ہاتھ پکڑ کر سہلا رہیں کوئی نرسز پاؤں کے تلوے پر مالش کے سے انداز میں میں🙋 نے کہا چل پتر تو تے گئی اج
میں نے اس وقت الله توبہ کے ساتھ اچانک ہی اللہ جی سے کہا ہائے اللہ جی ابھی تو میں نے Faiza Cheema فازی کی شادی بھی اٹینڈ کرنی ہے مہلت دے دیجئے ناں 😂
اب تسی سوچو یہ بھی کوئی کرنے والی بات تھی
لیکن کہا ناں دوستوں کا خیال بھی ابر بہاراں ہے
مجھے جیسے دوا کا اثر ہوا طبیعت بحال ہوئی مجھے دوبارہ اپنے اس خیال پر ہنسی 😄 آئی
واللہ ڈاکٹرز حیران 😳
اب کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔
جب ساری بات بتائی کہ ایسے مجھے خوشبو آئی اس کے منبع کی تلاش میں دیکھا تو بابا جی کو آپ لوگ ٹور چکے تھے۔
تو کہنے لگے نہیں یار ایسے وہم نہ کرو بابا جی کو تو ہم نے ادھر روم میں شفٹ کیا ہے۔۔۔۔
آپ ڈر ہی گئے
ہمیں بھی پریشان کردیا
میں نے ترنت جواب دیا جی بالکل بابا جی کے ہاتھ پاؤں سیدھے کرکے منہ قبلہ رخ کرکے روم شفٹا ہے
تو ڈاکٹر ہنس پڑے کہ بھئی آپ سے جیتنا مشکل ہے
آپ پریشان نہ ہوں موت زندگی الله کے ہاتھ ہم تو پوری کوشش کرتے ہیں کہ یہاں سے سب صحت یاب ہوکر جائیں لیکن کچھ چیزوں پر ہمارا اختیار نہیں ہے۔۔۔
اب پریشان نہیں ہونا پلیز
سب ٹھیک ہو جائے گا ہم نے تو کوشش کی تھی کہ آپ کو پتہ نہ چلے مگر خیر ہے۔۔
اچھا اب آپ بتائیں اچانک ہنسی کیوں ہیں۔
بتایا کہ میری دوست ہیں۔
ان کا خیال آیا ہے
فازی کی ساری تفصیل دی
میں نے اپنی کیفیت بتائی تو سب ہنسنے لگے
ڈاکٹر صبا کہتی یار آپ کی باتیں مزے کی ہوتی ہیں
اب آپ نے ٹھیک ہوکر جاکر ان کی شادی اٹینڈ کرنی ہے✌
میں🙋 نے کہا آپ سب دعا کیجئے گا😆
اے چیمیاں دی کڑی کہاں کہاں یاد نہیں آئی اور کیا کیا حرکتیں سرزد ہوئیں مارتھ زادی سے
فیر کہندے بوٹا۔۔۔ ۔۔۔۔ بوٹا آجکل گالاں نہیں کڈدا
چپ گھڑپ اے 🤣
ہم دونوں کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا


وعلیکم السلام آوارہ بھائی

سچ تو یہ ہے کہ جن لوگوں سے ہم پیار کرتے ہیں اُن کے علاوہ کوئی ہمیں تکلیف نہیں پہنچا سکتا...!!

خاک سے دور کوئی اور مکان مانگتی ہے
روح تخلیق سے پہلے کا جہاں مانگتی ھے

کسی مظبوط پہاڑ کا اتنا بوجھ نہیں ہوتا جتنا کسی بے گناہ انسان پر تہمت لگانے کا ہوتا ہے !🖤

شکر ھے ٹاپ 8 پر

اپنے دامانِ شفاعت میں چھپائے رکھنا
میرے سرکار ﷺ میری بات بنائے رکھنا
میں نے مانا کہ نکما ہوں مگر آپ ﷺ کا ہوں
مجھ نکمّے کو بھی سرکار ﷺ نبھائے رکھنا
کسی منصب کا طلبگار ہوں نہ دنیا کا
خاک ہوں میں مُجھے قدموں سے لگائے رکھنا
💚(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)،💚

بیٹی نصیب والوں کے آنگن میں کھلنے والا سب سے خوبصورت پھول ہے ~
تمثیل چوھدری

سب سے کمظرف انسان وہ ہے جس کے ساتھ تمہاری علیحدگی ہو تو وہ تمہاری خوبیوں کی نفی کرئے، تمہارے راز فاش کرئے اور جو بات تم میں نہیں وہ لوگوں کو کہتا پھرے❤️🩹

پری بجاتی رہوں😂

گناہ کرنے کے بعد بھی اگر دل مطمئن رہے تو سمجھ لیں کہ ضمیر مردہ ہو چکا ہے اور ایمان رخصت ہو چکا ہے ۔🤍✨

زرا عینک پھڑا وی مینوں مترا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا دلے بندے ویکھنے نوں دل نہ کرے ۔

بہن بھائی سے بولی
بھائی پڑھ لو کچھ
تم تو ہاؤس وائف بھی نہیں بن سکتے 😂

واجب تھی جس بات پہ حیرانی بہت
ہم گرے, لڑکھڑائے ,مسکرائے اور چل دئیے_!🖤

جب آپکو ہر شخص سے شکایت ہونے لگے تو یہ ضرور دیکھ لیجیے کہ خرابی کہیں آپ ہی کے اندر تو نہیں...!!

آمین ثم آمین 🤲

میرے نبی کی کیا ہی بات ہے 😂
💚صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💚

نہیں ہیپی ابھی آئی نہا کے نماز پڑھ کے😂
