@tmseel_ch🔥
May 2026 · 2mo ago

روز تم کیسے کر لیتی سٹار سے تو نہیں ہوتی 😂🤭

جس کا جی چاہے وہ لیتا ہے نشانہ دل کا
ہم کہیں دور بنائیں گے جا کے ٹھکانہ دل کا
بیٹھے بیٹھے یوہی ہونٹوں پہ ہنسی آئی تو
آ گیا یاد کسی شوخ پہ آنا دل کا
کیا قیامت ہے کہ دو بول محبت کے عوض
لے گیا چھین کے وہ ہم سے خزانہ دل کا
اپ بتائیں تجھے ہم رقص کسے کہتے ہیں
تو نے دیکھا ہی نہیں وجد میں آنا دل کا
بھول جانے کو ہے تیار ہر ایک بات مگر
کوئی بھولے گا بھلا کیسے چرانا دل کا

سات رنگی پہاڑ جن کا ذکر الله نے قرآن میں کیا !
دنیا میں کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پہاڑیاں مختلف رنگوں میں نظر آتی ہیں۔ چین کے ژانگیے ڈینکسیا (Zhangye Danxia) سے لے کر پیرو کے مشہور رینبو ماؤنٹین (Vinicunca) تک، یہ مناظر دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ان رنگ برنگے پہاڑوں کی طرف قرآنِ مجید نے چودہ سو سال پہلے ہی انسان کی توجہ دلا دی تھی۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اور پہاڑوں میں بھی سفید اور سرخ راستے ہیں، جن کے رنگ مختلف ہیں، اور کچھ گہرے سیاہ ہیں۔"
﴿سورۃ فاطر، آیت 27﴾
اس آیت میں اللہ تعالیٰ صرف پہاڑوں کا ذکر نہیں کرتا بلکہ ان کے مختلف رنگوں کا بھی ذکر کرتا ہے؛ سفید، سرخ اور گہرے سیاہ۔ آج ارضیات (Geology) ہمیں بتاتی ہے کہ پہاڑوں کے مختلف رنگ ان میں موجود معدنیات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
جہاں لوہے (Iron Oxide) کی مقدار زیادہ ہو وہاں چٹانیں سرخ یا نارنجی دکھائی دیتی ہیں۔
چونے (Limestone) والی چٹانیں سفید نظر آتی ہیں۔
بازلٹ اور آتش فشانی پتھروں سے بننے والے پہاڑ گہرے سیاہ دکھائی دیتے ہیں۔
اور جب لاکھوں بلکہ کروڑوں سال تک بارش، ہوا، درجۂ حرارت اور زمینی دباؤ مختلف معدنی تہوں کو تراشتے رہتے ہیں تو پہاڑوں پر ایسے رنگ ابھر آتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔
کچھ لوگ انہیں صرف سیاحتی مقام سمجھتے ہیں...
لیکن ایک مومن جب ان رنگوں کو دیکھتا ہے تو اسے اپنے رب کی وہ آیت یاد آتی ہے جو صدیوں پہلے انسان کو دعوتِ فکر دے چکی تھی۔
یہ رنگ کسی انسان نے نہیں بھرے۔
یہ کسی مصور کی تخلیق نہیں۔
یہ اس رب کی صناعی ہے جس نے زمین کو بھی ایک کھلی کتاب بنایا تاکہ انسان اس میں غور کرے۔
قرآن بار بار انسان کو آسمانوں اور زمین میں پھیلی نشانیوں پر سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ رنگ برنگے پہاڑ بھی انہی نشانیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ خاموش ہیں، مگر ان کی خاموشی چیخ چیخ کر کہتی ہے کہ اس کائنات کا ایک حکیم خالق ہے، جس نے ہر پتھر، ہر رنگ اور ہر تہہ کو ایک خاص حکمت کے ساتھ بنایا۔
شاید اسی لیے جب انسان ان سات رنگی پہاڑیوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو کیمرہ تو صرف تصویر محفوظ کرتا ہے...مگر ایمان والے بولتے ہیں "سبحان الله "
#islamic #urdu #travel #touristattraction #mountains

اگر آرام جرم ہے تو میں قصوروار ہوں 🙂❤️😂

زندگی کے اس حصے تک تمہاری محبت چاہیے
جب نہ شکل رہے نہ پیسہ نہ عروج

یاربی میرے ذہن کو زیادہ سوچنے سے پاک کر دے واللہ میں بہت زیادہ تھک گئی ہوں__❤️🩹

ربّ پر ٹھہر جانے والی نگاہ۔
مخلوق سے گزر چُکی ہوتی ہے۔۔۔!
تمثیل چوھدری

میں تمہیں پھر نہیں ملونگا
ناں ہوا بن کہ۔۔!!
ناں دعا بن کہ۔۔!!
ناں سانس بن کہ۔۔!!
ناں احساس بن کہ۔۔!!
میری غیر موجودگی
تمہیں احساس یہ احساس دلائے گی۔۔!!
کہ میں تمہارے لیے کیا تھا۔۔۔۔۔

"دل بہت چھوٹا سا ہوتا ہے، اس میں پرانی نفرتیں بھرتیں رہیں گے، تو نئی محبتوں کی جگہ کیسے بنے گی ۔۔۔❤️

پری بائے نماز ٹائم ☺️

ہماری سب سے بڑی غلطی ہم آنکھ والے سے روح کی امید رکھتے ہیں. ہم دماغ والے سے دل کی امید رکھتے ہیں. اور پھر کہتے ہیں: "کہ کوئی سمجھتا ہی نہیں" ہر کوئی ہر چیز نہیں دے سکتا. کچھ لوگ تعریف کے لیے ہیں. کچھ لوگ مشورے کے لیے ہیں. اور کچھ لوگ... بس "روح" کے لیے ہیں.

#𝓑𝒾𝓎𝒶
حسرتیں، حیــرتیں، تمنائیں!!
ایک دُنیا میں کتنی دُنیائیں !!
💔❤️🩹🥀

ہم ایک دوسرے کو انسان ہونے کا مارجن نہیں دیتے، خود کو جو درد ملتا ہے وہ برا لگتا ہے، اور دوسروں کو جو درد دیتے ہیں وہ، ” اب میں نے اتنا بھی کیا کر دیا " ، کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔




بسمل اور حیا نور نے ہماری پوسٹ نہیں لائک کی ہم بھی نہیں کرے گے

چل سانس لہ لیں،😂🤣

دوپٹے کی اوٹ میں اک خاموش ادا بسی ہے،
سادگی میں بھی حسن کی الگ ہی روشنی ہے۔
جھمکوں کی ہر ہلکی سی جنبش یہ کہتی ہے،
اصل خوبصورتی حیا اور وقار میں ہی بسی ہے۔ ✨🌿

حالات کی بھٹی ہر بار کُندن نہیں بناتی مُستقل تیز آنچ راکھ بھی بنا دیتی ہے !🤍