@aria
Jun 2026 · 1mo ago










بھولنا میری عادت نہیں، یاداشت چلی جائے تو الگ بات ہے
تمہاری یاد آتی ہے ہر سانس کے بعد، سانس چلی جائے تو الگ بات ہے۔

تم نے سفید پھول دیکھے ہیں نہ ؟
کتنے منفرد نظر آتے ہیں وہ ! بالکل ویسے، جیسے تم ہو !
جاذب ، پر کشش طلسم طاری کرنے والے , نگاہیں تم پر آکر ساکت ہو جاتی ہیں جہاں تم موجود ہو۔۔ وہاں نظروں کا محور کوئی اور ہو سکتا ہے کیا ؟ 🪔🤍

ہاتھ چھوٹا تو تعلق بھی بکھر سا گیا،
ورنہ ہم بھی کسی کے بہت قریب تھے۔ ✨

لوگ تو لوگ تھے دیوانہ سمجھتے تھے مجھے
تیری کھڑکی سے تو پتھراؤ نہیں بنتا تھا
💔

ہم سب ہی کسی نہ کسی چیز کے قیدی ہیں، خواہ وہ ماضی ہو، خوف ہو، یا وہ وہم ہوں جن سے ہم چمٹے ہوئے ہیں...!!

وہ لمحہ جب آپ "کپتان" سے "استاد" اور پھر "انکل" بن جاتے ہیں یہ ایک انتہائی تلخ اور ہولناک لمحہ ہوتا ہے۔
― احمد خالد توفیق۔

ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی اسی لئے لوگوں کی ظاہری چمک دمک سے متاثر ہو کے یہ نہ سمجھ لیں کہ یہ اندر سے بھی ایسے ہی حسین ہو گا۔۔۔۔👑🙂

ایک پل میں "گلاب جامن" اور دوسرے ہی پل "کریلا" لگنے والے انسان کو "پسندیدہ شخص" کہتے ہیں! 🙂

سکونِ دل اَنمول ہوتا ہے،
اسے ہر کسی کے نام نہیں کیا جاتا۔🍂🥀