← Back
😂 FUNNY POETRY🔥 TRENDING 20h ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12978113)
Last seen 28 minutes ago

نور جہاں بڑی برجستہ گو خاتون تھیں ایک روز فریدہ خانم بازار سےشاپنگ کرکے کچھ دیر کے لیے نورجہاں کے گھر آئیں اور باتوں کے دوران انہیں اپنی شاپنگ کی چیزیں دکھانے لگیں ۔ان میں چائے کے چھ جدید طرز کے کپ شامل تھے ۔ کپوں کے اس سیٹ کی جدت یہ تھی کہ ہر کپ کا ڈیزائن ایک دوسرے سے مختلف تھا ۔ نور جہاں نے ایک ایک کپ اٹھا کر اس کا معائنہ کیا اور پھر اپنی مخصوص ادا سے ناک چڑھاتے ہوئے فریدہ خانم سے کہا۔
" نی فریدے، اے توں کی چک کے لے آئی ایں، کنجراں دی اولاد ورگے سارے وخرے وخرے۔" 😅😂

Post image

💬 Conversation