← Back
🕋 RELIGION🔥 TRENDING 1d ago
urdu34's avatar
urdu34 (4109920)
Last seen 30 minutes ago

وہ "الآخر" ہے۔۔۔ سب سے آخر، جس کے بعد کوئی نہیں۔۔

جب ہر چیز فنا ہو جائے گی، تب بھی صرف اُس کی ذات باقی رہے گی۔ وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا، نہ اُس کے وجود کا اختتام ہے اور نہ اُس کی بقا کی کوئی حد۔۔۔دُنیا کی ہر چیز عارضی ہے، مگر اُس کی ذات ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہر سفر کا اختتام کہاں ہونا ہے، کیونکہ ہر واپسی اُسی کی طرف ہے۔ اُس کے سوا ہر چیز ختم ہونے والی ہے، مگر وہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔
تو بس اُس "الآخر" پر یقین رکھیں، کیونکہ ہر چیز کے اختتام کے بعد بھی باقی رہنے والی ذات صرف اُسی کی ہے۔۔۔💗🥀

Post image

💬 Conversation