← Back
🖋️ DEEP LINES🔥 TRENDING 3d ago
urdu34's avatar
urdu34 (4109914)
● Active now

گویا انداز شاہانا ہے امیروں جیسا
میرے اندر کا ہے انسان فقیروں جیسا

ہم نے چہرے پر سجا رکھی ہے رونق لیکن
دل کا عالم ہے ویران جزیروں جیسا

اس کے اوصاف و خصائل نے مجھے جیت لیا
میرے مریدوں میں تھا شخص وہ پیروں جیسا

اس سے پہلے تھی اسیری بھی رہائی جیسی
اب کے آزادی میں ہے حال اسیروں جیسا

اس کو گنوا کے ہیں خسارے اب تک محسن
وہ جو اک شخص تھا میرے ساتھ ہیروں جیسا__

💬 Conversation