← Back
🌍 GENERAL 3d ago
rano's avatar
rano (8287966)
Last seen 5 hours ago

زندگی تجھ پہ وار بیٹھے ہیں
تم پہ دل اپنا ہار بیٹھے ہیں

ترے ہونے سے اب یہ لگتا ہے
اپنی قسمت سنوار بیٹھے ہیں

سب پہ چھائی ہے رت خزاں جیسی
مثل پر، ہم بہار بیٹھے ہیں

اس محبت کے صدقے میری جاں
خواہشیں ساری مار بیٹھے ہیں

تیری صحبت میں زار دیکھو نا
خود کو اتنا نکھار بیٹھے ہیں.

💬 Conversation