← Back
🕋 RELIGION 4d ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12988240)
● Active now

غلطی ایک بار ہو جائے طعنہ عمر بھر معافی مانگ لو پھر بھی کہیں گے ہاں وہ والا کام یاد ہے؟پر میرا رب؟ میرا اللہ؟ کرید نہیں کرتا کرید کا مطلب ہے نوچنا کھولنا زخم ہرا کرنا اللہ فرماتا ہے کہہ دو اے میرے وہ بندو جہنوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں نبی کریم نے فرمایا گناہ سے توبہ کرنا والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو سوچیں جو زخم تھا وہ میڈل بن گیا جاا قرض تھا انعام بن گیا قیامت کے دن اللہ فرمائے گا اے فرشتو پردہ ڈال دو اور آپ کا اعمال نامہ سفید یہ ہے کرید نہ کرنا اللہ اگر چاہتا تو کرید سکتا تھا اللہ کو سب یاد ہے وہ چاہتا تو ہر توبہ کے بعد کہتا اچھا معاف کیا پر فلاں دن فلاں کام چلو ٹھیک ہے پر وہ رات یاد ہے
پر نہیں وہ الغفور ہے بار بار معاف کرنے والا وہ الستار ہے عیب چھپانے والا وہ التواب ہے توبہ قبول کرنے والا ایک بندہ 70 بار گناہ کرے 70 بار توبہ کرے اللہ 70 بار معاف کرے گا اور 71 ویں بار بھی دروازہ کھلا ہو گا شیطان آپ کو سجدے سے نہیں روکے گا وہ آپ کو توبہ کے بعد روکے گا وہ کان میں آ کر کہے گا اب کیا فائدہ تم نے اتنے گناہ کیے اللہ تمہیں معاف نہیں کرے گا لوگ کیا کہیں گے تم منافق ہو یہ سب جھوٹ ہے اللہ کہتا ہے اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے
گناہ چھوڑ دو ندامت ہو دوبارہ نہ کرنے کا پکا ارادہ بس کوئی انٹرویو نہیں کوئی فیس نہیں کوئی سفارش نہیں ہم انسان کو کیوں کریدتے ہیں؟ کیونکہ ہمارا دل چھوٹا ہے ہماری رحمت محدود ہے ہماری یادداشت کمزور ہے اسی لیے ہم پرانی باتیں پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں پر اللہ اس کی رحمت اتنی بڑی ہے کہ سارے سمندر اس میں ڈوب جائیں گناہ کے فوراً بعد دیر مت کریں وضو کریں دو نفل پڑھیں رو لیں اللہ آسمان دنیا پر آ کر پکارتا ہے ہے کوئی معافی مانگنے والا توبہ کے بعد بار بار یہ میں نے کیا کیا تھا مت سوچیں یہ وسوسہ ہے یہ شیطان ہے اللہ نے معاف کر دیا تو آپ کون ہوتے ہیں خود کو سزا دینے والے
جس طرح اللہ آپ کا ماضی نہیں کریدتا آپ بھی کسی کا نہ کردیدیں پہلے کیسا تھا مت کہیں اب کیسا ہے وہ دیکھیں تصور کریں قیامت کا دن ہجوم گرمی ڈر اور فرشتہ آپ کا نامہ اعمال لے کر آئے وہ بلکل سفید ہو آپ پوچھیں میرے گناہ کہاں ہیں آواز آئے میرے بندے نے توبہ کی تھی میں نے وعدہ کیا تھا میں کریدوں گا نہیں معاف کر دوں گا بس یہی جیت ہے
@ یاسر احمد ✍️

Post image
1. happymian ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. rabeal ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. sehrish777🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
4. khushboo ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation