← Back
🎥 VLOG 4d ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12978108)
Last seen 39 minutes ago

"​اگر تمہیں پسند ہے..."
سادگی میں چھپی خوبصورتی،
بارش کے بعد مٹی کی سوندھی خوشبو،
فجر کی مدھم روشنی اور سکون،
پرندوں کی بے غرض چہچہاہٹ۔
​اگر تمہیں عزیز ہیں...
ماں کی دعا،
والد کی فکر،
کتابوں کی صحبت،
اور کم گو لوگوں کا خلوص۔
​اگر تم رکھتے ہو...
اپنی غلطی مان لینے کا حوصلہ،
بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت،
اور ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے کی عادت۔
​اگر یہ سب اوصاف تم میں موجود ہیں...
تو تم جو کوئی بھی ہو،
میں دل سے آپ کا احترام کرتی ہوں۔

Post image

💬 Conversation