← Back
🖋️ DEEP LINES🔥 TRENDING 5d ago
urdu34's avatar
urdu34 (4109920)
● Active now

کردار معطر ھے تو پر نور جبیں ھے
احساس ھےجس دل میں وہی سب سےحسیں ھے

🌹یہ دل ھے مرا دل کہ ترے نام سے دھڑکے
غافل یہ ترے ذکر سے رہتا ہی نہیں ھے🌹

یہ کوٹھیاں بنگلے ہیں کہ جتنے بھی بنالو
قسمت میں مگر سب کےتو دوگز ہی زمیں ھے

🌹صابر ھے جو شاکر ھے ملے چین اسی کو
رہتا ہے وہی حق پہ جسے رب پہ یقیں ھے🌹

یہ بات بھی دیکھیں ذرا تاریخ اٹھا کر
اخلاق کا مجرم ہی رہا تخت نشیں ھے

Post image

💬 Conversation