← Back
🎥 VLOG 5d ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12978113)
Last seen 38 minutes ago

دیکھوں گی اپنےآپ سے فرصت نکال کے‬
‫رکھے ہوئے ہیں یاد کے گہنے سنبھال کے‬

آ جاؤ _________ ایک بار کریں ایسی گفتگو‬
‫رکھ دیں جہانِ حرف کو حیرت میں ڈأل کے‬

‫یہ عشق ہے کہ درمیاں جوئے کی میز ہے‬
‫دل کا بھی فیصلہ کروں _ سِکّہ اچھال کے‬

بیٹھی ہوں میں بھی جھاڑ کےمٹی وجود کی‬
‫آیا ہوا ہے وہ بھی _ زمانے کو ٹال کے‬

‫یہ زندگی کتاب ہے اور ___ جلد ساز نے‬
‫مرضی سے باندھ ڈألے ہیں صفحے زوال کے‬

‫اک شاہ کو _ کنیز کی سازش نگل گئی
‫تیور الگ پڑے رہے جاہ وجلال کے‬

Post image

💬 Conversation